counter easy hit

Indian

بھارتی حکومت نے معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکرنائیک کی تنظیم پر پابندی لگا دی

بھارتی حکومت نے معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکرنائیک کی تنظیم پر پابندی لگا دی

نئی دلی: بھارتی حکومت نے ایک مرتبہ پھر تنگ نظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلامک اسکالر اور مبلغ ذاکر نائیک کی تنظیم “اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن” پر 5 سال کی پابندی لگا دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کابینہ کی کمیٹی برائے سیکیورٹی نے ذاکر نائیک کی متنازع تقاریر کے بعد ان کی غیرسرکاری تنظیم “اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن” […]

بھارتی عدالت میں برقع پر پابندی کی درخواست مسترد

بھارتی عدالت میں برقع پر پابندی کی درخواست مسترد

بھارت میں عدالت نے عوامی مقامات پر برقع اور نقاب کے استعمال پر پابندی کی درخواست مسترد کردی۔ دہلی ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عوامی مفاد کے خلاف ہے، عدالت میں دی گئی درخواست میں موقف پیش کیا گیا تھا کہ سیکیورٹی مسائل اور خدشات کی وجہ سے عوامی مقامات پر برقعہ، […]

بھارتی جارحیت پر ہمارے صبر کو کمزوری نہ سمجھا جائے، وزیراعظم

بھارتی جارحیت پر ہمارے صبر کو کمزوری نہ سمجھا جائے، وزیراعظم

  اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کا  کہنا ہے کہ پاکستان بھارتی جارحیت پر انتہائی صبروتحمل کا مظاہرہ کر رہا ہے تاہم ہمارے صبر کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت کنٹرول لائن کی صورتحال پرجائزہ اجلاس ہوا جس میں مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز، مشیر قومی سلامتی لیفٹیننت جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ […]

پاک فوج ایل او سی پر بھارت کو بھر پور جواب دے رہی ہیں، وزیر دفاع

پاک فوج ایل او سی پر بھارت کو بھر پور جواب دے رہی ہیں، وزیر دفاع

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت نے ایل او سی پر بھاری اسلحے کا استعمال بھی شروع کردیا ہے تاہم پاک فوج ایل او سی پر بھارت کو بھر پور جواب دے رہی ہیں۔ ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی […]

کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 7 فوجی شہید، آئی ایس پی آر

کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 7 فوجی شہید، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 7 فوجی شہید ہوگئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کنٹرول لائن پر بھمبرسیکٹرمیں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 7 فوجی شہید ہوگئے، پاک فوج کی جانب سے بھی بھر پور کارروائی کی […]

سینما بچانے کیلئے بھارتی فلموں کی نمائش کرنا ہونگی:فخرعالم

سینما بچانے کیلئے بھارتی فلموں کی نمائش کرنا ہونگی:فخرعالم

پاکستان میں فلم انڈسٹری کی بقا کیلئے فوری اقدامات نہ کئے گئے تو یہاں سرمایہ کاری رک جائے گی :سابق چیئرمین فلم سنسر بورڈ کراچی : سندھ فلم سنسر بورڈ کے سابق چیئرمین ، گلوکار و اداکار فخر عالم نے کہا کہ پاکستان میں جدید سینما انڈسٹری کو بچانے کیلئے ہمیں بھارتی فلموں کی نمائش […]

بھارتی اداکارہ ریکھا موہن پراسرار طور پر ہلاک

بھارتی اداکارہ ریکھا موہن پراسرار طور پر ہلاک

ممبئی: بھارتی ملایم فلموں کی اداکارہ ریکھا موہن ریاست کیرالا میں واقع اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ملایم فلموں کی اداکارہ ریکھا موہن ریاست کیرالا کے شہر شوبھا کے علاقے تھری سور میں واقع اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ریکھا […]

لاہور میں سکھ یاتری کے بھیس میں آنے والا مشکوک بھارتی شہری پکڑا گیا

لاہور میں سکھ یاتری کے بھیس میں آنے والا مشکوک بھارتی شہری پکڑا گیا

لاہور: گرونانک کے جنم دن کے موقع پر واہگہ بارڈر کے راستے آنے والے سکھ یاتریوں میں شامل گورمیت سنگھ نامی شخص کو امیگریشن حکام نے گرفتار کرکے بھارت واپس بھیج دیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق واہگہ بارڈر پر سکھ یاتریوں کے قافلے میں شامل ایک بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو پاکستان […]

بھارتی جارحیت کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں آج یوم استقلال منایا جا رہا ہے، یاسین ملک ایک بار پھر گرفتار

بھارتی جارحیت کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں آج یوم استقلال منایا جا رہا ہے، یاسین ملک ایک بار پھر گرفتار

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کے خلاف کشمیری عوام یوم استقبال منا رہی ہے جب کہ حریت رہنما یاسین ملک کو ایک بار پھر بھارتی فورسز نے گرفتار کر لیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت رہنماؤں کی اپیل پر بھارتی جارحیت کے خلاف آج جنت نظیر وادی میں یوم استقلال منایا […]

دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا چاہیے، بھارتی وزیرداخلہ

دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا چاہیے، بھارتی وزیرداخلہ

بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی، شدت پسندی آج کی دنیا کے بڑے خطرات ہیں، اقوام عالم کو تمام دہشت گردوں سےآہنی ہاتھوں سے نمٹنا چاہیے۔ نئی دلی میں سترہویں عالمی چیف جسٹس کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے راج ناتھ کا کہنا تھا کہ آج کل زیادہ تر تشدد مذہب کے نام […]

راجکوٹ :انگلینڈ کے573رنز ، بھارتی بولنگ کی قلعی کھل گئی

راجکوٹ :انگلینڈ کے573رنز ، بھارتی بولنگ کی قلعی کھل گئی

بھارت کی ناقص فیلڈنگ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے انگلش ٹیم نے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز پہلی اننگز میں 573رنز کا بڑا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجادیا۔ جو روٹ کے بعد معین علی اور بین اسٹوکس نے بھی سنچریز اسکور کرکے میزبان ٹیم کی بولنگ کی قلعی کھول دی۔ 1961کے بعد یہ پہلا موقع ہے […]

بھارتی فوج کی وادی نیلم ، کیل سیکٹر پر بلا اشتعال گولہ باری

بھارتی فوج کی وادی نیلم ، کیل سیکٹر پر بلا اشتعال گولہ باری

لائن آف کنٹرول پر حالیہ کشیدگی کے دوران بھارت نے پہلی بار بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز نے وادی نیلم میں شاہ کوٹ اور جوڑا سیکٹر میں توپ خانے سے گولا باری کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے […]

سفارتکاروں کے لبادے میں مزید 5 بھارتی خفیہ ایجنٹ ملک بدر

سفارتکاروں کے لبادے میں مزید 5 بھارتی خفیہ ایجنٹ ملک بدر

لاہور: پاکستان میں سفارت کاری کی آڑ میں کام کرنے والے بھارتی خفیہ ایجنسیوں ’’را‘‘ اور ’’آئی بی‘‘ کے  مزید 5 ایجنٹوں کو بے دخل کردیا گیا ہے ایکسپریس نیوز کے مطابق تخریب کاری میں ملوث مزید 5 بھارتی سفارت کاروں کو آج واہگہ کے راستے ملک سے بے دخل کردیا گیا، واہگہ کے راستے بھارت […]

تخریب کاری میں ملوث 3 بھارتی سفارتکار ملک سے بے دخل کردیے گئے

تخریب کاری میں ملوث 3 بھارتی سفارتکار ملک سے بے دخل کردیے گئے

اسلام آباد: سفارتکاری کی آڑ میں تخریب کاری کرنے والے 3 بھارتی سفارتکاروں کو ملک سے بے دخل کردیا گیا جب کہ دیگر 5  واہگہ کے راستے کل واپس بھیجے جائیں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سفارتی اسٹاف کے روپ میں پاکستان میں تخریب کاری کرنے والے 8 بھارتی سفارت کاروں میں سے 3 کو ملک سے بے […]

ناپسندیدہ بھارتی اہلکاروں کی واپسی شروع ، 3چلے گئے

ناپسندیدہ بھارتی اہلکاروں کی واپسی شروع ، 3چلے گئے

بھارتی ہائی کمیشن کے نا پسندیدہ قرار دیے گئے 8 میں سے 3 اہلکار بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ اسلام آباد سے بھارت کے لئے روانہ ہوگئے۔ باقی 5 پانچ اہلکار کل واہگہ کے ذریعے بھارت جائیں گے ۔ بھارتی ہائی کمیشن کے نا پسندیدہ قرار دیے گئے آٹھ میں سے تین اہلکار فرسٹ سیکرٹری […]

کشمیری بھارتی جبر کے سامنے ڈٹ چکے ہیں،مسعود خان

کشمیری بھارتی جبر کے سامنے ڈٹ چکے ہیں،مسعود خان

صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے 11 سوسے زائد افرادبصارت سے محروم ہوگئے ہیں ،ظلم انتہا کو پہنچ چکا ،کشمیر ی بھارتی جبر کے سامنے ڈٹ چکے ہیں ۔ صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان نے میرپور ریسٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ […]

