counter easy hit

be

مہاجروں کو متحد ہوکر مرکزی سیاست میں آنا چاہئے، ڈاکٹر عاصم

مہاجروں کو متحد ہوکر مرکزی سیاست میں آنا چاہئے، ڈاکٹر عاصم

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کا کہنا ہے کہ مہاجر قوم کو متحد ہونا چاہئے اور مرکزی سیاست میں آنا چاہئے۔ احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم  و دیگر کے خلاف 462 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر پی پی رہنما ڈاکٹر عاصم نے میڈیا سے گفتگو کرتے […]

پاکستان کو تنہا کرنے پر افغانستان کی صورتحال بہت خراب ہوسکتی ہے، امریکی ذرائع ابلاغ

پاکستان کو تنہا کرنے پر افغانستان کی صورتحال بہت خراب ہوسکتی ہے، امریکی ذرائع ابلاغ

اسلام آباد: امریکی ذرائع ابلاغ  اور تھینک ٹینکس نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کو تنہا کرنے کی کوششوں کے نتیجے میں افغانستان کی صورتحال بہت خراب ہوسکتی ہے۔ امریکی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں صدر ٹرمپ کی نئی افغان پالیسی کے حوالے سے بحث جاری ہے تاہم صدر ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کی امداد کے خاتمے سے […]

ریمنڈ ڈیوس معاملے کو کھولا گیا تو شرمندگی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، وزیر خارجہ

ریمنڈ ڈیوس معاملے کو کھولا گیا تو شرمندگی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، وزیر خارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کی رہائی میں بہت سے لوگوں کا ہاتھ تھا اور اگر اس معاملے کو کھولا گیا توشرمندگی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ سینیٹ کے اجلاس کے دوران جے یو آئی (ف) کے حافظ حمد اللہ کی جانب سے ریمنڈ ڈیوس کی کتاب میں کئے گئے انکشافات […]

افغانستان میں نئی پالیسی کا کوئی ٹائم ٹیبل نہیں دیں گے: امریکہ

افغانستان میں نئی پالیسی کا کوئی ٹائم ٹیبل نہیں دیں گے: امریکہ

وائٹ ہاوس ترجمان سارہ سینڈرز نے کہا ہے کہ افغانستان کے حوالے سے حکمت عملی زمینی حقائق دیکھ کر بنائیں گے۔ واشنگٹن: وائٹ ہاؤس میں بریفنگ دیتے ہوئے سارہ سینڈرز نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکیوں کی زندگیاں محفوظ بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ افغانستان کو دوبارہ امریکا پرحملے کے لیے کبھی استعمال نہیں ہونے […]

’’نواز شریف سمیت لیگی رہنماؤں کے عدلیہ مخالف بیانات نشر نہ کیے جائیں‘‘

’’نواز شریف سمیت لیگی رہنماؤں کے عدلیہ مخالف بیانات نشر نہ کیے جائیں‘‘

لاہورہائیکورٹ نے پیمرا کو نوازشریف سمیت دیگر لیگی رہنماؤں کے عدلیہ مخالف بیات نشر یا شائع نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے پاناما کیس میں نااہلی کے بعد اپنے بیانات میں عدالتی فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جب کہ ریلی کے دوران بھی انہوں نے عدلیہ سے متعلق […]

آفریدی، سہواگ اور کرس گیل ایک بار پھرایک ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گے

آفریدی، سہواگ اور کرس گیل ایک بار پھرایک ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گے

دبئی: اپنی دھواں دھار بیٹنگ کے لیے دنیا بھر میں مشہور کھلاڑی شاہد آفریدی، وریندر سہواگ اور کرس گیل ایک بار پھر کرکٹ کے میدان میں آمنے سامنے ہونے کے لیے تیار ہیں۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ٹی 10 لیگ یا ٹین کرکٹ لیگ کے نام سے کرکٹ ٹورنامنٹ شروع کرنے کی تیاریاں […]

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا۔ امریکی صدر نے افغانستان اور جنوبی ایشیا کے لیے نئی پالیسی کے اعلان پر پاکستان پر الزامات عائد کیے تھے پاکستان دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے جب کہ امریکا کی جانب سے پاکستان کو وارننگ بھی دی […]

ریکارڈ بزنس کرنیوالی پرانی فلموں کی دوبارہ نمائش کی جائے گی

ریکارڈ بزنس کرنیوالی پرانی فلموں کی دوبارہ نمائش کی جائے گی

لاہور: جدید ٹیکنالوجی سے بننے والی پاکستانی فلموں کے انداز میں یکسانیت کے باعث سینئر فلم میکرز نے عیدالاضحیٰ کے دنگل میں چند برس قبل ریکارڈ بزنس کرنے والی فلموں کو میدان میں اتارنے پرغورشروع کردیا۔ فلم کے پروڈیوسرچوہدری اعجاز کامران نے بتایا کہ آج کے دورمیں ملٹی اسٹارکاسٹ فلمیں بننے کا رجحان بہت کم ہوگیا ہے۔ […]

