
Prince William will resign from his job today
برطانوی شہزادہ ولیم آج اپنی ملازمت سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔ وہ ایئر ایمبولینس ہیلی کاپٹر کے پائلٹ کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔ شہزادہ ولیم نے 2015 میں ایک ریسکیو ادارے کی ایئر ایمبولینس کے پائلٹ کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔ شہزادہ ولیم کا کہنا ہے کہ اب وہ ملازمت چھوڑ کر اپنی تمام توجہ شاہی ذمہ داریوں پر مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔








