counter easy hit

سینما بچانے کیلئے بھارتی فلموں کی نمائش کرنا ہونگی:فخرعالم

Indian films have to be screened to save cinema, says Fakhr-e-Alam

Indian films have to be screened to save cinema, says Fakhr-e-Alam

پاکستان میں فلم انڈسٹری کی بقا کیلئے فوری اقدامات نہ کئے گئے تو یہاں سرمایہ کاری رک جائے گی :سابق چیئرمین فلم سنسر بورڈ

کراچی : سندھ فلم سنسر بورڈ کے سابق چیئرمین ، گلوکار و اداکار فخر عالم نے کہا کہ پاکستان میں جدید سینما انڈسٹری کو بچانے کیلئے ہمیں بھارتی فلموں کی نمائش کرنا ہونگی ورنہ ملک میں سینما انڈسٹری میں جاری سرمایہ کاری رک جائیگی ۔ اربوں روپے کی سرمایہ کاری سے بنائے جدید سینما گھر ملکی فلموں سے فی الحال کامیاب نہیں ہوسکتے ۔ نئے لوگ اچھی فلمیں بنارہے ہیں ۔ ہدایتکار وجاہت رئوف کی فلم لاہور سے آگے سے عام پاکستانی بھی لطف اندوز ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نمائندہ دنیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ان کا کہنا تھا ہمیں اپنی فلم انڈسٹری کو فروغ دینا ہوگا ۔ زیادہ سے زیادہ فلمیں بنا کر سینما گھروں میں ریلیز کرنا ہونگی ورنہ سینما مالکان نقصان کا سودا نہیں کریں گے ۔ ذاتی فلم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا 2017 جنوری میں اپنے چاہنے والوں کو اچھی خبر دونگا ۔ فلمسازی ایک مشکل عمل ہے اپنی فلم انڈسٹری کیلئے فنکاروں کو بھی آگے آنا ہوگا ۔ معیاری فلمیں ہی ہمیں دنیا بھر میں ایک نئی شناخت دینے کا باعث بن رہی ہیں ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website