counter easy hit

in

ٹرمپ کیخلاف امریکا میں احتجاج کا نیا سلسلہ

ٹرمپ کیخلاف امریکا میں احتجاج کا نیا سلسلہ

ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف امریکا میں احتجاج کا نیا سلسلہ 20جنوری کو اُن کی حلف برداری تک جاری رہے گا تاہم ٹرمپ کسی کو خاطر میں لانے کو تیار نہیں۔ ٹرمپ کی بطور صدر پہلی ملاقات روسی صدر سے متوقع ہے۔ واشنگٹن میں انسانی حقوق کے گروپوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مارچ کیا اور […]

محکمہ صحت خیبر پختونخوا میں وسائل کے غلط استعمال کی نشاندہی

محکمہ صحت خیبر پختونخوا میں وسائل کے غلط استعمال کی نشاندہی

قومی احتساب بیورو نے محکمہ صحت خیبر پختونخوا میں وسائل کے غلط استعمال اور کوتاہیوں کی نشاندہی کی ہے اور محکمے کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے مختلف کمیٹیوں کی تجاویز پر مبنی سفارشات تیارکرکے صوبائی حکومت کو بھجوادی ہیں۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے نیب خیبر پختونخوا نے سفارشات […]

سکھر:سرکاری بینک میں آتشزدگی، ریکارڈ اوراہم آلات جل گئے

سکھر:سرکاری بینک میں آتشزدگی، ریکارڈ اوراہم آلات جل گئے

سکھر میں روہڑی اسٹیشن کے قریب سرکاری بینک میں لگی آگ پر قابو پالیاگیا ہے ،آگ سے بینک ریکارڈ ،کمپیوٹر اور اہم آلات جل گئے ہیں ۔ سکھر میں روہڑی اسٹیشن کے قریب عمارت میں لگی آگ پرفائربریگیڈ کی 3گاڑیوں نے قابو پایا۔عمارت کے گراؤنڈ اور پہلی منزل پر سرکاری بینک ہے ۔آگ شارٹ سرکٹ […]

پشاور میں کومبنگ آپریشن، 5افغانوں سمیت 58 گرفتار

پشاور میں کومبنگ آپریشن، 5افغانوں سمیت 58 گرفتار

فوج اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے پشاورمیں کومبنگ آپریشن کرکے 5 افغانوں سمیت 58 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔گرفتارشدگان سے اسلحہ وگولہ بارودبرآمدکرلیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن گزشتہ رات شاہین ٹاؤن، وارسک روڈ، دلہ زک اورپکہ غلام میں کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے […]

گجرات میں مبینہ پولیس مقابلہ،4 ڈاکو ہلاک

گجرات میں مبینہ پولیس مقابلہ،4 ڈاکو ہلاک

گجرات میں مبینہ پولیس مقابلے میں چارملزمان ہلاک ہوگئے ہیں ،ملزمان کو مسروقہ مال کی برآمدگی اور دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کےلئے لےجایا جارہا تھا۔ پولیس مقابلہ گجرات کے علاقہ کنجاہ میں ہوا، چاروں ملزمان ڈکیتی اور گینگ ریپ میں گرفتار تھے ، جنہیں مسروقہ مال کی برآمدگی اور دیگر ساتھیوں کی نشاندہی کے لیے لےجایا […]

ماسکو: مسافر طیارہ فضا میں آسمانی بجلی کی زد میں آ گیا

ماسکو: مسافر طیارہ فضا میں آسمانی بجلی کی زد میں آ گیا

ماسکو کے ایئر پورٹ سے اڑنے والا مسافر طیارہ فضا میں آسمانی بجلی کی زد میں آ گیا۔ ماسکو سے سوچی جانے والے مسافر طیارے کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا ،آسمانی بجلی ٹکرانے کے واقعے میں طیارہ محفوظ رہا اور سوچی ایئر پورٹ پر باحفاظت لینڈ کرگیا ۔ایئر پورٹ پر اترنے کے بعد طیارے […]

کوئٹہ میں برف باری کا دوسرا روز، سردی بڑھ گئی

کوئٹہ میں برف باری کا دوسرا روز، سردی بڑھ گئی

کوئٹہ میں بارش اور برف باری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ، کئی علاقوں میں سوئی گیس کے پریشر میں کمی اور بجلی کی عدم دستیابی نے شہریوں کی مشکلات بھی بڑھا دیں ۔ پاراچنارمیں میدانی علاقوں اور پہاڑوں نے برف کی چادر اوڑھ لی،گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں ایک […]

کراچی میں سب سے زیادہ بارش مسرور بیس میں ہوئی

کراچی میں سب سے زیادہ بارش مسرور بیس میں ہوئی

محکمہ مو سمیات کے مطا بق کراچی میں سب سے زیا دہ با رش مسرور بیس میں ریکارڈ کی گئی جو53ملی میٹر تھی جبکہ فیصل بیس میں 52ملی میٹر، نا ظم آبا د میں 46ملی میٹر،یو نیو رسٹی روڈ پر 35ملی میٹر ریکا رڈ کی گئی ۔ آج  ( اتوار ) کم سے کم در جہ […]

