
گزشتہ سال 8 جولائی کو حریت کمانڈر برہان مظفر وانی کی بھارتی فوج کے ہاتھوں شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک میں تیزی آگئی تھی۔
کشمیری حریت قیادت نے 7 سے 13 جولائی تک ہفتہ شہادت منانے کا اعلان کیا ہے،برہان وانی کے آبائی گاؤں ترال کی جانب آج مارچ کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے احتجاج روکنے کے لئے گرفتاریاں شروع کردی ہیں۔








