counter easy hit

اہم ترین

Get all the top news stories and headlines throughout the day from GeoUrdu.com

گوجرانوالہ: کوڑے کے ڈھیر سے بچی کی لاش برآمد

گوجرانوالہ: کوڑے کے ڈھیر سے بچی کی لاش برآمد

گوجرانوالہ شہر میں کوڑے کے ڈھیر سے7 سالہ بچی کی لاش ملی ہے۔ بچی کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے چمن شاہ روڈ کے رہائشی خالد کی 7سالہ بیٹی ایمن فاطمہ شام سات بجےسے لاپتہ تھی۔ گھر والوں کی تلاش کے باوجود بچی کا پتہ […]

پشاور: ٹرک اور کوچ کے درمیان تصادم، شخص جاں بحق

پشاور: ٹرک اور کوچ کے درمیان تصادم، شخص جاں بحق

پشاور کے علاقے کوہاٹ روڈ پر ٹرک اور مسافر کوچ کے درمیان تصادم سے ایک شخص جاں بحق، جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق حادثہ پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں کوہاٹ روڈ پر پیش آیا، جہاں مسافر کوچ اگے سے گزرنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ […]

اسلام آباد: موٹروے انٹرچینج ٹریفک جام، پولیس غائب

اسلام آباد: موٹروے انٹرچینج ٹریفک جام، پولیس غائب

اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ پر شدید بد نظمی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں۔ ٹول پلازہ کے تمام بیرئیر ہٹا کر ٹریفک کی روانی کو بحال کیا گیا ہے۔ اسلام آباد، لاہور، پشاور آنے اور جانے والی سینکڑوں گاڑیاں اسلام آباد موٹر وے انٹرچینج پر پھنس گئیں، جبکہ ٹریفک کو کنٹرول […]

راولپنڈی: ٹریفک اہلکار ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق

راولپنڈی: ٹریفک اہلکار ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق

راولپنڈی میں حاجی کیمپ کے سامنے اسلام آباد ٹریفک پولیس کا اہلکار ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا ہے۔ پولیس کے مطابق راولپنڈی کے مال روڈ پر حاجی کیمپ کے سامنے ڈمپر کی ٹکر سے اسلام آباد ٹریفک پولیس کا اے ایس آئی زاہد منیر جا ں بحق ہو گیا ہے۔ ڈمپر ڈرائیور […]

حیدرآباد اور جہلم میں ٹرین حادثات، کوئی نقصان نہیں ہوا

حیدرآباد اور جہلم میں ٹرین حادثات، کوئی نقصان نہیں ہوا

.حیدرآباد اور جہلم میں دو ٹرین حادثات پیش آئے ہیں۔ حیدرآباد میں گرین لائن کا انجن ٹریک سے اتر گیا ہے، جبکہ دریائے جہلم پُل پر بریک لگانے کے دوران خیبر میل کا ڈبہ ٹریک سے اترا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق حیدرآباد اسٹیشن کے قریب کراچی سے راولپنڈی جانے والی گرین لائن ایکسپریس کا […]

حافظ آباد: ڈاکووں کی فائرنگ سے ذکاء اللہ ایڈوکیٹ شدید زخمی

حافظ آباد: ڈاکووں کی فائرنگ سے ذکاء اللہ ایڈوکیٹ شدید زخمی

حافظ آباد میں مسلح ڈاکووں نے مزاحمت پر فائرنگ کرکے ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے رکن اور نوجوان قانون دان ذکاء اللہ ایڈوکیٹ کو شدید زخمی کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق ذکاء اللہ ایڈوکیٹ موٹرسائیکل پر ساتھی وکیل کے ہمراہ اپنے گاؤں جارہے تھے کہ 3مسلح ڈاکووں نے انہیں جوریاں پل پر روک کر لوٹنے کی […]

پرتھ ٹیسٹ: آسٹریلیا اپنے گھر میں شکست کے قریب، 4 وکٹ پر 169رنز

پرتھ ٹیسٹ: آسٹریلیا اپنے گھر میں شکست کے قریب، 4 وکٹ پر 169رنز

آسٹریلین کرکٹ ٹیم اپنی فیورٹ شکار گاہ پرتھ میں خود ہی جال میں پھنس گئی ہے۔ جنوبی افریقا نے بیٹنگ کے بعد اب بولنگ میں بھی بھرپور وار کرتے ہوئے کینگروز کو غیر متوقع شکست کی جانب دھکیل دیا ہے۔ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں مہمان ٹیم کے 539 رنز پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب […]

