counter easy hit

of

سعید غنی نے پی ایس 114 کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی کا الزام مسترد کردیا

سعید غنی نے پی ایس 114 کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی کا الزام مسترد کردیا

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے پی ایس 114 کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی کا الزام مسترد کردیا۔ سندھ اسمبلی کی نشست کے لیے کراچی کے حلقے پی ایس 114 کے ضمنی انتخاب میں سعید غنی نے کامیابی حاصل کی جب کہ ایم کیوایم کے کامران ٹیسوری دوسرے نمبر پر رہے تاہم ایم کیوایم […]

کابینہ اجلاس میں چوہدری نثار کی کوئی تلخی نہیں ہوئی، ترجمان

کابینہ اجلاس میں چوہدری نثار کی کوئی تلخی نہیں ہوئی، ترجمان

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے ترجمان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں تلخی سے متعلق بیان جاری کردیا۔ چوہدری نثار علی خان کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کابینہ کے اجلاس میں کوئی تلخی نہیں ہوئی اس لئے وفاقی وزیرداخلہ کے بیان پر غیرحقیقی تبصروں سے گریز […]

وزارت مذہبی امور نے حج فلائٹ آپریشن کا شیڈول جاری کردیا

وزارت مذہبی امور نے حج فلائٹ آپریشن کا شیڈول جاری کردیا

وزارت مذہبی امور نے حج 2017 کے لیے فلائٹ آپریشن کا شیڈول جاری کردیا۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق عازمین حج کے روانہ ہونے کا سلسلہ 24 جولائی سے 25 اگست تک جاری رہے گا جس کے لیے پہلی حج پرواز 24 جولائی کو عازمین کو اسلام آباد سے لے کر مدینے روانہ ہوگی۔جب کہ عازمین […]

کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی ،وزیرداخلہ کے مشورے

کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی ،وزیرداخلہ کے مشورے

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیرداخلہ چوہدری نثار نے وزیراعظم نوازشریف کو مشورے دیےاور کہا کہ جوکچھ ہورہا ہے اور کچھ ہونے جارہا ہے کوئی معجزہ ہی آپ کو بچا سکتا ہے۔ کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی یس اردو  نیوز نے معلوم کرلی ،ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ نے وزیراعظم سے کہا کہ مسٹر پرائم منسٹر جو […]

کراچی میں مون سون کا نیا سسٹم آگیا، کہیں ہلکی، کہیں تیز بارش

کراچی میں مون سون کا نیا سسٹم آگیا، کہیں ہلکی، کہیں تیز بارش

کراچی میں بارش کا نیا سسٹم داخل ہوگیا، جس سے شہر میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا نیا سسٹم شہر میں داخل ہو نے سے کراچی میں منگل تک موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔شہر کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی جس […]

عمران خان کو لندن فلیٹس کی تفصیلات جمع کرانے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت

عمران خان کو لندن فلیٹس کی تفصیلات جمع کرانے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت

سپریم کورٹ آف پاکستان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو لندن فلیٹس کی تمام تفصیلات جمع کرانے کے لئے ایک ہفتے کی مہلت دی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے عمران خان کی نااہلی سے متعلق مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی درخواست کی سماعت کی۔ اس موقع پر […]

وزیراعظم کے استعفے پر اپوزیشن کا مؤقف یکساں ہے، شاہ محمود قریشی

وزیراعظم کے استعفے پر اپوزیشن کا مؤقف یکساں ہے، شاہ محمود قریشی

تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ نواز شریف کے پاس کوئی اخلاقی، قانونی یا سیاسی جواز نہیں رہا اور اس معاملے پر تمام اپوزیشن کا مؤقف یکساں ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) 2 حصوں […]

پاناما کیس کو جلد نمٹانا چاہتے ہیں، چیف جسٹس پاکستان

پاناما کیس کو جلد نمٹانا چاہتے ہیں، چیف جسٹس پاکستان

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کا کہنا ہےکہ ہم پاناما کیس کو جلد از جلد نمٹانا چاہتے ہیں۔ سپریم کورٹ میں عمران خان کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران اپنے ریمارکس میں چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا کہ عدالت میں متعدد مقدمات زیر التوا ہیں اس لیے ہم […]

متنازع تقریر پر نہال ہاشمی کی عبوری ضمانت منظور

متنازع تقریر پر نہال ہاشمی کی عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے متنازعہ تقریر کے معاملے میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی کی جانب سے کی گئی توہین آمیز تقریر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت کے روبرو نہال ہاشمی کے وکیل […]