پیرس میں امن کانفرنس آج شروع ہوگی

پیرس میں امن کانفرنس آج شروع ہوگی

اسرائیل فلسطین تنازع پر پیرس امن کانفرنس آج ہو گی ،کانفرنس اسرائیل کی طرف واضح جھکاؤ رکھنے والے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے ایک پیغام ہوسکتی ہے۔ کانفرنس کا کے نکات میںدو ریاستی حل پر پیش رفت سے ہی امن عمل آگے بڑھایا جا سکتا ہے اور یہ کہ امریکی سفارتخانے کی […]

لندن میں حجاب کی ہوئی خاتون سےنسلی امتیازکا واقعہ

لندن میں حجاب کی ہوئی خاتون سےنسلی امتیازکا واقعہ

باحجاب خاتون کےساتھ لندن میں نسلی امتیازکا واقعہ پیش آیا ہے،واقعہ کنگز اسٹریٹ کے ریسٹورنٹ میں پیش آیاجہاں لوگوں کی کافی بڑی تعداد موجود تھی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق نہیلا اشرف ریسٹورنٹ میں دوستوں کےساتھ بیٹھی تھیں جہاں ایک شخص نےبازو سےپکڑکر اسے برابھلا کہااور پھرچہرےپرتھوک دیا۔نہیلا اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے […]

سی این جی گاڑیو ں کی مر ی میں داخلےپرپابندی

سی این جی گاڑیو ں کی مر ی میں داخلےپرپابندی

مر ی میں سی این جی گا ڑیو ں کا داخلہ  روک دیا گیا ،مری میں ویک اینڈ پر برف باری کے پیش نظر ٹریفک پولیس راولپنڈی کی طرف سے سیاحوں کے لئے خصوصی ہدایات جار ی کر دی گئی ہیں۔ اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد مری پہنچ گئے تھے […]

ریئل میڈرڈ نے 40میچز میں ناقابل شکست رہ کر ریکارڈ بنادیا

ریئل میڈرڈ نے 40میچز میں ناقابل شکست رہ کر ریکارڈ بنادیا

ریئل میڈرڈ نے 40میچز میں ناقابل شکست رہنے کا نیا اسپینش ریکارڈ بنادیا۔ ٹیم نے کوپا ڈیل رے پری کوارٹر فائنل کےدوسرے لیگ میچ میں مقابلہ 3-3سے برابر کیا، ایگریگیٹ پر 3-6سے کامیابی ملی، 2-3کے خسارے میں جانےوالی ریئل میڈرڈ کیلئے تیسرا گول انجری ٹائم کے تیسرے منٹ میں فرنچ سٹرائیکر کریم بینزیما نے بتایا۔ […]

برسلزکے علاقے مولن بیک میں فوج کا سرچ آپریشن،3گرفتار

برسلزکے علاقے مولن بیک میں فوج کا سرچ آپریشن،3گرفتار

برسلزکے علاقے مولن بیک میں بیلجین پولیس اور فوج نے سرچ آپریشن کیا ہے ،جس میں3مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پراسیکیوٹر کے مطابق سرچ آپریشن میں 3 افراد کو پوچھ گچھ کیلئے گرفتارکیا گیا ہے،پراسیکیوٹر نے ان طلاعات کی تردید کی ہے سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ یا دھماکا خیز مواد برآمد […]

نیوزی لینڈ کا ویلنگٹن ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کو بھرپور جواب

نیوزی لینڈ کا ویلنگٹن ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کو بھرپور جواب

نیوزی لینڈ نے ویلنگٹن ٹیسٹ کے تیسرے روز مہمان بنگلہ دیش کی شاندار بیٹنگ کا بھرپور جواب دیتے ہوئے تین وکٹوں پر 292 رنز بنالیے۔ ویلنگٹن میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز بنگلہ دیش نے سات وکٹوں پر 542 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا اور مزید ایک […]

امریکی فوج کی مشرقی یورپ میں تعیناتی ،روس کا اظہار برہمی

امریکی فوج کی مشرقی یورپ میں تعیناتی ،روس کا اظہار برہمی

پولینڈ میں امریکی افواج کی تعیناتی اور جنگی سازو سامان پہنچنے پر روس نے اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ مشرقی یورپ میں گزشتہ روز ہزاروں امریکی فوجیوں کی تعیناتی کا عمل شروع ہوا جب کہ ساتھ ہی ٹینک اور دیگر بھاری اسلحہ کی منتقلی بھی منصوبے میں شامل ہے۔ روس کی طرف سے […]

مس اٹلی کے فائنل میں شریک حسینہ پر تیزاب سے حملہ، ڈاکٹر بینائی بچانے کی کوششوں میں مصروف

مس اٹلی کے فائنل میں شریک حسینہ پر تیزاب سے حملہ، ڈاکٹر بینائی بچانے کی کوششوں میں مصروف

