counter easy hit

خبریں

اولمپکس کوالیفائنگ رائونڈ میں شکست، پی ایچ ایف نے رپورٹ تیار کر لی

اولمپکس کوالیفائنگ رائونڈ میں شکست، پی ایچ ایف نے رپورٹ تیار کر لی

لاہور : پاکستان ہاکی فیڈریشن کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے قومی ٹیم کی اولمپکس کوالیفائنگ رائونڈ میں ناکامی پر رپورٹ تیار کر لی۔ کمیٹی نے فنڈز کی کمی اور کھلاڑیوں کا صلاحیت کے مطابق نہ کھیلنا ہاکی میں ناکامی کی وجہ قرار دے دیا۔ اولمپکس کوالیفائنگ رائونڈ میں ناکامی کے بعد پی ایچ ایف نے […]

آسٹریلوی بلے باز کرس روجرز نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

آسٹریلوی بلے باز کرس روجرز نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

میلبورن : آسٹریلوی بلے باز کرس روجرز نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایشز سیریز کے اختتام پر ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں گے۔ 37 سالہ روجرز اوول میں رواں ماہ کھیلے جانے والے پانچویں ایشز ٹیسٹ کے بعد ریٹائر ہوں گے جو کہ ان کا 25واں ٹیسٹ میچ ہو گا۔ روجرز کا کہنا […]

متحدہ کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل کی حالت بدستور تشویشناک

متحدہ کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل کی حالت بدستور تشویشناک

کراچی : قاتلانہ حملے میں زخمی ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل کی حالت بدستور تشویش ناک ہے۔ ڈاکٹرز کہتے ہیں ایک پھیپھڑا کام نہیں کررہا، آج کا دن نہایت اہم ہے۔ اسپتال کے ترجمان کے مطابق رشید گوڈیل جب تک وینٹی لیٹر پر ہیں، ان کی حالت خطرے سے باہر نہیں […]

گوجرانوالہ : سینٹرل جیل میں قتل کے مجرم کو پھانسی دیدی گئی

گوجرانوالہ : سینٹرل جیل میں قتل کے مجرم کو پھانسی دیدی گئی

گوجرانوالہ : گوجرانوالہ سینٹرل جیل میں قتل کے ایک مجرم کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق مجرم امجد علی نے 1998میں 1شخص کو قتل کیا تھا۔ ملزم کی رحم کی اپیل صدر پاکستان کی جانب سے مسترد ہوچکی تھی اور پھانسی کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیے گئے تھے۔ جس کے بعد […]

ڈر ہے شہرت میں میرے اندر کا اداکار گم نہ ہو جائے، نواز الدین

ڈر ہے شہرت میں میرے اندر کا اداکار گم نہ ہو جائے، نواز الدین

ممبئی : اداکار نواز الدین صدیقی کا کہنا ہے کہ وہ اس بات سے بہت ڈرتے ہیں کہ کہیں شہرت ان کے اندر کے اداکار کو گم نہ کر دے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں نے یہ سوچا بھی نہیں تھا کہ میں شہرت کے اس مقام تک پہنچ جائوں گا۔ جہاں میں آج […]

فلم ’’کراچی سے لاہور‘‘ کا ہالی ووڈ میں پریمیئر

فلم ’’کراچی سے لاہور‘‘ کا ہالی ووڈ میں پریمیئر

کراچی : پاکستانی فلم ’’کراچی سے لاہور‘‘ کا ہالی ووڈ میں شاندار پریمیئر منعقد ہوا۔ جس میں فلم کی کاسٹ شہزاد شیخ، عائشہ عمر، احمد علی، یاسر حسین، ایشیتہ سید، عاشر وجاہت اور ہدایت کار وجاہت رؤف کے ساتھ دیگر فنکاروں ماریہ واسطی، شازیہ وجاہت و دیگر نے شرکت کی۔ان سب کا جوش اور خوشی […]

سرتاج عزیز کے دورہ بھارت سے برف پگھلی تو کرکٹ سیریز میں آسانی ہو گی: شہریار خان

سرتاج عزیز کے دورہ بھارت سے برف پگھلی تو کرکٹ سیریز میں آسانی ہو گی: شہریار خان

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے گورننگ بورڈ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھیل اور سیاست کو الگ الگ رکھنا چاہیے۔ بھارت کے ساتھ کرکٹ سیریز پر بات ہوئی ہے۔ سرتاج عزیز کے دورہ بھارت سے برف پگھل گئی تو کرکٹ سیریز میں آسانی ہوگی۔ […]

