counter easy hit

قطر نے گھٹنے ٹیک دیے، سعودی عرب سے مذاکرات کا اعلان

دوحہ: قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد ال ثانی نے پابندیاں لگانے والے عرب ممالک سے مذاکرات کا اعلان کردیا۔

Qatar bow the knees, announces talks with Saudi Arabia

Qatar bow the knees, announces talks with Saudi Arabia

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹی وی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے کہا کہ وہ پابندیوں کے خاتمے کے لیے سعودی عرب سمیت چاروں عرب ممالک سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، تاہم مسئلے کا حل ایسا ہو جس میں قطر کی خودمختاری کا احترام کیا جائے۔ شیخ تمیم بن حماد الثانی نے قطر پر عائد الزامات کو جھوٹا

adevtisement

adevtisement

قرار دیتے ہوئے سخت مذمت کی۔ پابندیوں کی وجہ سے عوام کو درپیش مسائل کا ادراک کرتے ہوئے امیر قطر نے کہا کہ حکومتوں کے سیاسی جھگڑوں سے پیدا ہونے والی مشکلات سے عوام کو نکالنے کا وقت آگیا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے پچلے ماہ دہشت گردی کی حمایت کا الزام لگاکر قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کردیے تھے۔ قطر کو پابندیوں کی وجہ سے اپنے شہریوں کیلئے اشیائے ضروریہ سمندری اور فضائی راستوں کے ذریعے دیگر ممالک سے منگوانی پڑیں تھیں جبکہ ترکی نے بھی اس چھوٹے خلیجی ملک کی مدد کی تھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website