counter easy hit

بھارتی اداکارہ ریکھا موہن پراسرار طور پر ہلاک

Indian actress Rekha Mohan mysteriously killed

Indian actress Rekha Mohan mysteriously killed

ممبئی: بھارتی ملایم فلموں کی اداکارہ ریکھا موہن ریاست کیرالا میں واقع اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملایم فلموں کی اداکارہ ریکھا موہن ریاست کیرالا کے شہر شوبھا کے علاقے تھری سور میں واقع اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ریکھا کی  پر اسرار موت دو روز قبل واقع ہوئی، اور اداکارہ نے کھانا کھانے کے بعد کسی سے کوئی رابطہ نہیں کیا اور نا ہی کسی کا فون سنا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے کھانے میں کوئی چیز ملائی گئی تھی تاہم یہ سب کہنا قبل از وقت ہوگا۔

پولیس حکام ابھی تک یہ پتہ کرنے میں ناکام رہے ہیں کہ آیا یہ خود کشی کا واقعہ ہے یا پھر انہیں زہر دے کر مارا گیا ہے، پولیس نے اداکارہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے تھری سور میڈیکل کالج منتقل کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ ریکھا موہن نے 1996 میں ملائم فلم ادھیانا پالاکن میں ماموتی کا کردار ادا کیا تھا جب کہ 1997 میں فلم نیوروولم میں بھی اداکاری کی تھی۔ اس کے علاوہ ملایم ڈرامہ سیریل شتھری جنمم میں بھی اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website