counter easy hit

ارجن رامپال فلم “ڈیڈی” میں غنڈے کا کردار ادا کریں گے

بالی وڈ اداکار ارجن رامپال اپنی نئی آنے والی فلم “ڈیڈی” میں غنڈے کے کردار میں نظر آئیں گے۔

Arjun Ramapal will play a role of gangster in film "Daddy"

Arjun Ramapal will play a role of gangster in film “Daddy”

فلم سیاستدان اور گینگسٹر ارون گولی کی زندگی پر مبنی ہے جب کہ ارجن رامپال ارون گولی کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔ فلم رواں ماہ21 تاریخ کو ریلیز ہونا تھی تاہم ارون گولی کی بیٹی گیتا کی گزارش کے بعد فلم اب 8 ستمبر 2017 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ ستمبر میں ریلیز ہونے کی وجہ ارون گولی جس کی زندگی پر یہ فلم مبنی ہے ان کی عبوری ضمانت کی توقع ہے۔

گیتا کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کے والد اس فلم کے بارے میں کچھ کہیں اور میں یہ فلم سب کو دکھانا چاہتی ہوں۔ گیتا نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ سب یہ فلم دیکھیں تاکہ سب کو معلوم ہو کہ کیسے میرے والد اتنے سالوں تک ہماری طاقت بنے رہے۔ گیتا نے کہا کہ ارجن اور اشئم نے میرے والد کی زندگی کے ہر اچھے اور برے وقت کو اس فلم میں دکھانے کی بھر پور کوشش کی ہے۔ ارجن سے اپنی ملاقات کے بارے میں گیتا کا کہنا تھا کہ ارجن گزشتہ 3 سالوں سے میرے والد کی زندگی کے ہر پہلو کو اچھی طرح سمجھ رہے ہیں جس کا اظہار انہوں نے بھرپور انداز میں کیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website