counter easy hit

کوئٹہ میں برف باری کا دوسرا روز، سردی بڑھ گئی

کوئٹہ میں بارش اور برف باری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ، کئی علاقوں میں سوئی گیس کے پریشر میں کمی اور بجلی کی عدم دستیابی نے شہریوں کی مشکلات بھی بڑھا دیں ۔

Second day of snowfall in Quetta, increased the coldness

Second day of snowfall in Quetta, increased the coldness

پاراچنارمیں میدانی علاقوں اور پہاڑوں نے برف کی چادر اوڑھ لی،گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں ایک بار پھر برفباری ،شندور ٹاپ آمدورفت کے لیے بند ہوگئی ہے جبکہ چترال اور غذر کا زمینی رابطہ منقطع ہے۔وادی کوئٹہ میں برف باری کا آج دوسرا روز ہے، کوئٹہ میں گزشتہ شب شروع ہونے والی برف باری کا سلسلہ ہفتہ کی رات تک جاری رہا ، برف باری کے بعد قندھاری ہواؤں نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا جس سے کوئٹہ کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کئی درجے نیچے گرگیا ۔کڑاکے کی سردی میں سوئی سدرن گیس کمپنی اور کیسکو کے ہاتھوں شہریوں کو رات گزارنا ایک عذاب بن گیا ،کہیں سوئی گیس غائب رہی تو کہیں بجلی غائب ہوگئی۔
بروری ،ہزارہ ٹاؤن میں گیس کا بہت مسئلہ ہے لوگ بہت مشکل سے وقت گزار رہے ہیں ۔بمشکل ایک ہیٹر استعمال میں آرہا ہے۔سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کے بعد بجلی اور گیس کی عدم دستیابی سے جہاں گھروں میں رہنے والے شہریوں کو مشکلات ہوئیں وہاں رات کو ڈیوٹی دینے والے چوکیدار،پولیس و سیکورٹی اہلکاروں اور نجی سیکورٹی گارڈز بھی سخت سردی میں ٹھٹھرتے رہے ۔کوئٹہ میں طویل عرصہ بعد ہونے والی بارش اور برف باری جہاں خشک سالی کا خاتمہ تو کیا مگر اس رحمت کوسوئی گیس کے پریشر میں کمی اور بجلی کی آنکھ مچولی نے شہریوں کیلئے زحمت بنادیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website