counter easy hit

خبریں

بھارتی جارحیت، دفتر خارجہ میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی چھٹی بار طلبی

بھارتی جارحیت، دفتر خارجہ میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی چھٹی بار طلبی

اسلام آباد : ایک طرف مذاکرات دوسری جانب مسلسل جارحیت اسی کو کہتے ہیں بغل میں چھری منہ میں رام رام۔ لائن آف کنٹرول پر بھارت مسلسل آؤٹ آف کنٹرول ہے۔ بھارتی فورسز نے آج بھی جنروڈ ، نکیال ، اور کاریلا سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس سے ایک شہری جاں بحق اور چار […]

شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد خفیہ ٹھکانے تباہ

شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد خفیہ ٹھکانے تباہ

اسلام آباد : شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور فوج کو قدم قدم پر کامیابیاں مل رہی ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں فضائی کارروائی میں 10 دہشتگردوں کو ہلاک اور ان کے متعدد […]

پاکستان اور بھارت کے مشیروں کی ملاقات سے پہلے ہی بھارتی میڈیا زہر اگلنے لگا

پاکستان اور بھارت کے مشیروں کی ملاقات سے پہلے ہی بھارتی میڈیا زہر اگلنے لگا

لاہور : خطے میں امن بھارتی میڈیا کو بھی ایک آنکھ نہیں بھاتا۔ پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی کے مشیروں کی 23 اگست کو ملاقات ہو رہی ہے۔ پاکستانی ہائی کمیشن نے حسب روایت حریت رہنماؤں کو مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کی دعوت دی جس پر بھارتی میڈیا کو مروڑ اٹھنے لگے […]

تین ایف سی اہلکاروں کی شہادت، افغان سفیر کی دفتر خارجہ طلبی

تین ایف سی اہلکاروں کی شہادت، افغان سفیر کی دفتر خارجہ طلبی

اسلام آباد : پاکستان نے تین ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے افغان سفیر جاناں موسیٰ زئی کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔ پاکستان نے افغان حکومت کی طرف سے لگائے گئے الزامات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے ہمسایہ ملک کے ساتھ […]

رشید گوڈیل کو وینٹی لیٹر سے آکسیجن کی فراہمی کم کر دی گئی، 24 گھنٹے اہم ہیں، ترجمان ہسپتال

رشید گوڈیل کو وینٹی لیٹر سے آکسیجن کی فراہمی کم کر دی گئی، 24 گھنٹے اہم ہیں، ترجمان ہسپتال

کراچی : قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل کی صبح چھ بجے سے وینٹی لیٹر سے آکسیجن کی فراہمی کم کر دی گئی ، ترجمان لیاقت نیشنل ہسپتال کا کہنا ہے وینٹی لیٹر سے 60 فیصد آکسیجن دی جا رہی ہے ، دایاں‌ پھپھڑا بری طرح‌ متاثر ہوا۔ […]

چیف جسٹس آف پاکستان نے وزیراعظم کی سیکیورٹی لینے کی درخواست مسترد کردی

چیف جسٹس آف پاکستان نے وزیراعظم کی سیکیورٹی لینے کی درخواست مسترد کردی

اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس جواد ایس خواجہ کو خط تحریر کیا ہے جس میں انہوں نے چیف جسٹس سے سیکیورٹی لینے کی درخواست کی تاہم چیف جسٹس نے ایک بار پھر سیکیورٹی لینے سے انکار کردیا۔ وزیراعظم نوازشریف نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس جواد ایس […]

سو فیصد پرامید ہوں کہ ایم کیو ایم کے استعفے واپس لے لئے جائیں گے، فضل الرحمن

سو فیصد پرامید ہوں کہ ایم کیو ایم کے استعفے واپس لے لئے جائیں گے، فضل الرحمن

راولپندی : جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وہ 100 فیصد پرامید ہیں کہ ایم کیو ایم کے استعفے واپس لےلئے جائیں گے۔ راولپنڈی میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ حمید گل کی وفات پران کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان […]

سندھ، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا شیڈول جاری

سندھ، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا شیڈول جاری

اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کا غذات نامزدگی 28 اگست سے یکم ستمبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں، جن کی جانچ پڑتال 3 سے 8 ستمبر تک کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کے شیڈول […]

