counter easy hit

سفارتکاروں کے لبادے میں مزید 5 بھارتی خفیہ ایجنٹ ملک بدر

5 Indian intelligence agencies in the garb of diplomats expelled

5 Indian intelligence agencies in the garb of diplomats expelled

لاہور: پاکستان میں سفارت کاری کی آڑ میں کام کرنے والے بھارتی خفیہ ایجنسیوں ’’را‘‘ اور ’’آئی بی‘‘ کے  مزید 5 ایجنٹوں کو بے دخل کردیا گیا ہے

ایکسپریس نیوز کے مطابق تخریب کاری میں ملوث مزید 5 بھارتی سفارت کاروں کو آج واہگہ کے راستے ملک سے بے دخل کردیا گیا، واہگہ کے راستے بھارت واپس جانے والے بھارتی سفارتی عملے میں راجیش کماراگنی ہوتری، امردیپ سنگھ، ٹوڈواٹا چی سمیت 6 افراد شامل ہیں۔

گزشتہ روز بھی 3  بھارتی سفارت کاروں کو اسلام آباد سے پرواز ای کے 613 کے ذریعہ براستہ دبئی بھارت واپس روانہ کیا گیا تھا۔ پاکستان نے سفارتی آداب کی خلاف ورزی اور ملک کی سالمیت کے خلاف کام کرنے والے آٹھوں سفارت کاروں کو ناپسندیدہ قرار دیا تھا۔

واضح رہے چند ماہ قبل بلوچستان سے ’’را‘‘ کا افسر کل بھوشن یادیو پکڑا گیا تھا جسے مسلمان کی حیثیت سے بھارتی پاسپورٹ جاری کیا گیا تھا اور اس کے پاسپورٹ پر ایران کا ویزا تھا جب کہ گزشتہ ہفتے سیکیورٹی ایجنسیز نے سفارت کاروں کے لبادے میں بھارتیسفارت کاروں کا ایک نیٹ ورک پکڑ لیا تھا جو کہ تخریب کاری میں ملوث پایا گیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website