counter easy hit

اہم ترین

Get all the top news stories and headlines throughout the day from GeoUrdu.com

کندھ کوٹ، دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، ریلوے ٹریک پر بارود نصب کرتے دہشتگرد گرفتار

کندھ کوٹ، دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، ریلوے ٹریک پر بارود نصب کرتے دہشتگرد گرفتار

کندھ کوٹ : کندھ کوٹ کے قریب ملیر کے علاقے حدود تھانہ سی سیکشن میں ریلوے ٹریک کو اڑانے کے لئے دھماکہ خیز مواد نصب کرتے ہوئے دہشتگرد کو پولیس نے گرفتار کر لیا جب کہ گرفتار دہشتگرد سے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار دہشتگرد کی شناخت امانت اللہ جھکرانی کے […]

لاہور : سانحہ ڈسکہ کیخلاف دوسرے روز بھی وکلا کی ہڑتال جاری

لاہور : سانحہ ڈسکہ کیخلاف دوسرے روز بھی وکلا کی ہڑتال جاری

لاہور : سانحہ ڈسکہ کے خلاف لاہور میں وکلا کی دوسرے روز ماتحت عدالتوں میں ہڑتال جاری جبکہ لاہور ہائیکورٹ میں اہم مقدمات کی سماعت شروع ہو گئی۔ سانحہ ڈسکہ کے خلاف پنجاب بار کونسل نے وکلا سے بائیکاٹ کی اپیل کی تھی جس کے بعد لاہور کی ماتحت عدالتوں میں وکلا پیش نہیں ہو […]

ایگزیکٹ اسیکنڈل: ایف آئی اے اور ایف بی آئی ملاقات 48 گھنٹوں میں متوقع

ایگزیکٹ اسیکنڈل: ایف آئی اے اور ایف بی آئی ملاقات 48 گھنٹوں میں متوقع

کراچی : ایگزیکٹ اسیکنڈل میں ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم اور ایف بی آئی کے درمیان ملاقات طے ہو گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے اور ایف بی آئی حکام کے درمیان ملاقات آئندہ 48 گھنٹوں میں ہوگی۔ ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق ایگزیکٹ اسیکنڈل میں ایف آئی اے کی […]

کارکنان کے انتقال پر الطاف حسین اور رابطہ کمیٹی کی تعزیت

کارکنان کے انتقال پر الطاف حسین اور رابطہ کمیٹی کی تعزیت

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے نیو کراچی سیکٹر ایلڈزونگ کے کارکن سید طاہر علی، لیاقت آباد سیکٹر کے کارکن اقبال حسین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں الطاف […]

انتخابی دھاندلی؛ عدالتی کمیشن کا ان کیمرا اجلاس آج ہو گا

انتخابی دھاندلی؛ عدالتی کمیشن کا ان کیمرا اجلاس آج ہو گا

اسلام آباد : قومی اسمبلی کے تمام حلقوں کے پولنگ بیگز سے فارم 15 نکالنے کا طریقہ کار کیا ہو گا اور کتنا وقت درکار ہو گا؟ الیکشن کمیشن کے لاجسٹک ماہر اور سیاسی جماعتوں کے وکلا آج تفصیلات طے کرنے کیلئے طلب کر لئے گئے ہیں۔ گزشتہ روز چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں […]

ایگزیکٹ اسکینڈل؛ وزیر داخلہ کا فرانزک ماہرین کو 7 روز میں کام مکمل کرنے کا حکم

ایگزیکٹ اسکینڈل؛ وزیر داخلہ کا فرانزک ماہرین کو 7 روز میں کام مکمل کرنے کا حکم

اسلام آباد : وزیر داخلہ چوہدری نثار علی نے ایگزیکٹ اسکینڈل کے حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ادارے کو 7 روز میں اپنی تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی نے ایف آئی اے کے فرانزک ماہرین کو ایگزیکٹ جعلی ڈگری اسکینڈل کے حوالے سے 7 روز […]

محمد مرسی کی سزائے موت کی مذمت کرنے پر مصر کا پاکستان سے احتجاج

محمد مرسی کی سزائے موت کی مذمت کرنے پر مصر کا پاکستان سے احتجاج

قاہرہ : مصر کی حکومت نے پاکستان کی جانب سے سابق صدر محمد مرسی کی سزائے موت پر مذمت کرنے پر پاکستانی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کرکے احتجاج کیا۔ مصری وزارت خارجہ نے پاکستانی سفیر محمد اعجاز کو طلب کرکے پاکستان کے بیان پر احتجاج کیا جب کہ وزارت خارجہ کے حکام نے واضح […]

