counter easy hit

بین الاقوامی خبریں

حرم شریف کرین حادثہ ؛ پاکستانی سفیر نے 6 پاکستانی عازمین حج کی شہادت کی تصدیق کردی

حرم شریف کرین حادثہ ؛ پاکستانی سفیر نے 6 پاکستانی عازمین حج کی شہادت کی تصدیق کردی

مکہ المکرمہ: سعودی عرب میں متعین پاکستانی سفیر نے حرم شریف میں کرین حادثے میں 6 پاکستانی عازمین حج کے شہید ہونے کی تصدیق کردی ہے جب کہ عرب ٹی وی نے حادثے میں 15 پاکستانیوں کی شہادت کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ سعودی عرب میں متعین پاکستانی سفیر منظور الحق نے حرم شریف میں […]

گولی چلانے میں پہل نہیں کریں گے، بھارتی وزیر داخلہ کی پاکستان کو یقین دہانی

گولی چلانے میں پہل نہیں کریں گے، بھارتی وزیر داخلہ کی پاکستان کو یقین دہانی

نئی دہلی : پاکستان رینجرز کے 15 رکنی وفد نے ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر فاروق برکی کی سربراہی میں بھارت کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بھارتی وزیر داخلہ نے اس بات کی یقین دہائی کرائی کہ سرحد پر گولہ باری میں بھارت کی طرف سے پہل نہیں […]

مکہ مکرمہ، حرم شریف میں کرین گرنے سے 107 عازمین حج شہید

مکہ مکرمہ، حرم شریف میں کرین گرنے سے 107 عازمین حج شہید

مکہ مکرمہ : تیز آندھی اور طوفانی بارش کے باعث حرم شریف میں جاری تعمیراتی کام کے دوران کرین مسجد میں موجود عازمین حج پر جا گری جس سے متعدد عازمین حج اس کے نیچے دب گئے۔ واقعے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ امدای ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی […]

پاکستان رینجرز اور بی ایس ایف کے درمیان مذاکرات نئی دہلی میں شروع

پاکستان رینجرز اور بی ایس ایف کے درمیان مذاکرات نئی دہلی میں شروع

نئی دہلی : پاکستان رینجرز اور بھارتی بارڈر فورس کے درمیان مذاکرات نئی دہلی میں شروع ہو گئے، پاکستانی پندرہ رکنی وفد کی قیادت پاکستان رینجرز کے ڈائریکٹر میجر جنرل عمر فاروق برکی کر رہے ہیں۔ اجلاس میں سرحدی کشیدگی پر بات کی جائے گی۔ پاکستان رینجرز کا 15 رکنی وفد گزشتہ روز صبح اٹاری […]

پاکستان اور بھارت میں ڈی جی رینجرز کی سطح کے مذاکرات آج نئی دہلی میں ہوں گے

پاکستان اور بھارت میں ڈی جی رینجرز کی سطح کے مذاکرات آج نئی دہلی میں ہوں گے

اسلام آباد : پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈی جی رینجرز سطح کے مذاکرات آج نئی دلی میں ہوں گے، سرحد اور ورکنگ باونڈری پر کشیدگی بنیادی نکتہ ہو گا، سرحدوں پر کشیدگی ڈی جی رینجرز وفد کے ہمراہ آج نئی دہلی جائیں گے۔ بی ایس ایف حکام سے دو ٹوک بات ہوگی۔ میجر جنرل […]

ہمارا کوئی کام سسٹم کو غیر مستحکم کرنے کے لیے نہیں ہوگا، قمر زمان کائرہ

ہمارا کوئی کام سسٹم کو غیر مستحکم کرنے کے لیے نہیں ہوگا، قمر زمان کائرہ

دبئی : پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ مفاہمتی پالیسی نے پیپلزپارٹی کو نقصان پہنچایا جب کہ ملک کو اگر وفاق کے ذریعے نہیں چلایا گیا تو مسائل ہوں گے تاہم ہمارا کوئی کام سسٹم کو غیر مستحکم کرنے کے لیے نہیں ہوگا۔ دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے […]

بھارت میں قید 14 سالہ پاکستانی بچہ غلام حسین ملک میں عید منانے کا منتظر

بھارت میں قید 14 سالہ پاکستانی بچہ غلام حسین ملک میں عید منانے کا منتظر

گجرات : چودہ سالہ پاکستانی بچہ غلام حسین بھارت میں اپنی رہائی کا منتظر ہے، عید کی آمد کے موقع پر غلام حسین کے والدین اور بہن بھائی کراچی میں اس کے منتظر ہیں۔ چودہ سالہ غلام حسین کو اپنے والد سمیت سمندری حدود کی خلاف ورزی کے جرم میں بھارتی فورسز نے گرفتار کیا […]

