counter easy hit

لاہور میں سکھ یاتری کے بھیس میں آنے والا مشکوک بھارتی شہری پکڑا گیا

The suspect was arrested in the guise of the Indian Sikh pilgrims in Lahore

The suspect was arrested in the guise of the Indian Sikh pilgrims in Lahore

لاہور: گرونانک کے جنم دن کے موقع پر واہگہ بارڈر کے راستے آنے والے سکھ یاتریوں میں شامل گورمیت سنگھ نامی شخص کو امیگریشن حکام نے گرفتار کرکے بھارت واپس بھیج دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق واہگہ بارڈر پر سکھ یاتریوں کے قافلے میں شامل ایک بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو پاکستان میں ناپسندیدہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے باعث پاکستان داخلے میں پابندی کا شکار ہے۔

ایک ہزار بھارتی سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد

گورمیت سنگھ نامی شخص یاترا کا ویزا لے کر پاکستان داخل ہورہا تھا کہ واہگہ اسٹیشن پر دستایزات کی جانچ پڑتال کے دوران انکشاف ہوا کہ سکھ یاتریوں کے لبادے میں ملبوس شخص پر پہلے سے ہی پاکستان داخلے پر پابندی عائد ہے اور حکومت پاکستان کی جانب سے اسے بلیک لسٹ قرار دیا جاچکا ہے۔ امیگریشن حکام نے گورمیت سنگھ  کو واہگہ اسٹیشن سے جے سی پی واہگہ بھیج دیاجہاں سے اسے پیدل ہی اس کے ملک بھارت روانہ کردیا گیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website