شاہجہاں خان نے این ایس اے انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا

شاہجہاں خان نے این ایس اے انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا

ٹورنٹو : پاکستان سے تعلق رکھنےوالے شاہجہاں خان نے این ایس اے انٹرنیشنل اوپن اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا۔ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں کھیلے گئے این ایس اے اوپن انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ کے فائنل میں شاہجہاں خان نے سخت مقابلے کے بعد ائرلینڈ کےآرتھر گاسکن کو 2 کےمقابلے میں 3 راونڈز سے شکست دی۔ پہلا […]

سندھ کے بدعنوان افسران پر مقدمات کے قیام اور گرفتاری کا فیصلہ

سندھ کے بدعنوان افسران پر مقدمات کے قیام اور گرفتاری کا فیصلہ

کراچی : سندھ کی اینٹی کرپشن کمیٹی ون نے صوبے کے کئی بدعنوان افسران کی گرفتاری اور مقدمات کے اندارج کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف سیکریٹری سندھ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میںصوبے کے بدعنوان افسران کے خلاف کرپشن کی تحقیقات شروع کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ اجلاس میں جن افسران کی گرفتاری […]

پاکستانی نژاد برطانوی ماڈل امبر جوزف بالی ووڈ میں انٹری دیں گی

پاکستانی نژاد برطانوی ماڈل امبر جوزف بالی ووڈ میں انٹری دیں گی

لاہور : پاکستانی نژاد برطانوی ماڈل امبرجوزف نے ایکٹنگ کے میدان میں اترنے کا فیصلہ کرلیا۔ 2012 میں لندن میں ہونے والے ’’ مس انگلینڈ بیوٹی فل‘‘ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والی سانولی سلونی حسینہ کو ڈراموں اورفلموں میں کام کرنے کی پیشکش تواعزاز پانے کے بعد ہی شروع ہو گئی تھیں لیکن اپنی […]

پاکستان سپر لیگ کے غبارے سے پھر ہوا نکلنے لگی

پاکستان سپر لیگ کے غبارے سے پھر ہوا نکلنے لگی

کراچی / لاہور : پاکستان سپرلیگ کے غبارے سے پھر ہوا نکلنے لگی، وینیوز کی تلاش میں سرگرداں بورڈ تاریخ پر تاریخ دینے لگا، فروری اور اپریل کے بعد اب چیئرمین نے مئی میں ایونٹ سجانے کا عندیہ دے دیا،آئی پی ایل کے ساتھ صحرائی وینیوز پر سخت گرمی ٹاپ پلیئرز کی راہ میں رکاوٹ […]

سلمان خان کے ساتھ کام کرنا ایک منفرد تجربہ ہے، سونم کپور

سلمان خان کے ساتھ کام کرنا ایک منفرد تجربہ ہے، سونم کپور

میلبرن : بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کا کہنا ہے کہ ان کے لئے دبنگ خان کے ساتھ فلم میں کام کرنا ایک منفرد اور دلچسپ تجربہ رہا ہے۔ آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں منعقدہ انڈین فلم فیسٹیول میں شرکت کے دوران سونم کپور کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے فلم کیرئیر کا آغاز […]

مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کو ایم کیو ایم کے تحفظات سے آگاہ کردیا

مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کو ایم کیو ایم کے تحفظات سے آگاہ کردیا

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات کی جس میں انہوں نے ایم کیو ایم کے استعفوں سے متعلق ہونے والی پیش رفت اور متحدہ قیادت کے تحفظات سے آگاہ ہے۔ وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف سے مولانا فضل الرحمان […]

حکومت اپنا کام نہیں کریگی تو خاموش نہیں بیٹھیں گے: چیف جسٹس جواد ایس خواجہ

حکومت اپنا کام نہیں کریگی تو خاموش نہیں بیٹھیں گے: چیف جسٹس جواد ایس خواجہ

اسلام آباد : چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کا کہنا ہے کہ حکومت اپنا کام نہیں کریگی تو خاموش نہیں بیٹھیں گے، عدلیہ کے اختیارات سے تجاوز کی باتیں کرنیوالوں کو آئین کا علم ہی نہیں، احتساب بیورو خود کچھ نہیں کر رہا، احکامات جاری کر کے جگانا پڑتا ہے۔ چیف جسٹس جواد ایس خواجہ […]

دہشتگردی کے پیچھے موجود دشمن ہی ایل او سی پر گولہ باری کر رہا ہے، چوہدری نثار

دہشتگردی کے پیچھے موجود دشمن ہی ایل او سی پر گولہ باری کر رہا ہے، چوہدری نثار

منڈی بہائوالدین : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے وہی دشمن ہے جو دوستی کی بات کرتا ہے جبکہ ایل او سی اور ورکنگ بائونڈی پر سویلین آبادی کو اپنی گولہ باری کا نشانہ بھی بناتا ہے۔ رینجرز کی 30ویں سالانہ پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب […]

علی ظفر طویل عرصے بعد کوک سٹوڈیو میں پرفارم کریں گے

علی ظفر طویل عرصے بعد کوک سٹوڈیو میں پرفارم کریں گے

لاہور : گلوکار علی ظفر ایک طویل عرصے کے بعد کوک سٹوڈیو میں پرفارم کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ میں کوک سٹوڈیو سیزن 8 میں پرفارم کروں گا۔ اس سے قبل میں کوک سٹوڈیو کے سیزن ون اور ٹو میں اللہ ہو، یار ڈھاڈی ناہیں رے ناہیں اور داستان عشق جیسے ہٹ آئٹم پرفارم […]

ایم کیو ایم رہنماؤں نے ملاقات میں کوئی مطالبہ نہیں رکھا، فضل الرحمان

ایم کیو ایم رہنماؤں نے ملاقات میں کوئی مطالبہ نہیں رکھا، فضل الرحمان

کراچی : مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم رہنماؤں نے نائن زیرو پر ملاقات میں کوئی مطالبہ نہیں رکھا، ایم کیو ایم رہنما اسلام آباد آئیں گے تو مطالبات کا تبادلہ ہو گا۔ کوئی ناراض ہو تو اس کے گھر جانا ہوتا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایم کیو […]

پاک بھارت کشیدگی پر ہماری پوزیشن تبدیل نہیں ہوئی، جان کربی

پاک بھارت کشیدگی پر ہماری پوزیشن تبدیل نہیں ہوئی، جان کربی

واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کہتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے حوالے سے ہماری پوزیشن تبدیل نہیں ہوئی۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ان دونوں ممالک کے اختلافات سے پوری طرح آگاہ ہیں، جان کیری بھی کہہ چکے ہیں کہ پاک بھارت کشیدگی کا […]

فضل الرحمن، رحمن ملک اور عمران پر دہشت گرد حملوں کا خطرہ

فضل الرحمن، رحمن ملک اور عمران پر دہشت گرد حملوں کا خطرہ

کراچی : انٹیلی جنس اداروں نے اہم سیاسی شخصیات کو سیکیورٹی خدشات سے متعلق وزارت داخلہ کوآگاہ کردیا ہے کہ خدشہ ہے کہ مولانا فضل الرحمن اور رحمن ملک سمیت دیگر شخصیات کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ انٹیلی جنس اداروں نے وزارت داخلہ کو لکھے گئے مراسلے میں خبردار کیا ہے […]

اٹک خودکش حملے میں شہداء کی تعداد بیس ہو گئی

اٹک خودکش حملے میں شہداء کی تعداد بیس ہو گئی

اٹک : شادی خان میں ہونے والے خودکش دھماکے کا ایک اور زخمی شہید ہو گیا۔ امریز خان کرنل (ر) شجاع خانزادہ کے چچا زاد بھائی تھے جس کے بعد اس سانحے میں شہداء کی تعداد بیس ہو گئی۔ پاک فوج کے افسر اور اہلکار کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کے بیٹے جہانگیر خانزادہ اور دیگر […]

فلم برادرز نے 3 دن میں 50 کروڑ سے زائد کا بزنس کر لیا

فلم برادرز نے 3 دن میں 50 کروڑ سے زائد کا بزنس کر لیا

ممبئی : بالی ووڈ کے نامور فلمساز کرن ملہوترا کی فلم ’’برادرز‘‘ 2 باکسر بھائیوں کی کہانی پر مبنی ہے جب کہ فلم میں اداکار اکشے کمار، سدھارت ملہوترا، جیکی شروف اور اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ فلم شائقین کی بھرپور توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے جب کہ […]