انور نے نوجوانوں کے لیے عزم و ہمت کی مثال قائم کر دی

انور نے نوجوانوں کے لیے عزم و ہمت کی مثال قائم کر دی

لاہور : دہشت گردی کے سبب دربدر ہونے والا بچہ نامور کرکٹر بن گیا، امن کی تلاش میں کراچی آنیوالے خاندان کے یتیم لڑکے انور علی نے نوجوانوں کیلیے عزم و ہمت کی مثال قائم کردی، فیکٹری کا مالک رات کی شفٹ میں کام کرنے کی اجازت نہ دیتا توکرکٹ کا شوق اپنی موت آپ […]

اٹک دھماکا میں صوبائی وزیر داخلہ کی شہادت، وزیراعلیٰ ناقص سیکیورٹی پر سخت برہم

اٹک دھماکا میں صوبائی وزیر داخلہ کی شہادت، وزیراعلیٰ ناقص سیکیورٹی پر سخت برہم

لاہور : ذرائع کے مطابق سانحہ اٹک کے حوالے سے وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کو سیکیورٹی صورتحال پر ابتدائی رپورٹ ارسال کی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ناقص سیکیورٹی پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے وقت صرف 2 ڈرائیورز سمیت 7 پولیس اہلکار ڈیوٹی پر […]

سپریم کورٹ کا سندھ اور پنجاب کو بلدیاتی انتخابات خود کرانے کا حکم

سپریم کورٹ کا سندھ اور پنجاب کو بلدیاتی انتخابات خود کرانے کا حکم

اسلام آباد : بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ 14 نومبر 2015 کو کرایا جائے گا۔ دوسرا مرحلہ 29 نومبر اور تیسرے مرحلے کے تحت 19 دسمبر 2015 کو انتخابات کرائے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پہلے فیز میں پنجاب میں لودھراں، وہاڑی، اوکاڑہ، بہاولپور، بہاولنگر، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، قصور، ننکانہ صاحب، گجرات، اٹک […]

اپیکس کمیٹی کا اجلاس، وزیراعظم جمعرات کو کراچی جائیں گے

اپیکس کمیٹی کا اجلاس، وزیراعظم جمعرات کو کراچی جائیں گے

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اپیکس کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو طلب کر لیا ہے جس میں وزیراعظم محمد نواز شریف بھی شرکت کریں گے۔ قائم علی شاہ نے کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر پیش رفت رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت کر دی ہے جس پر محکمہ داخلہ نے آئی […]

شوال میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 18 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

شوال میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 18 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

راولپنڈی : آئی ایس پی آر کے مطابق شوال میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 18 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ’’ضرب عضب‘‘کامیابی سے جاری ہے اور اس دوران میران شاہ کے علاقے شوال میں جیٹ […]

رشید گوڈیل پر حملہ کرکے کراچی کا امن تباہ کرنے کی کوشش کی گئی ، خورشید شاہ

رشید گوڈیل پر حملہ کرکے کراچی کا امن تباہ کرنے کی کوشش کی گئی ، خورشید شاہ

کراچی : قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان کو نائن زیرو بھیجنے کا فیصلہ مل کر کیا جب کہ رشید گوڈیل پر حملے کرکے کراچی کا امن تباہ کرنے کی کوشش کی گئی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ لیاقت نیشنل اسپتال گئے جہاں انہوں نے رشید […]

عمران خان نے ریحام خان کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی لگادی

عمران خان نے ریحام خان کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی لگادی

اسلام آباد : عمران خان نے اہلیہ ریحام خان کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریحام خان اب پی ٹی آئی کی کسی تقریب میں نہ شریک ہوں گی اور نہ ہی پارٹی میں انہیں کوئی عہدہ دیا جارہا ہے۔ مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کا […]

وزیراعظم کو امریکی وزیرخارجہ کا فون، دہشتگردی کے حالیہ واقعے پر اظہار افسوس

وزیراعظم کو امریکی وزیرخارجہ کا فون، دہشتگردی کے حالیہ واقعے پر اظہار افسوس

اسلام آباد : وزیراعظم نوازشریف کو امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ٹیلی فون کیا اور حالیہ دہشت گردی کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے وزیراعظم نوازشریف کو ٹیلی فون کر کے حالیہ دہشت گردی کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ جب […]