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے کسی سے اتحاد نہیں کر رہے، عمران خان

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے کسی سے اتحاد نہیں کر رہے، عمران خان

لندن : تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے واضح کیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے لیئے پنجاب میں کسی سے اتحاد نہیں کررہے تاہم (ن) لیگ کی دھاندلی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل بنا سکتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کسی جماعت سے کوئی باقاعدہ اتحاد نہیں […]

جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے پاکستان میں مختصر فوجی آپریشن کا عندیا دے دیا

جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے پاکستان میں مختصر فوجی آپریشن کا عندیا دے دیا

نئی دہلی : جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے دائود ابراہیم اور حافظ سعید کیخلاف پاکستان میں مختصر فوجی آپریشن عندیا دیدیا، بھارتی وزیر اطلاعات راجیوردھن سنگھ راٹھور کا کہنا ہے کہ بھارت دائود ابراہیم اور حافظ سعید کو پکڑنے کیلئے پاکستان میں سپیشل آپریشن کر سکتا ہے۔ بھارتی وزیر اطلاعات نے نجی چینل کو […]

65 کی جنگ غیر ملکی جارحیت کے خلاف وطن عزیز کے تحفظ کا عزم ہے،عبدالباسط

65 کی جنگ غیر ملکی جارحیت کے خلاف وطن عزیز کے تحفظ کا عزم ہے،عبدالباسط

نئی دلی : نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ 1965 کی جنگ غیر ملکی جارحیت کے خلاف وطن عزیز کے تحفظ کا عزم ہے۔ یوم دفاع کے موقع پر نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا تھا کہ […]

افغانستان پاکستان مخالف مہم بند کرے، سفارتخانے کو سیکورٹی دے

افغانستان پاکستان مخالف مہم بند کرے، سفارتخانے کو سیکورٹی دے

کابل : افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والی ملاقات میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے اپنے ہم منصب صلاح الدین ربان سے پاکستان مخالف مہم بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ سر تاج عزیز نے کہا افغان حکومت کی سرپرستی میں ہونے والی پاکستان مخالف وال چاکنگ روکی جائے۔ ذرائع کے مطابق سر تاج عزیز […]

عمران خان کچھ بھی کہیں لیکن کراچی صوبہ ضرور بنے گا، الطاف حسین

عمران خان کچھ بھی کہیں لیکن کراچی صوبہ ضرور بنے گا، الطاف حسین

لندن : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہےکہ کراچی میں اس وقت آپریشن صرف ایم کیوایم کے خلاف ہورہا ہے جب کہ عمران خان کچھ بھی کہیں لیکن کراچی صوبہ ضرور بنے گا۔ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ کراچی 2 ہزار ارب روپے کما کر قومی […]

پاکستان مؤقف پر ڈٹا رہا تو بھارت دنیا کے سامنے جوابدے ہو گا: علی گیلانی

پاکستان مؤقف پر ڈٹا رہا تو بھارت دنیا کے سامنے جوابدے ہو گا: علی گیلانی

سری نگر : حریت کانفرنس نے ایک بیان میں سید علی گیلانی کے وزیراعظم نواز شریف کو لکھے خط کے مندرجات سے آگاہ کیا۔ ترجمان کے مطابق علی گیلانی نے لکھا ہے کہ کشمیری قوم کا کاز مضبوط ہے۔ پاکستان کی کشمیری عوام کی حمایت نہایت حوصلہ افزا ہے۔ پاکستان کے مؤقف نےکشمیریوں کے جذبہ […]

چین، دوسری عالمی جنگ کے خاتمے کے 70 سال مکمل ہونے پر یوم فتح پریڈ، ممنون حسین کی شرکت

چین، دوسری عالمی جنگ کے خاتمے کے 70 سال مکمل ہونے پر یوم فتح پریڈ، ممنون حسین کی شرکت

بیجنگ : چین میں دوسری عالمی جنگ کے خاتمے کے 70 سال مکمل ہونے پر یوم فتح پریڈ کی تقریب جاری ہے جس میں پاکستان اور روس سمیت مختلف ممالک کے سربراہوں نے شرکت کی۔ یومِ فتح پریڈ کی تقریب دوسری عالمی جنگ کے خاتمے کے 70 سال مکمل ہونے پر منائی جا رہی ہے، […]

وزیرداخلہ چوہدری نثار نے پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت برطانیہ کے حوالے کر دیئے

