counter easy hit

بالی ووڈ اداکارہ تبو اپنی آئندہ فلم میں آواز کا جادو جگائیں گی

Tabu

Tabu

ممبئی : اپنی جاندار اداکاری کے ذریعے بالی ووڈ میں شہرت پانے والی اداکارہ تبو اب اپنی آئندہ فلم میں آواز کا جادو بھی جگائیں گی۔

میڈیا کے مطابق تبو ان دنوں اپنی آئندہ ’’مسنگ‘‘ کی عکس بندی میں مصروف ہیں، فلم میں ان کے مقابل منوج باجپائی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے، فلم میں انہوں نے اداکاری کے علاوہ اپنی آواز کا بھی جادو جگایا ہے۔

تبو کا کہنا تھا کہ انہوں نے گائیکی کی باقاعدہ تربیت حاصل نہیں کی لیکن فلم کے میوزک ڈائریکٹر ایم ایم کریم کا کہنا تھا کہ وہ گانے کے دوران صرف ان کی ہدایات پر عمل کریں اور انہوں نے ایسا ہی کیا ہے،اب اسے پسند یا ناپسند کا اختیار مداحوں پر ہے۔ واضح رہے کہ تبو نے گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم ’’حیدر‘‘ میں بھی آواز کا جادو جگایا تھا۔