روم: اطالوی ڈاکٹر تیزاب سے حملے کا نشانہ بننے والی ماضی میں ’مس اٹلی‘ کے مقابلے کے فائنل میں شرکت کرنے والی ایک حسینہ کی بینائی بچانے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اٹھائیس سالہ جیسیکا نوتارو نے اسپتال سے ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ زندہ ہیں اور فکر […]

ہیکنگ الزامات، ٹرمپ کا 90 روز میں رپورٹ جاری کرنے کا وعدہ

ہیکنگ الزامات، ٹرمپ کا 90 روز میں رپورٹ جاری کرنے کا وعدہ

واشنگٹن: امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وعدہ کیا ہے کہ وہ نوے دن کے اندر امریکی انتخاب کے دوران روسی ہیکنگ کے الزامات سے متعلق ایک رپورٹ جاری کریں گے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انھوں نے ہیکنگ کے دعوؤں کو قابلِ نفرت سیاسی کارندوں کی جانب سے بنائے جانے  والے حقائق کہا۔ ادھر […]

بھارت میں ذاکر نائیک کی این جی او نے پابندی چیلنج کردی

بھارت میں ذاکر نائیک کی این جی او نے پابندی چیلنج کردی

نئی دہلی: بھارتی مبلغ اور عالم دین ڈاکٹر ذاکرنائیک کی این جی اواسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن (آئی آرایف) نے بھارت کی مرکزی حکومت کی جانب سے لگائی گئی پابندی کو عدالت میں چیلنج کردیا ہے۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد مودی سرکار سے 17 جنوری کوکیس کی تمام تفصیلات طلب کرلیں۔ نئی دہلی ہائیکورٹٰ میں […]

اسلام آباد میں ناراض بیوی نے شوہر کو کرائے کے غنڈوں سے پٹوادیا

اسلام آباد میں ناراض بیوی نے شوہر کو کرائے کے غنڈوں سے پٹوادیا

 اسلام آباد: ایف ٹین کی رہائشی خاتون نے گھریلو جھگڑے پر شوہر کو کرائے کے غنڈوں سے پٹوا دیا۔ یس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے علاقے ایف 10 کی رہائشی لبنیٰ نامی خاتون کا اپنے شوہر راجا قمر سے جھگڑا ہوگیا، جس پر اس نے شوہر کو سبق سکھانے کی ٹھانی۔ لبنیٰ نے اپنی ایک […]

کراچی میں دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے بارش

کراچی میں دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے بارش

 کراچی: شہر میں گزشتہ روز سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ کراچی میں گزشتہ روز سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے جب کہ محکمہ موسمیات […]

ملک بھر میں بارشیں اور برفباری، مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق

ملک بھر میں بارشیں اور برفباری، مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق

ملک بھر میں شدید بارشیں اور برف باری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا جبکہ مختلف حادثات و واقعات میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ یس نیوز کے مطابق اوچ شریف، بھکر، پڈ عیدن اور ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے کئی شہروں میں شدید بارش کے باعث سردی کی شدت میں […]

دہشت گرد اور فرقہ ورانہ تنظیموں میں فرق ہے، چوہدری نثار

دہشت گرد اور فرقہ ورانہ تنظیموں میں فرق ہے، چوہدری نثار

کلر سیداں: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گرد تنظیموں کی کوئی گنجائش نہیں لیکن دہشت گرد اور فرقہ ورانہ تنظیموں میں فرق ہے۔ کلر سیداں میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ حکومت کچھ بھی کرلے پیپلزپارٹی کے چند لوگوں کا رونا دھونا […]

سینٹ میں بچوں پر تشدد کی بازگشت ، معاشرے کی بے حسی کا ذکر

سینٹ میں بچوں پر تشدد کی بازگشت ، معاشرے کی بے حسی کا ذکر

جمعہ کو سینیٹ کا اجلاس پونے دو گھنٹے تک جاری رہا اگرچہ سینیٹ کے چیئرمین میاں رضا ربانی نے سینیٹ میں بروقت اجلاس شروع کرنے کی روایت قائم کی ہے لیکن کبھی کبھار ایک دو منٹ کی تاخیر ہو جاتی ہے جمعہ کو بھی سینیٹ کا اجلاس ایک منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا چیئرمین […]

برمنگھم: 15 جنوری بروز اتوار فلاحی تنظیم کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظاہم کے خلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

برمنگھم: 15 جنوری بروز اتوار فلاحی تنظیم کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظاہم کے خلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

برمنگھم(نمائندہ خصوصی) فلاحی ادارے بی ٹی ایم کے زیر اہتمام 15 جنوری کو کشمیری بھائیوں سے یکجہتی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف وکٹوریہ سکوائر کے مقام پرمشعل بردار احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ جس کا اہتمام کرنے والی بی ٹی ایم نامی تنظیم کی چیئرپرسن سمیرا فرخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے […]