counter easy hit

ملک بھر میں بارشیں اور برفباری، مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق

ملک بھر میں شدید بارشیں اور برف باری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا جبکہ مختلف حادثات و واقعات میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

Rain and snowfall across the country, 2 killed in different accidents

Rain and snowfall across the country, 2 killed in different accidents

یس نیوز کے مطابق اوچ شریف، بھکر، پڈ عیدن اور ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے کئی شہروں میں شدید بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے جب کہ ڈیرہ غازی خان کے سیاحتی مقام فورٹ منرو میں موسم سرما کی پہلی برفباری کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد نے تفریحی مقام کا رخ کر لیا ہے۔شمالی علاقوں میں بھی پہاڑوں پر برفباری کے باعث کئی شہروں کا دیگر شہروں سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے، شدید برفباری کے باعث لواری ٹنل بند ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے جب کہ لواری ٹاپ پر شدید برفباری کے باعث ایک بچہ جاں بحق بھی ہوا۔ مری میں بھی برفباری کے باعث سیاحوں کا تانتا بندھ گیا اور ہوٹل مالکان نے کمروں کا منہ مانگا کرایہ وصول کرنا شروع کر دیا ہے۔ بلوچستان میں بھی بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے، کوئٹہ میں شدید برفباری کے باعث ہر چیز سے سفید چادر اوڑھ لی ہے جب کہ سنجاوی  شہر اور گردو نواح میں 17سال بعد شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے اس کے علاوہ  لورالائی میں بھی 20 سال بعد پہلی برفباری سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں۔ سنجاوی میں برفباری کے باعث زیارت ہرنائی شاہراہ ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ہے۔زیارت شہر میں ایک فٹ اور پہاڑوں پر ڈیڑھ فٹ تک برفباری ریکارڈ کی جا چکی ہے جبکہ سردی کی شدت بڑھنے سے گیس کے پریشر میں بھی کمی آ گئی ہے جس نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔ خضدار میں شدید بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website