سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کا اپنے فرزند علی حیدر گیلانی اور صدر چیمبر آف کامرس گجرات شیخ ابرار سعید، چوہدری وحید الدین ٹانڈہ کے ہمراہ سابق وزیر دفاع چوہدری احمد مختار کی والدہ کی وفات پر انکی رہائش گاہ پر ان سے اظہار افسوس اور دعائے مغفرت

سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے چوہدری احمد مختار کی والدہ کی وفات پر اظہارتعزیت کیا اور سابق وفاقی وزیر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے گھرانے کی پارٹی کے ساتھ وفاداری اور بے لوث خدمت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری احمد مختار کے خاندان کی پارٹی کےلئے خدمات ہیں ان کی کوئی مثال نہیں ملتی انہوں نے ہمیشہ بی بی شہید کے ویژن کے مطابق غریب عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا ہے۔











