counter easy hit

محمد مرسی کی سزائے موت کی مذمت کرنے پر مصر کا پاکستان سے احتجاج

Mohammad Mursi

Mohammad Mursi

قاہرہ : مصر کی حکومت نے پاکستان کی جانب سے سابق صدر محمد مرسی کی سزائے موت پر مذمت کرنے پر پاکستانی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کرکے احتجاج کیا۔

مصری وزارت خارجہ نے پاکستانی سفیر محمد اعجاز کو طلب کرکے پاکستان کے بیان پر احتجاج کیا جب کہ وزارت خارجہ کے حکام نے واضح کیا کہ پاکستان کی جانب محمد مرسی کے سزا کی مذمت کرنا اس کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے کیونکہ اس طرح کی مداخلت دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات پراثرانداز ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ نے سابق مصری صدر محمد مرسی کی سزائے موت پر مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ انصاف کی فراہمی برابری اور شفافیت کے اصولوں پر مبنی ہونی چاہئے جب کہ پاکستان کے علاوہ امریکا، یورپی یونین اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے بھی محمد مرسی کی سزائے موت کی مذمت کی تھی۔