counter easy hit

ذوالفقار مرزا کے 12 حامیوں کیخلاف فائرنگ اور دکانیں بند کرانے کا مقدمہ

Badin Protest

Badin Protest

بدین : ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے 12 حامیوں کیخلاف ہوائی فائرنگ اور زبردستی دکانیں بند کرانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

بدین کی تحصیل گولارچی میں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے حامیوں کی جانب سے کراچی میں ذوالفقار مرزا کے گھر کے باہر سے گارڈز کو پولیس نے زبردستی گرفتار کرنے کے خلاف، گولارچی شہر میں ہوائی فائرنگ کرکے زبردستی دکانیں بند کرانے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں ایف آئی آر نمبر 58 ،دفعہ 324، 553، 337،کے تحت نامزد ملزمان محب شاہانی ، پپو شاہانی، بشیر شاہانی، محتاب بگھیو سمیت 12 افراد کے خلاف درج کرلیا۔

ملزموں کی گرفتاری کے لئے گولارچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کے چھاپے جاری ہیں لیکن تاحال کوئی بھی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی۔