پنجاب میں کہیں آگ نہیں لگی ہوئی، احتجاج ضرور ہوا: پرویز رشید

پنجاب میں کہیں آگ نہیں لگی ہوئی، احتجاج ضرور ہوا: پرویز رشید

اسلام آباد : پرویز رشید نے کہا کہ ایگزیکٹ کو ٹی وی لائسنس نواز حکومت نے نہیں بلکہ اس سے پہلے جاری کیا گیا۔ موجودہ حکومت نے اس چینل کی سیکیورٹی کلیيرنس منسوخ کی۔ انہوں نے دعوی کیا ہے کہ ڈسکہ واقعہ کے ردعمل میں پنجاب میں پرامن احتجاج ہوا ہے کہیں پر بھی جلاؤ […]

کراچی : پولیس موبائل پر دہشت گردوں کی فائرنگ، تین پولیس اہلکار جاں بحق

کراچی : پولیس موبائل پر دہشت گردوں کی فائرنگ، تین پولیس اہلکار جاں بحق

کراچی : شہر قائد کے تھانے عزیز آباد کے علاقے بھنگوریہ گوٹھ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ تینوں اہلکار نائٹ ڈیوٹی پر علاقے مین گشت کر رہے تھے۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔ واقعہ کے بعد پولیس […]

ہر حلقے میں دھاندلی کے الزامات دیکھنا انکوائری کمیشن کا مینڈیٹ نہیں، چیف جسٹس

ہر حلقے میں دھاندلی کے الزامات دیکھنا انکوائری کمیشن کا مینڈیٹ نہیں، چیف جسٹس

اسلام آباد : تحریک انصاف کے وکیل عبد الحفیظ پیرزادہ اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے وکیل شاہ خاور نے سابق الیکشن کمشنر بلوچستان سید سلطان پر جراح کی۔ عبدالحفیظ پیرزادہ نے کہا کہ درکار اضافی بیلٹ پیپرز چار فیصد چھپتے ہیں آپ نے 8 فیصد کیوں چھپوائے؟ جس پر سابق الیکشن کمشنر بلوچستان نے کہا […]

ملک بھر میں عدالتی بائیکاٹ، احتجاج، لاہور میں وکلاء کا پنجاب اسمبلی پر دھاوا، توڑ پھوڑ

ملک بھر میں عدالتی بائیکاٹ، احتجاج، لاہور میں وکلاء کا پنجاب اسمبلی پر دھاوا، توڑ پھوڑ

لاہور : ڈسکہ میں ایس ایچ او کی مبینہ فائرنگ سے ڈسکہ بار کے صدر سمیت دو وکلا جاں بحق ہوگئے جس کیخلاف وکلاء برادری نے ملک بھر میں آج عدالتی بائیکاٹ کیا۔ ڈسکہ، کراچی، راولپنڈی، گجرات ، گوجرانوالہ اور دیگر شہروں میں وکلاء نے جاں بحق ہونے والے وکلا کی غائبانہ نماز جنازہ ادا […]

زمبابوین ٹیم 334 رنز بنا سکی، پاکستان نے پہلا ون ڈے جیت لیا

زمبابوین ٹیم 334 رنز بنا سکی، پاکستان نے پہلا ون ڈے جیت لیا

لاہور : قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں زمبابوے کی ٹیم 376 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کو حاصل کرنے میں مشکلات کا شکار رہی۔ دونوں اوپنر بلے بازوں سکنر رضا اور وی سباینڈا نے ٹیم کو اچھی بنیاد فراہم نہ کی اور جلد آئوٹ ہوگئے۔ سکندر رضا 36 جبکہ وی […]

ملک کے مختلف شہروں میں 9 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

ملک کے مختلف شہروں میں 9 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

لاہور : لاہور کوٹ لکھپت جیل میں دو افراد کو پھانسی دی گئی۔ مجرم عبد الخالق نے فیکٹری ایریا میں خاتون اور مجرم شہزاد نے ایک شخص کو قتل کیا تھا۔ روالپنڈی اڈیالہ جیل میں ایک مجرم کو پھانسی دی گئی۔ مجرم بہادر خان نے 1997 میں یاسر محمود کو قتل کیا تھا۔ گجرات میں […]

ایف آئی اے نے ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ کو گرفتار کر لیا

ایف آئی اے نے ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ کو گرفتار کر لیا

کراچی : ایف آئی اے نے جعلی ڈگری اسکینڈل میں سی ای او شعیب شیخ اور سی او او وقاص سمیت چھ ڈائریکٹرز کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا۔ شعیب شیخ کے خلاف مقدمے میں جعلی ڈگریاں، دھوکا دہی، فراڈ اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ اس سے پہلے ایف […]