سی پیک کا آزمائشی کانوائے کے پی سے ژوب پہنچ گیا

سی پیک کا آزمائشی کانوائے کے پی سے ژوب پہنچ گیا

پاک چین اقتصادی راہداری کا آزمائشی کانوائے خیبر پختونخوا کے ذریعے ژوب پہنچ گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری کا آزمائشی کانوائے خیبر پختو نخوا کے راستے بلوچستان کے ضلع ژوب پہنچ گیا ہے۔ یہ کانوائے کوئٹہ سے ہوتا ہوا گوادر جائے گا، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے […]

کراچی میں کارروائیاں: علامہ احمد اقبال سمیت27 افراد زیر حراست

کراچی میں کارروائیاں: علامہ احمد اقبال سمیت27 افراد زیر حراست

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے 27 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ نیو رضویہ سوسائٹی سے مذہبی رہنما علامہ احمد اقبال کو حراست میں لے لیا گیا۔ کراچی کے علاقے نیو رضویہ سوسائٹی میں پولیس نے کارروائی کرکے مذہبی رہنما علامہ سید احمد اقبال کو حراست […]

ایف بی آئی نے ہیلری کو ای میلز کے معاملے میں کلئیر کردیا

ایف بی آئی نے ہیلری کو ای میلز کے معاملے میں کلئیر کردیا

امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے ہیلری کلنٹن کو خفیہ ای میلز کے معاملے میں ایک مرتبہ پھر کلئیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ معاملے میں کسی مجرمانہ غفلت کا ثبوت نہیں ملا ہے۔ ہلیری الیکشن کیمپین کی جانب سے فیصلے کا خیر مقدم جبکہ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہلیری کے صدر بننے […]

کامن ویلتھ ریسلنگ میں پاکستان کی دوسری پوزیشن

کامن ویلتھ ریسلنگ میں پاکستان کی دوسری پوزیشن

پاکستانی پہلوانوں نے سنگاپور میں کھیلی جانے والی کامن ویلتھ ریسلنگ چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر11 میڈلز کیساتھ دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ محمدانعام بٹ اور محمدبلال عرف بلی بٹ پہلوان نے فری اسٹائل ریسلنگ میں سلور میڈلز حاصل کئے۔ چیمپئن شپ میں بھارت نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔   Post Views – پوسٹ […]

امریکی صدارتی انتخاب، خلا باز خلائی اسٹیشن سے ووٹ کاسٹ کرینگے

امریکی صدارتی انتخاب، خلا باز خلائی اسٹیشن سے ووٹ کاسٹ کرینگے

عالمی خلائی اسٹیشن پر موجود امریکہ کے خلاباز شین کمبرو بھی امریکی صدارتی انتخاب میں ووٹ کاسٹ کریں گے۔ سترہ ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے زمین کے مدار میں گردش کرنے والے عالمی خلائی اسٹیشن سے منگل کے روز براہ راست ووٹ کاسٹ ہوگا۔ امریکی ٹی وی کے مطابق2004 کے صدارتی انتخاب میں عالمی خلائی […]

ہلیری کلنٹن کی ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری مزید مستحکم ہوگئی

ہلیری کلنٹن کی ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری مزید مستحکم ہوگئی

امریکی صدارتی انتخاب سے 2روز پہلے سامنے آنے والے سروے میں ہلیری کلنٹن نے اپنے حریف ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری مزید مستحکم کر لی ہے۔ چار طرفہ مقابلے میں ہلیری کلنٹن کو 44 فیصد، ڈونلڈ ٹرمپ کو 40 فیصد، لبرٹیرین پارٹی کے امیدوار گیری جونسن کو 6فیصد اور گرین پارٹی کی امیدوار جِل سٹین کو […]

عراق میں 2خودکش بم دھماکے، 25افراد جاں بحق

عراق میں 2خودکش بم دھماکے، 25افراد جاں بحق

عراق کے 2 شہروں میں ایمبولینسوں کے ذریعے کیے جانے والے دھماکوں کے نتیجے میں25 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ایک دھماکا تکریت، جبکہ دوسرا سمارا شہر میں ہوا، جہاں زائرین کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ داعش نے دونوں دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ پہلا دھماکہ موصل سے 200 کلومیٹر دور جنوب میں واقع […]

لاہور: کاغذ کے گودام میں آتشزدگی

لاہور: کاغذ کے گودام میں آتشزدگی

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں کاغذ کے گودام میں آگ لگ گئی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ پھیلنے کا خدشہ ہے، جس کے بعد قریبی مکانات کو خالی کروالیا گیا ہے۔ امدادی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ آگ بجھانے […]