کسی شخصیت کو بچانے کیلئے 62،63 میں ترمیم نہیں ہونے دینگے، خورشید شاہ

کسی شخصیت کو بچانے کیلئے 62،63 میں ترمیم نہیں ہونے دینگے، خورشید شاہ

اسلام آباد: قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت نواز شریف کو بچانے کے لئے آرٹیکل 62،63 میں ترمیم کرنا چاہتی ہے لیکن پیپلزپارٹی کسی شخصیت کو بچانے کے لئے ایسا ہر گز نہیں کرے گی۔ اپنے چیمبر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا […]

لاہور واقعہ: آج ملک بھر میں وکلا کی ہڑتال، ملتان بار کے صدر گرفتار نہ ہوسکے

لاہور واقعہ: آج ملک بھر میں وکلا کی ہڑتال، ملتان بار کے صدر گرفتار نہ ہوسکے

لاہور ہائیکورٹ واقعے کے خلاف آج ملک بھر میں وکلا کی جانب سے ہڑتال کی جارہی ہے۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے ملتان بار کے صدر کی گرفتاری کا حکم دیا تھا جس پر وکلا بپھر گئے تھے۔ وکلا نے لاہور ہائیکورٹ میں شدید ہنگامہ آرائی کی اور عدالت کا مرکزی گیٹ بھی توڑ ڈالا […]

دیارِغیر سے بلاکر کرکٹرز کی فٹنس آج جانچی جائے گی

دیارِغیر سے بلاکر کرکٹرز کی فٹنس آج جانچی جائے گی

لاہور: دیارغیر سے بلانے کے بعد قومی کرکٹرزکی فٹنس آج سے 3روز تک جانچی جائے گی۔ قومی کرکٹرز کے 3روزہ فٹنس ٹیسٹ منگل سے شروع ہوں گے،اس مقصد کیلیے بیرون ملک کاؤنٹیز اور لیگز کھیلنے والے بیشتر کھلاڑی نہ چاہتے ہوئے بھی بوجھل دلوں کے ساتھ پاکستان پہنچ چکے ہیں، نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ٹیسٹ کے پہلے […]

ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

کراچی: پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔ ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہو گا جس کی صدارت چیرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کریں گے۔ اس کے علاوہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس […]

ایم کیو ایم پاکستان کی کُل جماعتی کانفرنس آج ہوگی

ایم کیو ایم پاکستان کی کُل جماعتی کانفرنس آج ہوگی

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی کل جماعتی کانفرنس آج ہوگی جس میں پاکستان سرزمین پارٹی، ایم کیو ایم حقیقی سمیت دیگر جماعتوں کو دعوت دی گئی ہے۔ گزشتہ روز ایم کیو ایم کے مختلف وفود سیاسی جماعتوں کو دعوت دینے کے لئے ان کے پاس گئے اور انہیں آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت […]

سنجے دت بننے کیلئے پیدا ہوا ہوں، رنبیر کپور

سنجے دت بننے کیلئے پیدا ہوا ہوں، رنبیر کپور

ممبئی: بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ انہیں لگتا ہے وہ سنجے دت بننے کیلئے ہی پیدا ہوئے ہیں۔ بالی ووڈ میں ان دنوں سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کے چرچے جاری ہیں جس میں رنبیر کپور مرکزی کردار نبھارہے ہیں، فلم ابتدا ہی سے میڈیا کی توجہ کا مرکز […]

حکومت آئین کے آرٹیکل 62، 63 میں ترمیم نہیں کرسکے گی، طاہر القادری

حکومت آئین کے آرٹیکل 62، 63 میں ترمیم نہیں کرسکے گی، طاہر القادری

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 میں ترمیم کرنے کی نہ تو جرات ہو گی اور نہ ہی انہیں ترمیم کا موقع ملے گا۔ لندن روانگی سے قبل لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کا […]

سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند آج دیکھا جائیگا

سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند آج دیکھا جائیگا

ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے دوربین اور سادہ طریقہ اپنائیں، چاند نظر آنے کی صورت میں قریبی سرکاری ادارے یا عدالت پہنچ کر شہادتیں قلمبند کرائیں: سعودی اعلیٰ عدالتی کونسل کی شہریوں سے اپیل ریاض: سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس آج شام ہوگا، سعودی عرب کی اعلیٰ عدالتی […]

کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کیخلاف اپیلوں کی سماعت آج ہوگی

کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کیخلاف اپیلوں کی سماعت آج ہوگی

کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور عوامی تحریک نے لاہور ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کر رکھی تھیں۔ لاہور: الیکشن کمیشن میں کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف اپیلوں کی سماعت آج ہوگی، جسٹس مامون الرشید اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل ٹربیونل سماعت کرے […]

حدیبیہ کیس نوازشریف کی سیاسی موت ثابت ہوگا، شیخ رشید

حدیبیہ کیس نوازشریف کی سیاسی موت ثابت ہوگا، شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نیب میں حدیبیہ پیپر ملز کیس کا نوٹس بھیجنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حدیبیہ کیس نوازشریف کی سیاسی موت ثابت ہوگا۔ راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ حدیبیہ کیس نوازشریف کی سیاسی موت ثابت ہوگا، نوازشریف […]

ورلڈ الیون کی قیادت کیلیے ڈیرن سیمی مضبوط امیدوار، فلاور منیجر ہوں گے

ورلڈ الیون کی قیادت کیلیے ڈیرن سیمی مضبوط امیدوار، فلاور منیجر ہوں گے

لاہور: پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون کی قیادت کیلیے ڈیرن سیمی مضبوط امیدواربن گئے۔ پی سی بی آئندہ ماہ ورلڈ الیون کی لاہور میں میزبانی کی تیاری کررہا ہے، سیکیورٹی کلیئرنس کیلیے پنجاب حکومت کے جواب کا انتظار ہے، ذرائع کے مطابق مہمان ٹیم کی قیادت کیلیے ڈیرن سیمی مضبوط امیدوار کے طورپرسامنے آئے […]

امریکا کی نئی پالیسی میں پاکستان کے کردار کا اعتراف ہونا چاہیے، اعزازچوہدری

امریکا کی نئی پالیسی میں پاکستان کے کردار کا اعتراف ہونا چاہیے، اعزازچوہدری

اسلام آباد: امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے اور امریکا کی نئی پالیسی میں پاکستان کے کردار کا اعتراف ہونا چاہیے۔ امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے واشبگٹن ڈی سی میں امریکی وزیرخارجہ، قومی سلامتی مشیر اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی ہیں […]

ٹرمپ انتظامیہ کی پہلی پاک افغان پالیسی آج جاری ہونے کا امکان

ٹرمپ انتظامیہ کی پہلی پاک افغان پالیسی آج جاری ہونے کا امکان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے زیر صدارت پاکستان افغانستان پالیسی اجلاس آج ہوگا جس میں امریکی محکمہ خارجہ، پنٹاگون اور سی آئی اے کے حکام بریفنگ دینگے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ آج کے اجلاس میں امریکا کی پاک افغان پالیسی کا جائزہ لیا جائے گا اور اس میں ممکنہ طور پر ضروری ردوبدل بھی کیا جائے […]

نواز شریف، حسن اور حسین کی آج نیب میں پیشی متوقع

نواز شریف، حسن اور حسین کی آج نیب میں پیشی متوقع

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے دونوں صاحبزادے حسن اور حسین نواز کی نیب آفس لاہور میں آج پیشی متوقع ہے۔ پاناما کیس میں سپریم کورٹ نے شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز دائر کرنے کا حکم دیا تھا جس کے تحت نیب کو 4 ریفرنسز 6 ہفتوں میں یعنی 8 ستمبر تک […]

یعقوب ناصر (ن) لیگ کے قائم مقام صدر مقرر، باقاعدہ منظوری آج دی جائیگی

یعقوب ناصر (ن) لیگ کے قائم مقام صدر مقرر، باقاعدہ منظوری آج دی جائیگی

سردار یعقوب کی منظوری کے 45 روز بعد مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس ہو گا جس میں شہبازشریف کو سینئر نائب صدر منتخب کرایا جائے گا۔ اسلام آباد: حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے سردار یعقوب خان ناصر کو قائم مقام پارٹی صدر بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس […]

ریکارڈ ٹمپرنگ کیس؛ ظفرحجازی کیخلاف ایک اور سرکاری افسر وعدہ معاف گواہ بن گیا

ریکارڈ ٹمپرنگ کیس؛ ظفرحجازی کیخلاف ایک اور سرکاری افسر وعدہ معاف گواہ بن گیا

اسلام آباد: ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں ایس ای سی پی کے ایک اور افسر طاہر محمود وعدہ معاف گواہ بن گئے۔ ایس ای سی پی کے ایک اور افسر طاہر محمود نے دفعہ 164 کے تحت ایگزیکٹو مجسٹریٹ ملک فرخ ندیم کی عدالت میں سابق چیرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کے خلاف بیان قلمبند […]