counter easy hit

بین الاقوامی خبریں

امریکا اور برطانیہ سب سے زیادہ اسلحہ برآمد کرتے ہیں

امریکا اور برطانیہ سب سے زیادہ اسلحہ برآمد کرتے ہیں

لندن: برطانوی محکمہ برائے عالمی تجارت نے عالمی پیمانے پر اسلحے کی خرید و فروخت سے متعلق ایک تازہ رپورٹ جاری کیہے جس میں 2007 سے 2016 تک دس سالہ عرصے کا احاطہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ سے پتا چلتا ہے کہ امریکا اسلحے کی 250 ارب ڈالر مالیت کی برآمدات کے ساتھ دنیا میں اسلحہ […]

شہزادہ ولیم آج اپنی ملازمت سے استعفیٰ دیں گے

شہزادہ ولیم آج اپنی ملازمت سے استعفیٰ دیں گے

برطانوی شہزادہ ولیم آج اپنی ملازمت سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔ وہ ایئر ایمبولینس ہیلی کاپٹر کے پائلٹ کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔ شہزادہ ولیم نے 2015 میں ایک ریسکیو ادارے کی ایئر ایمبولینس کے پائلٹ کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔ شہزادہ ولیم کا کہنا ہے کہ اب وہ ملازمت […]

اسرائیل نے مسجد اقصیٰ سے مزید متنازع سیکیورٹی سسٹم ہٹالیا

اسرائیل نے مسجد اقصیٰ سے مزید متنازع سیکیورٹی سسٹم ہٹالیا

فلسطینیوں کے شدید احتجاج کے بعد اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کے مرکزی دروازے سے میٹل ڈٹیکٹر کے بعد مزید متنازع سیکیورٹی تنصیبات ہٹا دیں۔ اسرائیلی کابینہ نے فلسطینیوں کے شدید احتجاج کے بعد 25 جولائی کو مسجد اقصیٰ کے دروازوں سے میٹل ڈٹیکٹر ہٹانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد گزشتہ روز اسے ہٹادیا […]

افغانستان: 2 مغوی پاکستانی سفارت کار بازیاب

افغانستان: 2 مغوی پاکستانی سفارت کار بازیاب

افغانستان میں اغوا کیے گئے دو پاکستانی سفارت کاروں کو بازیاب کرالیا گیا۔ افغان صدر اشرف غنی نے پاکستانی ناظم الامور کو خود فون کرکے بازیابی کی اطلاع دی۔ سفارت کار جان خان اور اعجاز محمد کو 16 جون کو اس وقت اغوا کیا گیا تھا جب وہ جلال آباد سے براستہ سڑک پاکستان آرہے […]

بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کا ترانہ لازمی قرار

بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کا ترانہ لازمی قرار

نئی دہلی: مدراس ہائی کورٹ نے ایک مقدمے کا عجیب و غریب فیصلہ دیتے ہوئے ’’وندے ماترم‘‘ کو بھارت کا قومی ترانہ قرار دیتے ہوئے حکم صادر فرمایا ہے کہ یہ ’’قومی ترانہ‘‘ اسکولوں اور کالجوں سمیت تمام تعلیمی اداروں میں ہفتے میں ایک بار، جبکہ سرکاری و غیر سرکاری دفتروں میں ہر مہینے کے دوران […]

ممبئی میں رہائشی عمارت گرنے سے ہلاکتیں 17 ہوگئیں، شیو سینا رہنما گرفتار

ممبئی میں رہائشی عمارت گرنے سے ہلاکتیں 17 ہوگئیں، شیو سینا رہنما گرفتار

ممبئی میں کثیرالمنزلہ عمارت گرنے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی جب کہ پولیس نے مکینوں کی درخواست پر مقدمہ درج کرتے ہوئے شیو سینا کے رہنما کو گرفتار کرلیا۔ گزشتہ روز ممبئی میں سدھی سائی کوآپریٹنگ ہاؤسنگ سوسائٹی کی کثیرالمنزلہ عمارت گرگئی تھی جس میں ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی جس کے بعد […]

افغانستان میں طالبان کا ایک اور ضلع پر قبضہ

افغانستان میں طالبان کا ایک اور ضلع پر قبضہ

کابل /  واشنگٹن: طالبان نے افغانستان کے جنوب مشرقی صوبے پکتیا کے ایک ضلع پر قبضہ کر لیا ہے، یوں طالبان پچھلے 3 دنوں میں 3 نئے اضلاع پر قابض ہو چکے ہیں۔ جانی خیل نامی یہ ضلع گزشتہ روز صبح کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی لڑائی کے بعد باغیوں کے قبضے میں چلا گیا۔ طالبان […]

دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی قربانیاں تسلیم کرتے ہیں، امریکا

دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی قربانیاں تسلیم کرتے ہیں، امریکا

اسلام آباد: امریکی قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل ہربرٹ ریمنڈ میک ماسٹر نے لاہور دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرتا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار اورامریکی قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل ہربرٹ ریمنڈ […]

سعودی اتحاد کا اقدام؛ قطر، یمن، لیبیا کے خیراتی گروپ، 89افراد بلیک لسٹ

سعودی اتحاد کا اقدام؛ قطر، یمن، لیبیا کے خیراتی گروپ، 89افراد بلیک لسٹ

ریاض: سعودی عرب اور اس کے عرب اتحادیوں نے یمن، قطر اور لیبیا سے تعلق رکھنے والے افراد اور خیراتی گروپوں کو مبینہ طور پر اسلامی شدت پسندی کا الزام لگاتے ہوئے بلیک لسٹ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق تازہ ترین جاری لسٹ بین الاقوامی دبائو کے پیش نظر جاری کی گئی ہے، جس میں 89 […]

مقبوضہ کشمیر، حریت رہنماؤں کی گرفتاری کیخلاف مکمل ہڑتال، کاروبار بند مظاہرے

مقبوضہ کشمیر، حریت رہنماؤں کی گرفتاری کیخلاف مکمل ہڑتال، کاروبار بند مظاہرے

سری نگر / نئی دہلی: مقبوضہ کشمیر میںبھارتی حکام کی طرف سے حریت رہنماؤں کی گرفتاری کیخلاف مکمل ہڑتال کی گئی جس کے دوران تمام دکانیں، تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے بندرہے جبکہ سڑکوں پرگاڑیوں کی آمدورفت معطل رہی۔ قابض انتظامیہ نے احتجاجی مظاہروں کی قیادت سے روکنے کے لیے سید علی گیلانی، میرواعظ عمرفاروق،محمد یاسین […]

امریکا نے روس، ایران اور شمالی کوریا پر پابندیوں کا نیا بل منظور کر لیا

امریکا نے روس، ایران اور شمالی کوریا پر پابندیوں کا نیا بل منظور کر لیا

واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان نے روس، ایران اور شمالی کوریا پر پابندیوں کا نیا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں روس، ایران اور شمالی کوریا پر پابندیوں کے حوالے سے ووٹنگ ہوئی جس میں پابندیوں کے حق میں 388 اور مخالفت میں صرف دو […]

قطر کا معاشی بحران؛ 388 سعودی کمپنیاں بند، 50 ارب ریال نکل گئے

قطر کا معاشی بحران؛ 388 سعودی کمپنیاں بند، 50 ارب ریال نکل گئے

واشنگٹن / کویت سٹی / ریاض: سعودی عرب اور قطر کے درمیان سفارتی تعلقات خراب ہونے کے بعد دوحہ میں سرمایہ کاری کرنیوالی 388 سعودی کمپنیوں نے کام بند کر کے واپسی کی راہ اختیار کرلی جس کے نتیجے میں قطر کو غیر معمولی معاشی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ سعودی عرب کے اخبار الریاض نے […]

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے حامی ہیں، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے حامی ہیں، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے لاہور میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے حامی ہیں۔ اپنے ایک جاری بیان میں انتونیو گوتریز کا کہنا تھا کہ لاہور دھماکے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس […]

شدید گرمی نے صدر ٹرمپ کا دماغ گھما دیا

شدید گرمی نے صدر ٹرمپ کا دماغ گھما دیا

دنیا بھر میں عالمی گرماؤ المعروف گلوبل وارمنگ بڑھنے سے گرمی کی شدت بڑھ رہی ہے۔ مگر امریکا کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ اس قدرتی عمل کو تسلیم کرنے سے انکاری ہیں۔اسی لیے انھوں نے پیرس معاہدے کو بھی خیرباد کہہ دیا۔ مگر حال ہی میں ایک ایسا انوکھا واقعہ پیش آیا جس نے امریکی صدر […]

