counter easy hit

اسرائیل نے مسجد اقصیٰ سے مزید متنازع سیکیورٹی سسٹم ہٹالیا

فلسطینیوں کے شدید احتجاج کے بعد اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کے مرکزی دروازے سے میٹل ڈٹیکٹر کے بعد مزید متنازع سیکیورٹی تنصیبات ہٹا دیں۔

Israel removed more controversial security system from Aqsa Mosque

Israel removed more controversial security system from Aqsa Mosque

اسرائیلی کابینہ نے فلسطینیوں کے شدید احتجاج کے بعد 25 جولائی کو مسجد اقصیٰ کے دروازوں سے میٹل ڈٹیکٹر ہٹانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد گزشتہ روز اسے ہٹادیا گیا تاہم فلسطینی صدر اور عوام نے صرف میٹل ڈٹیکٹر کو ہٹائے جانے کو ناکافی قرار دیا تھا تاہم اب کیمروں کے لئے لگائے جانے والا نظام بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کی حدود میں 2 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد سیکیورٹی سسٹم نصب کرنا شروع کردیا تھا جب کہ 50 سال سے کم عمر فلسطینیوں کے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی پر بھی پابندی لگا دی تھی جس کے خلاف فلسطینی عوام سراپا احتجاج تھے۔ متنازع سیکیورٹی تنصیب کے بعد فلسطینی عوام اور اسرائیلی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 6 فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد سیکیورٹی کونسل نے ہنگامی اجلاس طلب کرتے ہوئے معاملے کو جلد حل کرنے پر زور دیا تھا۔ ادھر فلسطینی صدر محمود عباس نے بھی مسجد اقصیٰ سے متنازع سیکیورٹی نظام نہ ہٹائے جانے تک اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website