counter easy hit

سنجے دت بننے کیلئے پیدا ہوا ہوں، رنبیر کپور

ممبئی: بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ انہیں لگتا ہے وہ سنجے دت بننے کیلئے ہی پیدا ہوئے ہیں۔
I have been born to be Sanjay Dutt, Ranbir Kapoor

I have been born to be Sanjay Dutt, Ranbir Kapoor

بالی ووڈ میں ان دنوں سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کے چرچے جاری ہیں جس میں رنبیر کپور مرکزی کردار نبھارہے ہیں، فلم ابتدا ہی سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جس کی ایک وجہ بہترین کہانی، راجکمار ہیرانی کی ہدایت کاری اور رنبیر کپور کے فلم کیلئے اپنائے گئے مختلف انداز ہیں جنہیں سوشل میڈیا پر بے حد پزیرائی حاصل ہورہی ہے۔ حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویو کے دوران رنبیر کپور نے فلم سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سنجو سر کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرکے بے انتہا خوش ہیں ، سنجے دت اکثر فلم کے سیٹ پر آتے ہیں اور مجھے اداکاری کرتے دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں، سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرنے کے بعد مجھے ان کی زندگی کے بارے میں بہت کچھ جاننے کا موقع ملا ہے اور مجھے اندازہ ہوا ہے کہ وہ سب سے بےحد محبت کرتے ہیں ، مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں سنجے دت کا کردار نبھانے کیلئے ہی پیدا ہوا ہوں۔

رنبیر نے مزید کہا کہ وہ بچپن ہی سے سنجے دت کے بہت بڑے مداح ہیں یہاں تک کہ سنجے دت کے پوسٹرز ان کے کمرے میں لگے ہوئے ہیں ، یہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں اپنے پسندیدہ اسٹار کی زندگی پر بننےو الی فلم میں کام کرنے کا موقع ملا ۔ واضح رہے کہ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم جس کا نام ابھی تک نہیں رکھا گیا اگلے سال مارچ میں سینما گھروں کی زینت بنے گی، فلم میں رنبیرکپور کے علاوہ، منیشاکوئرالہ، سونم کپور، انوشکا شرما، دیا مرزا، پاریش راول اور وکی کوشال اہم کرداروں میں نظر آئیں گے جب کہ اداکارہ تبو بھی فلم میں ایک مختصر کردار میں نظر آئیں گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website