امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک مشہور سپر اسٹور کی کار پارکنگ میں کھڑے ٹرک سے 9 لاشیں ملی ہیں۔

Texas: 9 bodies recovered from the truck stand in the parking lot
ٹیکساس کے شہر سین اینٹونیو میں کار پارکنگ میں کھڑے ٹرک میں 38افراد سوار تھے جن میں 9افراد ہلاک ہوئے جبکہ 20 افراد کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرین میں اسکول کے 2 بچے بھی شامل ہیں جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں کہ ٹرک کہاں سے آیا۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ممکنہ طور پر انسانی اسمگلنگ کے پہلو سے بھی تفتیش کررہی ہے۔