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کی ایک بار پھر دفتر خارجہ طلبی

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کی ایک بار پھر دفتر خارجہ طلبی

پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو ایک بار پھر دفتر خارجہ طلب کرکے لائن آف کنٹرول کی سنگین خلاف ورزی کرنے پر احتجاج کیا ۔ احتجاجی مراسلے میں کہا گیا کہ سرحد پر فائر بندی کے معاہدے کے ساتھ ساتھ اب بھارتی سفارتی اہلکار سفارتی آداب کی خلاف ورزی بھی کرتے […]

بھارتی مسافر کی دوران پرواز موت ،کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

بھارتی مسافر کی دوران پرواز موت ،کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے والے بھارتی نجی ایئرلائن کے مسافرسوہن سنگھ کی حرکت قلب بند ہوجانے سے موت واقع ہوگئی ۔ ذرائع سول ایوی ایشن کے مطابق نجی بھارتی ایئرلائن کے پائلٹ نے مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر جہاز اتارنے کی اجازت مانگی تھی ۔ ذرائع سول ایوی ایشن کے مطابق بھارت کی […]

یوم شہدائے جموں پر احتجاج روکنے کیلئے بھارتی پابندیاں برقرار

یوم شہدائے جموں پر احتجاج روکنے کیلئے بھارتی پابندیاں برقرار

یوم شہدائے جموں کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں قابض فورسز نے پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری رکھا اور مظاہرے اور ریلیاں روکنے کے لئے پابندیاں برقرار رکھیں ۔ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر اور دنیا بھر میں رہنے والےکشمیریوں نے یوم شہدائے جموں منایا۔نومبر 1947 میں مہاراجہ ہری سنگھ، بھارتی فوجیوں اور انتہاپسندوں نے جموں […]

تنگ آکربھارتی شہری نے گھر پرپاکستانی پرچم لہرادیا؛وجہ انتہائی دلچسپ

تنگ آکربھارتی شہری نے گھر پرپاکستانی پرچم لہرادیا؛وجہ انتہائی دلچسپ

نئی دہلی: کانپورمیں ایک شہری کے انوکھے احتجاج پراسے جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیل کربغاوت کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی ایک رپورٹ کے مطابق کانپور کے علاقے سیسا ماؤ سے تعلق رکھنے والا چھتیس سالہ چندرپال سنگھ بجلی اور پانی کے زائد بل سے حد درجے پریشان تھا۔ کہیں شنوائی نہ […]

بھارتی فورسز نہتے کشمیریوں پر مظالم فوری طور پر بند کرے: دفترخارجہ

بھارتی فورسز نہتے کشمیریوں پر مظالم فوری طور پر بند کرے: دفترخارجہ

اسلام آباد : پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی زیرحراست کشمیریوں کو زہر دینے اور بہیمانہ تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا کا کہنا ہے کہ کشمیری نوجوان کو زہر دے کر شہید کردیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں زیرحراست کشمیروں نوجوان اور رہنماوں کو زہر دیئے جانے کا […]

بٹل سیکٹر میں کنٹرول لائن پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ

بٹل سیکٹر میں کنٹرول لائن پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ

بھارت نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بٹل سیکٹر میں کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ کی، جس کا پاک فوج نے بھرپورجواب دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے آج صبح بٹل سیکٹرمیں لائن آف کنٹرول پرفائرنگ کی ، پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپورجواب […]

بھارتی بربریت کی انتہا، پاکستانی پرچم میں لپٹے کشمیری بچے کے جنازے پر دھاوا بول دیا

بھارتی بربریت کی انتہا، پاکستانی پرچم میں لپٹے کشمیری بچے کے جنازے پر دھاوا بول دیا

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 4 ماہ سے زائد عرصے سے بھارتی بربریت کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب 110 سے زائد کشمیری شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں اور آج تازہ ترین واقعہ میں قابض فوج نے پاکستانی پرچم میں لپٹے بچے کے جنازے میں شریک افراد پر دھاوا بول کر متعدد […]

کشمیریوں کو مستقبل کے تعین میں بھارتی بربریت کا سامنا ہے، ملیحہ لودھی

کشمیریوں کو مستقبل کے تعین میں بھارتی بربریت کا سامنا ہے، ملیحہ لودھی

نیو یارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کے تعین میں بھارتی بربریت کا سامنا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام ہرصورت بھارتی تسلط سے آزادی چاہتے ہیں اور مسئلہ کشمیر کے […]