آرمی چیف سے جرمنی کے پارلیمانی وفد کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے جرمنی کے پارلیمانی وفد کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی : آرمی چیف سے ملاقات میں جرمنی کے وفدکی قیادت جرمن رکن پارلیمنٹ اور اقتصادی کمیٹی کی سربراہ مس ڈگمر جی ورل نے کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جرمنی کے وفد نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں اور خطے میں استحکام کے لیے پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔ ملاقات میں دونوں […]

اردو کے مشہور و معروف شاعر عاکف غنی کو یس اردو میں بطور ایڈیٹر فرانس نامزد کر دیا گیا

اردو کے مشہور و معروف شاعر عاکف غنی کو یس اردو میں بطور ایڈیٹر فرانس نامزد کر دیا گیا

فرانس میں مقیم اردو کے مشہور و معروف شاعر عاکف غنی کو یس اردو میں بطور ایڈیٹر فرانس نامزد کر دیا گیا ہے۔ فرانس میں مقیم تمام سیاسی و سماجی تنظیموں اور شخصیات سے درخواست کی جاتی ہے کہ خبریں۔ آرٹیکل ۔ کالم ۔ اسلامک موضوع۔ شاعری اور کسی شخصیت پر فیچر ویب سائٹ پر […]

وکلاء صبروتحمل کا مظاہرہ کریں، وزیرِ داخلہ پنجاب

وکلاء صبروتحمل کا مظاہرہ کریں، وزیرِ داخلہ پنجاب

لاہور : پنجاب کے وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کاکہناہےکہ طویل عرصے بعدکوئی بین الاقوامی کرکٹ ٹیم وطن میں آئی ہوئی ہے۔وکلاء صبروتحمل کا مظاہرہ کریں یقین دلاتے ہیں،کہ مجرم سزا سے بچ نہیں پائیں گے۔لاہورسےجاری بیان میں وزیرِ داخلہ پنجاب نےوکلاء سے اپیل کی کہ وہ پُرامن رہیں،ان کاکہناتھاکہ ڈسکہ واقعےکےحوالےسےجائنٹ انویسٹی گیشن […]

کراچی میں دہشتگردی کابڑا منصوبہ ناکام بنا دیا،ترجمان رینجرز

کراچی میں دہشتگردی کابڑا منصوبہ ناکام بنا دیا،ترجمان رینجرز

کراچی : کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ، مختلف علاقوں میں حساس اداروں اور رینجرز کے ساتھ دو مقابلوں میں چھ دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے۔ دو نے خود کو دھماکے سے اڑالیا، راکٹ ، خودکش جیکٹس ،بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔سیکٹر کمانڈر بریگیڈر خرم نے پریس کانفرنس میں بتایاکہ […]

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ منصفانہ طریقے سے نہ بنا تو وفاق کمزور ہوگا، عمران خان

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ منصفانہ طریقے سے نہ بنا تو وفاق کمزور ہوگا، عمران خان

پشاور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصفانہ طریقے سے نہ بنایا گیا تو پنجاب کے خلاف نفرت بڑھے گی اور اس سے وفاق کمزور ہوگا۔ پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر حکومت اور […]

دھاندلی کی تحقیقات: انکوائری کمیشن کی کارروائی آج پھر ہو گی

دھاندلی کی تحقیقات: انکوائری کمیشن کی کارروائی آج پھر ہو گی

اسلام آباد : مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے انکوائری کمیشن کی کارروائی آج پھر ہوگی۔ سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان بیان قلم بند کرائیں گے۔ چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں قائم کمیشن عام انتخابات میں منظم دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کر ررہاہے۔ پیر کے روز تحریک انصاف، مسلم لیگ ن […]

صدر ممنون حسین کے صاحبزادے کے قافلے پر حملہ میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار، اسلحہ برآمد

صدر ممنون حسین کے صاحبزادے کے قافلے پر حملہ میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار، اسلحہ برآمد

حب : سیکورٹی فورسز نے حساس اداروں کی رپورٹ پر حب کے علاقہ رمضان گوٹھ میں آپریشن کر کے کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔ سیکورٹی فورس کے ترجمان کے مطابق گرفتار افراد 24 مئی کو حب بازار میں صدر ممنون حسین کے صاحبزادے کے قافلے پر بم حملے اور حب میں […]

وزیراعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار کے درمیان گلے شکوے دور

وزیراعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار کے درمیان گلے شکوے دور

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ کے درمیان تمام گلے شکوے دور اور ناراضگیاں ختم ہو گئی ہیں جس کے بعد چوہدری نثار نے حکومتی اجلاسوں میں ایک بار پھر بھرپور طریقے سے شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے وزیراعظم نواز شریف اسلام آباد میں طویل ملاقات کی جس […]