لندن: بدعنوانی و سینسر شپ کیخلاف احتجاج، 50 افراد گرفتار

لندن: بدعنوانی و سینسر شپ کیخلاف احتجاج، 50 افراد گرفتار

برطانوی پولس نے ہفتے کو لندن میں بدعنوانی اور سنسر شپ کیخلاف ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران 50 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ مظاہرے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اس میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف بیان کیا جا رہا تھا اور اس کا اہتمام ’انانامس‘ یعنی ’نامعلوم‘ نامی کمپیوٹر ہیکنگ […]

اینڈی مرے کا پیرس ٹائٹل پر قبضہ، عالمی نمبر ایک کھلاڑی بن گئے

اینڈی مرے کا پیرس ٹائٹل پر قبضہ، عالمی نمبر ایک کھلاڑی بن گئے

برطانوی اسٹار اینڈی مرے نہ صرف پیرس ماسٹرز ٹائٹل جیت لیا، بلکہ وہ عالمی نمبر ایک ٹینس پلیئر بھی بن گئے ہیں۔ اس اعزاز کے ساتھ ہی ان پر خزانے کے منہ کھلنے کا امکان ہے۔ ماہرین کے مطابق اب دنیا کی بڑی کمپنیاں ان سے تشہیری معاہدے کریں گی۔ پیرس ماسٹرز کے فائنل میں […]

سپریم کورٹ میں آج پاناما لیکس تحقیقاتی کیس کی سماعت ہوگی

سپریم کورٹ میں آج پاناما لیکس تحقیقاتی کیس کی سماعت ہوگی

پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے کمیشن کا قیام کمیشن کے سربراہ کون سے فاضل جج ہوں گے۔ ٹی او آرز کیا ہوں گے حکمران خاندان کے جوابات سے عدالت کس نتیجے پر پہنچے گی فیصلہ ملک کی سب سے بڑی عدالت میں ہوگا۔ عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف درخواستوں میں کیا ہو […]

کراچی میں دھند نے ڈیرے ڈال لئے،کئی پروازیں متاثر

کراچی میں دھند نے ڈیرے ڈال لئے،کئی پروازیں متاثر

ملک کے کئی شہروں کی طرح کراچی میں بھی دھند نے ڈیرے ڈال لئے ہیںاورحد نگاہ 100سے 150میٹر تک رہ گئی جس کے باعث پروازوں کی آمدو رفت بھی متاثر ہوئی ۔ شہر کے مختلف مقامات پر صبح سویرے حد نگاہ کافی کم ہوگئی جس کے باعث جد ہ ،قطر اور استنبول سے آنے والی پروازوں […]

گوجرانوالا:موٹاپے سے پریشان نوجوان کا وزن 300 کلو

گوجرانوالا:موٹاپے سے پریشان نوجوان کا وزن 300 کلو

گوجرانوالا میں ایک ایسا نوجوان بھی ہے جس کا وزن تین سو کلو تک بڑھ چکا ہے اور اب وہ اپنے موٹاپے سے سخت پریشان ہے۔ 28 سال کے نوجوان عدنان عرف ببر شیر کا وزن بچپن سے بڑھ رہا ہےجو بڑھتے بڑھتے 3 سو کلو تک پہنچ گیا ہے۔ عدنان کا جتنا زیادہ وزن […]

کشمیر پر پاکستان کی خارجہ پالیسی درست نہیں، حنا کھر

کشمیر پر پاکستان کی خارجہ پالیسی درست نہیں، حنا کھر

  سابق وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں ظلم اور بربریت کررہا ہے، عالمی برادری نوٹس نہیں لے رہی ،حکومت پاکستان کی کشمیر سمیت کوئی خارجہ پالیسی درست سمت میں نہیں جا رہی۔ ایک اورسوال پر حنا ربانی کھر کاکہناتھا کہ ہلیری کلنٹن پاکستان اور بھارت […]

یوم شہدائے جموں پر احتجاج روکنے کیلئے بھارتی پابندیاں برقرار

یوم شہدائے جموں پر احتجاج روکنے کیلئے بھارتی پابندیاں برقرار

یوم شہدائے جموں کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں قابض فورسز نے پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری رکھا اور مظاہرے اور ریلیاں روکنے کے لئے پابندیاں برقرار رکھیں ۔ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر اور دنیا بھر میں رہنے والےکشمیریوں نے یوم شہدائے جموں منایا۔نومبر 1947 میں مہاراجہ ہری سنگھ، بھارتی فوجیوں اور انتہاپسندوں نے جموں […]