وزیرداخلہ چوہدری نثار نے پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت برطانیہ کے حوالے کر دیئے

لندن : وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت برطانیہ کے حوالے کردیئے۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار ان دنوں برطانیہ کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے اپنے برطانوی ہم منصب اور وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی جب کہ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پاکستان میں […]

پاکستان سے غیرملکی دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کر دیا ہے، ممنون حسین

پاکستان سے غیرملکی دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کر دیا ہے، ممنون حسین

بیجنگ : صدر ممنون حسین نے چین کے صدر کو کہا ہے کہ پاک فوج نے اپنی سرحدوں میں موجود ایغور دہشت گرد گروپ ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ کے تمام ارکان کو ختم کردیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بیجنگ میں صدر ممنون حسین نے چین کے ہم منصب ژی جن پنگ سے […]

معروف قانون دان عبدالحفیظ پیر زادہ لندن میں انتقال کر گئے

معروف قانون دان عبدالحفیظ پیر زادہ لندن میں انتقال کر گئے

لندن : معروف قانون دان بیرسٹر عبدالحفیظ پیر زادہ طویل علالت کے بعد 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ معروف قانون دان عبدالحفیظ پیرزادہ لندن میں انتقال کرگئے ۔ ذرائع کے مطابق عبدالحفیظ پیرزادہ طویل عرصے سے علیل تھے اور کئی دنوں سے لندن کے اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ علالت کے […]

سوڈانی صدر کے طیارے کی لاہور ائیر پورٹ پر لینڈنگ، گورنر پنجاب کا استقبال

سوڈانی صدر کے طیارے کی لاہور ائیر پورٹ پر لینڈنگ، گورنر پنجاب کا استقبال

لاہور : سوڈانی صدر عمر البشیر چار روزہ دورے پر چین جا رہے تھے کہ فیول کم ہونے کی وجہ سے لاہور ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی جہاں گورنر پنجاب اور ڈی سی او لاہور سمیت اعلیٰ حکام نے ایئرپورٹ پرسوڈانی صدر کا خیر مقدم کیا۔ طیارہ لینڈنگ کے ڈھائی گھنٹے بعد تیل […]

زرداری، الطاف حسین ملاقات کا کوئی امکان نہیں ،ذرائع ایم کیو ایم

زرداری، الطاف حسین ملاقات کا کوئی امکان نہیں ،ذرائع ایم کیو ایم

لندن : سابق صدرآصف علی زرداری اورالطاف حسین کی فی الوقت ملاقات کاکوئی امکان نہیں ہے۔ ایم کیو ایم کے ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی سےرابطہ ہوا ہے اورنہ سابق صدر اورپی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی ایم کیو ایم کے قائدالطاف حسین سےملاقات شیڈول ہے۔ دوسری طرف پی پی کے ذرائع نے بھی […]

حکومت کی جانب سے انتقامی کارروائی کے بھیانک نتائج سامنے آئیں گے، آصف زرداری

حکومت کی جانب سے انتقامی کارروائی کے بھیانک نتائج سامنے آئیں گے، آصف زرداری

دبئی : پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے 90 کی دہائی کی سیاست دوبارہ شروع کردی ہے تاہم انتقامی کارروائی کے بھیانک نتائج سامنے آئیں گے۔ اپنے بیان میں آصف علی زرداری نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے […]

چین، امریکا اور پاکستان افغان امن عمل بحال کرنے پر متفق

چین، امریکا اور پاکستان افغان امن عمل بحال کرنے پر متفق

اسلام آباد : پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں تعطل ختم کرنے کے لئے بھی مغربی طاقتیں سرگرم ہو گئی ہیں۔ امریکی قومی سلامتی کی مشیر اور جرمن وزیر خارجہ کا دورہ اسی سلسلے کی کڑیاں ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان، امریکا اور چین نے افغان امن عمل بحال کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ […]

کچھ کاروباری لوگ اور سیاستدان پاکستان کی ترقی نہیں چاہتے، کیمرون منٹر

کچھ کاروباری لوگ اور سیاستدان پاکستان کی ترقی نہیں چاہتے، کیمرون منٹر

کراچی : پاکستان میں امریکا کے سابق سفیر کیمرون منٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں لیکن یہاں کے کچھ کاروباری لوگ اور سیاستدان ترقی نہیں چاہتے۔ کراچی کے مقامی ہوٹل میں’’ون بیلٹ ون روڈ‘‘ کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب سے خطاب کے دوران پاکستان میں […]