کراچی: لان ملبوسات کے نئے ڈیزائن پیش کرنے کیلئے فیشن شو

کراچی: لان ملبوسات کے نئے ڈیزائن پیش کرنے کیلئے فیشن شو

کراچی : کراچی میں لان کے ملبوسات کے نئے ڈیزائنز پیش کرنے کے لئے رنگا رنگ فیشن شو ہوا۔ خواتین نے دیدہ زیب ایمبرائیڈری والے ملبوسات خوب پسند کئے۔ کراچی کے مقامی مال میں لان کے ملبوسات کے نئے مقامی برانڈ کو لانچ کرنے کے لئے فیشن شو ہوا جس میں ماڈلز نے جدید تراش […]

ماسٹر ٹینس ٹورنامنٹ ، جیرسی جانووکس نے گیل مونفلس کو شکست دیدی

ماسٹر ٹینس ٹورنامنٹ ، جیرسی جانووکس نے گیل مونفلس کو شکست دیدی

اوہائو: امریکہ میں جاری اے ٹی پی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں پولینڈ کے جیرسی جانووکس نے فرانسیسی حریف گیل مونفلس کو شکست دے دی۔ اوہائو میں جاری اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں پولینڈ کے ٹاپ سیڈ ڈ پلیئر جیرسی جانووکس نے عالمی نمبر چودہ فرانسیسی کھلاڑی گیل مونفلس […]

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات ، کراچی آپریشن ، بھارتی جارحیت کے موثر جواب پر غور

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات ، کراچی آپریشن ، بھارتی جارحیت کے موثر جواب پر غور

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل کی ملاقات ، کراچی آپریشن اور دہشتگردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ، بھارت جارحیت کا بھی موثر ترین جواب دیا جائے گا۔ وزیر اعظم اور آرمی چیف یک زبان ، کراچی آپریشن منطقی انجام […]

چارواہ سیکٹر میں 2 بھارتی ہیلی کاپٹروں کی پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی

چارواہ سیکٹر میں 2 بھارتی ہیلی کاپٹروں کی پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی

پسرور : بھارتی افواج کے دو ہیلی کاپٹروں نے چارواہ سیکٹر کے قریبی گائوں ہرناں والی میں پاکستانی حدود کے اندر 5 منٹ تک انتہائی نچلی پرواز کی جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ واضع رہے کہ بھارتہی افواج کی جانب سے آئے روز بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے بلا اشتعال […]

رشید گوڈیل پر حملہ مذاکرات سبوتاژ کرنے کی سازش ہو سکتی ہے، فاروق ستار

رشید گوڈیل پر حملہ مذاکرات سبوتاژ کرنے کی سازش ہو سکتی ہے، فاروق ستار

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ اور جمعیت علما اسلام (ف ) نے رشید گوڈیل بزدلانہ حملے کو مذاکراتی عمل سبوتاژ کرنے کی کوشش ہوسکتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی پر حملے کے ذمہ داروں کو بے نقاب کیا جائے ایم کیو ایم کے مرکز پر مذاکرات کے […]

رشید گوڈیل کی حالت خطرے سے باہر ہے، وزیر صحت سندھ

رشید گوڈیل کی حالت خطرے سے باہر ہے، وزیر صحت سندھ

کراچی: وزیرصحت سندھ جام مہتاب نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ لیاقت نیشنل اسپتال کے دورے کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے وزیرصحت سندھ نے بتایا کہ رشیدگوڈیل کی حالت مستحکم ہے اور وہ خطرے سے باہر ہیں۔ دوسری جانب اسپتال ذرائع […]

بالی ووڈ اداکارہ تبو اپنی آئندہ فلم میں آواز کا جادو جگائیں گی

بالی ووڈ اداکارہ تبو اپنی آئندہ فلم میں آواز کا جادو جگائیں گی

ممبئی : اپنی جاندار اداکاری کے ذریعے بالی ووڈ میں شہرت پانے والی اداکارہ تبو اب اپنی آئندہ فلم میں آواز کا جادو بھی جگائیں گی۔ میڈیا کے مطابق تبو ان دنوں اپنی آئندہ ’’مسنگ‘‘ کی عکس بندی میں مصروف ہیں، فلم میں ان کے مقابل منوج باجپائی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے، فلم میں […]