افغانستان میں اغوا کیے گئے دو پاکستانی سفارت کاروں کو بازیاب کرالیا گیا۔ افغان صدر اشرف غنی نے پاکستانی ناظم الامور کو خود فون کرکے بازیابی کی اطلاع دی۔

Afghanistan: To recover 2 mugwi Pakistani Ambassador
سفارت کار جان خان اور اعجاز محمد کو 16 جون کو اس وقت اغوا کیا گیا تھا جب وہ جلال آباد سے براستہ سڑک پاکستان آرہے تھے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے کابل میں پاکستان کے ناظم الامور کو ذاتی طور پر فون کیا اور بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے آپریشن کرکے دونوں اہلکاروں کا بازیاب کرایا۔ افغان وزارت خارجہ نے اہلکاروں کو پاکستانی سفارت خانے کے حوالے کر دیا جو جلد از جلد پاکستان پہنچ جائیں گے۔ سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے افغان نائب وزیر خارجہ سے رابطہ کرکے سفارتی اہلکاروں کی بازیابی پر شکریہ ادا کیا۔








