counter easy hit

اوگرا نے نجی آئل کمپنی کو سانحہ احمد پور شرقیہ حادثہ کا ذمہ دار قرار دیدیا

اسلام آباد: اوگرا نے سانحہ احمد پور شرقیہ کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی ہے جس میں شیل آئل کمپنی کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

OGRA declared private oil company responsible for the accident of the Ahmedabad Shariqui incident

OGRA declared private oil company responsible for the accident of the Ahmedabad Shariqui incident

اوگرا کی جانب سے جاری ساںحہ احمد پور شرقیہ کی تحقیقاتی رپورٹ میں شیل آئل کمپنی کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے جب کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کو فی کس 10 لاکھ اور زخمیوں کو فی کس 5 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شیل کمپنی کا آئل ٹینکر مقررہ معیار کے مطابق نہیں تھا، شیل کمپنی نے اوگرا اور ایکسپلوسوز ڈیپارٹمنٹ کے قوانین بھی پورے نہیں کیے اس کے علاوہ آئل ٹینکر کا فٹنس سرٹیفکیٹ بھی جعلی نکلا جب کہ آئل ٹینکر کسی بھی تکنیکی معیار کے مطابق نہیں تھا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا تھا کہ 50 ہزار لیٹر تیل کی نقل و حرکت کے لیے 5 ایکسل کا ٹینکر ہونا چاہیے لیکن سانحہ کا باعث بننے والا ٹینکر 4 ایکسل کا تھا جب کہ موٹروے پولیس نے فوری طور پر جائے حادثہ کو محفوظ نہ بنایا جس کے باعث مقامی آبادی جمع ہوئی اور تیل برتنوں میں بھرنا شروع کر دیا جس سے آگ لگی۔ اوگرا نے آئل کمپنی کو فیصلے پر فوری عمل درآمد کا حکم دیا دیا ہے تاہم عمل درآمد میں غفلت کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ عید سے ایک روز قبل احمد پورشرقیہ کے قریب آئل ٹینکر کے الٹنے کے بعد آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجے میں 200 سے زائدافراد جاں بحق جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website