قطر بحران میں ثالث بننے کے لیے تیار ہیں، سرگئی لاروف

قطر بحران میں ثالث بننے کے لیے تیار ہیں، سرگئی لاروف

روس نے قطر بحران کے حل کے لیے ثالثی کی پیش کش کر دی۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اگر روس سے کہا جائے تو وہ عرب ممالک اور قطر کے درمیان ثالث بننے کے لیے تیار ہیں۔ وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ بحران کے جلد حل میں دلچسپی رکھتے […]

امریکا کا ایچ ون بی ویزا کی پروسیسنگ بحال کرنے کا عندیہ

امریکا کا ایچ ون بی ویزا کی پروسیسنگ بحال کرنے کا عندیہ

امریکا نے ایچ ون بی ویزا کی تیزی سےمحدود پروسیسنگ بحال کرنے کا عندیہ دیدیا ہے۔ اس عمل سے امریکا ایچ ون بی ویزا پروگرام کی پریمیم سروس کےتحت کچھ ویزوں کا اجرا دوبارہ شروع کردے گا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں سال اپریل میں ایچ ون بی ویزا پروگرام پر نظرثانی کا ایگزیکٹو آرڈر […]

کابل میں خودکش حملہ، 35 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

کابل میں خودکش حملہ، 35 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش کار بم دھماکے کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کابل کے مغربی علاقے میں کار میں سوار خودکش بمبار نے گاڑی دھماکہ خیز مواد سے اڑا دی جس کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک اور 40 […]

ٹیکساس: پارکنگ میں کھڑے ٹرک سے 9لاشیں برآمد

ٹیکساس: پارکنگ میں کھڑے ٹرک سے 9لاشیں برآمد

امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک مشہور سپر اسٹور کی کار پارکنگ میں کھڑے ٹرک سے 9 لاشیں ملی ہیں۔ ٹیکساس کے شہر سین اینٹونیو میں کار پارکنگ میں کھڑے ٹرک میں 38افراد سوار تھے جن میں 9افراد ہلاک ہوئے جبکہ 20 افراد کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق […]

پاکستان اور فرانس کے درمیان موسمیاتی نظام کی بہتری کی ایک یاد داشت پر دستخط

پاکستان اور فرانس کے درمیان موسمیاتی نظام کی بہتری کی ایک یاد داشت پر دستخط

پاکستان اور فرانس کے درمیان موسمیاتی نظام کی بہتری کی ایک یاد داشت پر دستخط پیرس(یس اردو نیوز) پاکستان اور فرانس کے درمیان محکمہ موسمیات کے میدان میں باہمی تعلقات کو سائنسی بنیادوں پر مزید بڑھانے کیلئے ایک یاد داشت پر دستخط کیئے۔ اس یاد داشت پر پاکستان کی جانب سے سفیر پاکستان برائے فرانس […]

ہلمند میں امریکی بمباری سے 16افغان پولیس اہلکار ہلاک

ہلمند میں امریکی بمباری سے 16افغان پولیس اہلکار ہلاک

لشکرگاہ: افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں امریکی بمباری کے نتیجے میں 16 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ افغان حکام کے مطابق ہلمند کے ضلع گریشک میں امریکی فوج کے فضائی حملے میں 16 پولیس اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ ہلاک شدگان میں دو کمانڈرز بھی شامل ہیں۔ ہلمند پولیس کے ترجمان سلام افغان نے بتایا کہ […]

قطر نے گھٹنے ٹیک دیے، سعودی عرب سے مذاکرات کا اعلان

قطر نے گھٹنے ٹیک دیے، سعودی عرب سے مذاکرات کا اعلان

دوحہ: قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد ال ثانی نے پابندیاں لگانے والے عرب ممالک سے مذاکرات کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹی وی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے کہا کہ وہ پابندیوں کے خاتمے کے لیے سعودی عرب سمیت چاروں عرب ممالک سے […]

بھارت سرحدی کشیدگی پر مذاکرات کیلیے تیار ہوگیا، چین کا دعویٰ

بھارت سرحدی کشیدگی پر مذاکرات کیلیے تیار ہوگیا، چین کا دعویٰ

بیجنگ / نئی دہلی: بھارت اور چین کے مابین سرحدی کشیدگی سے متعلق بھارت چین سے مذاکرات کیلیے تیار ہوگیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جون میں سکم پر بھارتی فوج چینی سرحد کی حدود میں داخل ہوگئی تھی اور ایک ماہ گزرنے کے باوجود بھی وہیں پر […]