counter easy hit

اینڈی مرے کا پیرس ٹائٹل پر قبضہ، عالمی نمبر ایک کھلاڑی بن گئے

Andy Murray captured the title in Paris, became a global player

Andy Murray captured the title in Paris, became a global player

برطانوی اسٹار اینڈی مرے نہ صرف پیرس ماسٹرز ٹائٹل جیت لیا، بلکہ وہ عالمی نمبر ایک ٹینس پلیئر بھی بن گئے ہیں۔ اس اعزاز کے ساتھ ہی ان پر خزانے کے منہ کھلنے کا امکان ہے۔

ماہرین کے مطابق اب دنیا کی بڑی کمپنیاں ان سے تشہیری معاہدے کریں گی۔ پیرس ماسٹرز کے فائنل میں انہوں نے امریکا کے جان اسنر کو مات دی ہے۔

وہ43 سال قبل اے ٹی پی کی جانب سے عالمی رینکنگ جاری کیے جانے کے بعد پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے پہلے برطانوی ہیں۔ انہیں نوواک جوکووچ سے پہلی پوزیشن چھیننے کیلئے پیرس ماسٹرز کے فائنل تک پہنچنا تھا۔

مرے نے رواں سال شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جہاں انھوں نے دو گرینڈ سلم ٹائٹلز جیتے اور اولمپک اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی خواب میں نہیں سوچا تھا کہ ایک دن دنیا کا نمبر ایک کھلاڑی بن جائوں گا۔

دریں اثنا جمہوریہ چیک کی پیٹرا کوویٹوا نے یوکرین کی ایلینا ویسنینا کو زیر کرکے ژوہائی ایلیٹ ٹرافی ٹائٹل پر قبضہ کرلیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website