اسلام آباد ائرپورٹ پر منی چینجر کا کروڑوں روپے سے بھرا بیگ چوری

اسلام آباد ائرپورٹ پر منی چینجر کا کروڑوں روپے سے بھرا بیگ چوری

اسلام آباد: بے نظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ پر منی چینجر کا نوٹوں سے بھرا بیگ مبینہ طور پر چوری ہوگیا۔ کراچی سے اسلام آباد پہنچنے والے محمد اسلم نامی منی چینجر کا تین کروڑ روپے سے بھرا بیگ لاؤنج سے غائب ہوگیا۔ واقعے پر ائرپورٹ و سیکیورٹی حکام میں کھلبلی مچ گئی  اور سی سی ٹی وی […]

بھارتی کرکٹر ہربھجن کا کرکٹ کے بعد گلوکاری کے میدان میں قدم

بھارتی کرکٹر ہربھجن کا کرکٹ کے بعد گلوکاری کے میدان میں قدم

بھارتی  کرکٹ ٹیم کے آف اسپنر ہربھجن سنگھ  اب کرکٹ کے ساتھ ساتھ گلوکاری کے میدان میں بھی دکھائی دیں گے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹر ہربھجن گلوکار میتھون کے ساتھ گانا گانے کے لئے تیار ہیں اور وہ آج کل گلوکاری کی مشق بھی کر رہے ہیں۔ ہربھجن اور میتھون کا گانا ہندی […]

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا گیارہواں مرحلہ جرمن سائیکلسٹ کے نام

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا گیارہواں مرحلہ جرمن سائیکلسٹ کے نام

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے گیارہویں مرحلے میں ایک بار پھر جرمن سائیکلسٹ نے اپنی برتری ثابت کر دی۔ کرس فروم نے بھی مجموعی برتری پر کسی کو قبضہ نہ کرنے دیا۔ پیرس: ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا گیارہ واں مرحلہ، 203.5 کلومیٹر کا طویل فاصلہ سائیکلسٹ کیلئے بنا امتحان، جرمنی کے مارسیل […]

پانامہ جے آئی ٹی رپورٹ، وزیر اعظم نے آج وفاقی کابینہ کا اجلاس بلالیا

پانامہ جے آئی ٹی رپورٹ، وزیر اعظم نے آج وفاقی کابینہ کا اجلاس بلالیا

پانامہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد سیاسی ہلچل، وزیر اعظم نے بریفنگ کے لئے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج بلا لیا جبکہ ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کی بیٹھک جمعہ کو ہو گی۔ اسلام آباد: پانامہ جے آئی ٹی رپورٹ سے سیاسی ہلچل میں تیزی، وزیراعظم نے بریفنگ کے لئے وفاقی کابینہ کا […]

کرائم ڈرامہ فلم ’نو وے ٹو لیو‘ کا پہلا ٹریلر

کرائم ڈرامہ فلم ’نو وے ٹو لیو‘ کا پہلا ٹریلر

تھرل سے بھرپور فلموں کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ کرائم ڈرامہ فلم ’نو وے ٹو لیو‘کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ نِک چیکون اور ڈیوڈ گوگلیلمو کی مشترکہ ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے جوڑے کے گرد گھوم رہی ہے جو چوری کرکے اپنے قصبے سے بھاگنے […]

کراچی: کورنگی میں مکان کی چھت گرگئی، خاتون جاں بحق

کراچی: کورنگی میں مکان کی چھت گرگئی، خاتون جاں بحق

کراچی کے علاقے کورنگی ڈھائی نمبرمیں واقع ایک مکان کی چھت گر گئی،حادثے کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ 2افراد زخمی ہوئے ہیں۔ چھت گرنے کے بعد علاقہ مکین جمع ہوگئے جنہوں نے امدادی کام شروع کردیے جبکہ ریسکیو ادارے کا عملہ اور پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو کے عملے نے […]

لاہور: شام نگر کے علاقے میں گودام میں آگ لگ گئی

لاہور: شام نگر کے علاقے میں گودام میں آگ لگ گئی

لاہور کے علاقے شام نگر میں واقع ایک گودام میں آگ لگ گئی، آگ لگتے ہی فائر بریگیڈ کو طلب کر لیا گیا۔ فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیوں نے آگ بجھانے کی کارروائی میں حصہ لیا، کافی جدوجہد کے بعد شام نگر کے گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔ ریسکیوحکام کے مطابق […]

اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے اجتماع اور جلسوں پر پابندی

اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے اجتماع اور جلسوں پر پابندی

دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد اسلام آباد میں ہر قسم کے جلسوں، ریلیوں، اجتماعات، اسلحے کی نمائش اور آتش بازی پر بھی پابندی ہو گی۔ اسلام آباد: اسلام آباد میں ایک بار پھر دفعہ 144 چوالیس کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ پابندی کا […]

فلموں کی ناکامی کے بعد بڑی غلطیوں کو سدھار لیا ہے، کترینہ کیف

فلموں کی ناکامی کے بعد بڑی غلطیوں کو سدھار لیا ہے، کترینہ کیف

بالی وڈ میں باربی ڈول  کے نام سے مشہور اداکارہ کترینہ کیف کا کہنا ہےکہ میری کچھ بڑی فلموں نے باکس آفس پر کامیابی حاصل نہیں کی لیکن اب ناکامی کے بعد میں نے بڑی غلطیوں کو سدھار لیا ہے۔ اداکارہ کترینہ طویل عرصہ رنبیر سے معاشقے کے باعث خبروں کی زینت بنی رہیں اور یہی […]

کراچی: شیل کے پمپس پر ایندھن کی فراہمی میں کمی کا سامنا

کراچی: شیل کے پمپس پر ایندھن کی فراہمی میں کمی کا سامنا

کراچی میں تیل سپلائی کرنے والی کمپنی شیل کے کچھ پمپس پر ایندھن کی قلت کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ پیٹرولیم ڈیلرز کے مطابق معیاری ٹینکرز کی تعداد کم ہونے پر سپلائی کا مسئلہ درپیش ہے جس کے باعث بعض پمپس پر ایندھن کی قلت کی کمی کا سامنا ہے اور  صارفین کو مشکلات […]

لاہور میں خاتون (ن) لیگی ایم پی اے کے گھر سے ملازم کی تشدد زدہ لاش برآمد

لاہور میں خاتون (ن) لیگی ایم پی اے کے گھر سے ملازم کی تشدد زدہ لاش برآمد

لاہور:مسلم لیگ(ن) کی رکن صوبائی اسمبلی شاہ جہاں کے گھر سے 16 سالہ نوجوان ملازم اخترکی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔ اوکاڑہ کے رہائشی 16 سالہ اختراوراس کی چھوٹی بہن 11 سالہ عطیہ لاہورمیں خاتون (ن) لیگی ایم پی اے شاہ جہاں کے گھرملازم تھے جہاں خاتون ایم پی اے کی بیٹی فوزیہ نے اختر کو بہیمانہ تشدد […]

پاناما کیس: شریف خاندان نے 4 بڑے قانون دانوں کی خدمات حاصل کرلیں

پاناما کیس: شریف خاندان نے 4 بڑے قانون دانوں کی خدمات حاصل کرلیں

پاناما کیس کے لیے شریف خاندان نے ملک کے 4 بڑے قانون دانوں کی خدمات حاصل کرلیں۔ پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے اپنی حتمی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے جس کے مطابق شریف خاندان کے معلوم ذرائع آمدن کو دیکھتے ہوئے ان کے رہن سہن میں تضاد پایا جاتا […]

بھارتی شہری کا پاکستانی ٹیم پر طنز، آئی سی سی کا کرارا جواب

بھارتی شہری کا پاکستانی ٹیم پر طنز، آئی سی سی کا کرارا جواب

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایک بھارتی کرکٹ شائق کے پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم پر طنز کا منہ توڑ جواب دے دیا۔ آئی سی سی کے ایک فیس بک پوسٹ پر ایک بھارتی شائق نے کمنٹ کیا کہ ‘پاکستانی ٹیم کو عالمی کپ میں دعوت دینا ختم کردیں کیوں کہ یہ اس کی […]

پانامہ کیس، کرپشن کا خاتمہ ہے یا نواز شریف کو سزا؟ فضل الرحمٰن

پانامہ کیس، کرپشن کا خاتمہ ہے یا نواز شریف کو سزا؟ فضل الرحمٰن

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آج میڈیا کا سب سے بڑا موضوع پاناما اور جے آئی ٹی ہے۔ پانامہ کیس کی ہمیں سمجھ نہیں آئی کہ یہ کرپشن کا خاتمہ ہے، نواز شریف کو سزا دینا ہے یا پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا ۔ہمیں پاکستان کو عدم استحکام سے بچانے […]

سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90روز کی توسیع

سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90روز کی توسیع

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت میں اضافے کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے رینجرزکوخصوصی اختیارات کی مدت میں اضافے کی منظوری دے دی، جس کے بعد رینجرز کو 15 جولائی سے 12 اکتوبر تک خصوصی اختیارات حاصل ہوں گے۔ ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق […]