counter easy hit

مقامی خبریں

مودی سے اچھے انداز میں گفتگو ہوئی، حق نہیں پہنچتا اندر کی بات بتاؤں: نواز شریف

مودی سے اچھے انداز میں گفتگو ہوئی، حق نہیں پہنچتا اندر کی بات بتاؤں: نواز شریف

پیرس : وزیراعظم محمد نواز شریف کا اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے حوالے سے کہنا ہے کہ چھوٹی سی ملاقات میں تمام باتیں نہیں ہو سکتیں تاہم بھارتی وزیراعظم سے ملاقات اچھے انداز میں ہوئی۔ پاک بھارت بات چیت آگے بڑھنے کی بہت امید ہے۔ میں اور مودی […]

الیکشن کمیشن ایک جماعت کے ہاتھ باندھ رہا ہے اور دیگر کو مکمل آزادی ہے، عمران خان

الیکشن کمیشن ایک جماعت کے ہاتھ باندھ رہا ہے اور دیگر کو مکمل آزادی ہے، عمران خان

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک جماعت کے ہاتھ باندھ رہا ہے اور دیگر کو سب آزادی ہے تاہم اس پر عوام کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آئے گا۔ اسلام آباد میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران […]

وزیراعظم نواز شریف اور بھارتی ہم منصب کی پیرس میں غیررسمی ملاقات

وزیراعظم نواز شریف اور بھارتی ہم منصب کی پیرس میں غیررسمی ملاقات

پیرس: وزریراعظم نواز شریف اور بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے درمیان پیرس میں غیررسمی ملاقات ہوئی ہے۔ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کے لئے پیرس میں موجود ہیں جب کہ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف اور نریندر مودی کے درمیان غیررسمی ملاقات ہوئی اور ایک صوفے پر بیٹھ […]

سانحہ آرمی پبلک سکول، آرمی چیف نے 4 مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے

سانحہ آرمی پبلک سکول، آرمی چیف نے 4 مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سانحہ آرمی پبلک سکول میں ملوث چار ملزموں کے بلیک وارنٹ جاری کر دیئے ہیں۔ ملزم پشاور میں آرمی پبلک سکول میں ہونے والے حملے میں ملوث تھے، اس سانحے میں سو سے زائد معصوم بچے شہید ہوگئے تھے۔ سزا پانے والے مجرموں میں مولوی عبدالسلام ولد […]

دہشتگردوں کی معاونت؛ ڈاکٹرعاصم حسین نےاقبال جرم کرلیا

دہشتگردوں کی معاونت؛ ڈاکٹرعاصم حسین نےاقبال جرم کرلیا

کراچی : سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کا اعتراف جرم کرلیا۔ گلبرگ پولیس نے ڈاکٹر عاصم حسین کو سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی علی اکبر کی عدالت میں پیش کیا۔ جہاں دفعہ 164 کے تحت جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو بیان ریکارڈ کرایا گیا۔ […]

پیرس: ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق کانفرنس آج شروع ہو گی

پیرس: ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق کانفرنس آج شروع ہو گی

پیرس: فرانس کے دارلحکومت پیرس میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق کانفرنس آج شروع ہو گی ۔پاکستان کی نمائندگی وزیر اعظم نواز شریف کریں گے۔ پیرس پہنچنے پر وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ آلودگی کےمعاملے پر پاکستان سے زیادہ ذمے داری دوسرے ملکوں پرعائد ہوتی ہیں۔پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں آنے دیں گے اوردنیا […]

سیکرٹری الیکشن کمیشن کا اسلام آباد کے پولنگ اسٹیشن کا دورہ

سیکرٹری الیکشن کمیشن کا اسلام آباد کے پولنگ اسٹیشن کا دورہ

اسلام آباد : سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد نے اسلام آباد کے پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا ۔ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کا وقت شروع ہو تے ہی سیکرٹری الیکشن کمیشن جی 6 میں قائم پولنگ اسٹیشن پہنچے۔ انہوں نے پولنگ کے انتظامات کا جائزہ […]

لاہور: پولیس مقابلہ ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا فرار

لاہور: پولیس مقابلہ ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا فرار

لاہور : لاہور میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرا فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق نواں کوٹ کے علاقے میں دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو ناکہ لگا کر رات گئے شہریوں کو لوٹ رہے تھے۔ ڈاکو نے بلال نامی شہری سے نقدی اور دیگر قیمتی سامان چھینا تو اس نے ون […]

عمران خان شہید مریم مختیار کے گھر پہنچ گئے، اہل خانہ سے ملاقات

عمران خان شہید مریم مختیار کے گھر پہنچ گئے، اہل خانہ سے ملاقات

کراچی: تحریک انصاف کے چیئرمین نے ملیر کینٹ میں شہید مریم مختیار کے گھر جا کر ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی، انہوں نے شہید کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی، شہید کے اہلخانہ سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے شہید مریم مختیار کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کا […]

حکومت دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہے: شہباز شریف

حکومت دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہے: شہباز شریف

اسلام آباد: برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں اوور سیز پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہماری پالیسیوں کے سبب ملک کی معاشی حالت میں بہت بہتری آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کفایت شعاری کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور 2008ء […]

اسلام آباد: پہلے بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

اسلام آباد: پہلے بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت میں تاریخ کے پہلے بلدیاتی الیکشن کا میلہ سج گیا، وفاقی دارالحکومت میں پولنگ کا عمل صبح 7 بجے شروع ہوا جو کہ شام پانچ بجے تک جاری رہے گا، حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے پولنگ اسٹیشنز کے باہر ووٹرز کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور صبح ہی […]

عوام کو کھلاڑیوں اور پٹواریوں کا ایندھن نہیں بننے دیں گے: شیری رحمان

عوام کو کھلاڑیوں اور پٹواریوں کا ایندھن نہیں بننے دیں گے: شیری رحمان

کراچی : پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر بلاول ہاؤس سے مواچھ گوٹھ تک ریلی نکالی گئی جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ شیری رحمان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کیلئے پیپلز پارٹی کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ جیالوں کو کھلاڑیوں اور پٹواریوں کا ایندھن نہیں بننے دیں گے۔ بلاول […]

وزیر اعظم ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق کانفرنس میں شرکت کیلئے پیرس پہنچ گئے

وزیر اعظم ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق کانفرنس میں شرکت کیلئے پیرس پہنچ گئے

پیرس: پیرس میں کل سے شروع ہونیوالی کانفرنس میں امریکا، روس اور چین کے صدور اور برطانوی وزیر اعظم سمیت ایک سو سینتالیس ممالک کے سربراہان اور نمائندے شرکت کریں گے، وزیر اعظم نواز شریف موسمی تغیرات کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں سے عالمی برادری کو آگاہ کریں گے۔ خاتون اول […]

کراچی پولیس تحریک انصاف کی ریلی کو ریڈ زون میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے تیار

کراچی : ڈی آئی جی کراچی جنوبی ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی قیادت میں انتخابی ریلی کو ریڈ زون میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ تحریک انصاف کے چیئرمی عمران خان کی قیادت میں انتخابی ریلی کراچی کے مختلف علاقوں سے گزرے گی، ان کے […]

دہشتگردوں کیخلاف عالمی برادری سے تعاون پرتیار ہیں، نوازشریف

دہشتگردوں کیخلاف عالمی برادری سے تعاون پرتیار ہیں، نوازشریف

ویلیٹا : وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ داعش سمیت تمام دہشت گردوں سے نمٹنے کی بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ وزیر اعظم نے ہفتہ کو مالٹا کے تاریخی شہر برگو میں متشدد انتہا پسندی سے متعلق دولت مشترکہ سربراہ اجلاس کے اختتامی سیشن میں شرکت کی۔ سیشن سے خطاب میں […]

ایم کیوایم کو باہر سے نہیں بلکہ اندر سے ہی مائنس ون کا خطرہ ہے، عمران خان

ایم کیوایم کو باہر سے نہیں بلکہ اندر سے ہی مائنس ون کا خطرہ ہے، عمران خان

کراچی : چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی سے مافیا کو ختم کرکے یہاں امن لائیں گے اور ایم کیوایم کو باہر سے نہیں بلکہ اندر سے ہی مائنس ون کا خطرہ ہے جب کہ سراج الحق کا کہنا ہے کہ شہر میں اب الیکشن ہوگا اور ہم یہاں سلیکشن نہیں […]

پچھلے چند ہفتوں میں کراچی آپریشن میں تیزی آئی ہے، چوہدری نثار علی

پچھلے چند ہفتوں میں کراچی آپریشن میں تیزی آئی ہے، چوہدری نثار علی

واہ کینٹ (جیوڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ پچھلے چند ہفتوں میں کراچی آپریشن میں تیزی آئی ہے، جس سے حالات بہتر ہوئے ہیں،ا یم کیو ایم یا پیپلز پارٹی کے کراچی آپریشن پر کوئی تحفظات ہیں تو وہ دور کرنے کو تیار ہیں۔ واہ کینٹ میں میڈیا سے گفتگو […]

دہشت گردی مشترکہ چیلنج سے نمٹنے کیلیے ملکر کام کرنا ہوگا، افغان صدر

دہشت گردی مشترکہ چیلنج سے نمٹنے کیلیے ملکر کام کرنا ہوگا، افغان صدر

کابل : افغان صدر اشرف غنی سے پاکستانی وفد نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورت حال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ افغان میڈیا کے مطابق صدارتی محل میں افغان صدراشرف غنی سے خیبرپختونخوا اور کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی وفد نے ملاقات کی۔ افغان صدر نے پاکستانی […]

کراچی : کورنگی انڈسٹریل ایریا کی ایک فیکٹری میں آگ لگ گئی

کراچی : کورنگی انڈسٹریل ایریا کی ایک فیکٹری میں آگ لگ گئی

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا کی ایک فیکٹری میں آگ لگ گئی ،جس نے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا ہے ،جس پر قابو پانے کی کوشش جاری ہیں۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا میں چمڑا چورنگی کے نزدیک لگی آگ پر قابو پانے کیلئے5فائر ٹینڈر اور باوزر […]

لاہور میں مبینہ مقابلہ،2 ڈاکو ہلاک ،پولیس اہلکار زخمی

لاہور میں مبینہ مقابلہ،2 ڈاکو ہلاک ،پولیس اہلکار زخمی

لاہور: لاہور کے علاقہ سمن آباد میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق سمن آباد کے علاقے رستم پارک میں موٹر سائیکل پر سوار 2 مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔جوابی فائرنگ کے […]

ترقی کرنی ہے تو معیشت اور سیاست کو الگ رکھنا ہو گا: اسحاق ڈار

ترقی کرنی ہے تو معیشت اور سیاست کو الگ رکھنا ہو گا: اسحاق ڈار

کراچی : تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ سب مل کر کام کریں گے تو ملک ترقی کرتا جائے گا، حالیہ زلزلے کی تباہ کاریوں سے نمٹنے پر حکومت کے 11 ارب روپے خرچ ہو گئے ہیں۔ پاک فوج دہشت گردی کے خلاف نبرد آزما ہے۔ وزیر […]

کراچی: چاکیواڑہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ملزم ہلاک

کراچی: چاکیواڑہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ملزم ہلاک

کراچی : کراچی کے علاقے لیاری میں مبینہ پولیس مقابلے میں ڈکیتی میں ملوث 2 ملزمان مارے گئے۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں گھر میں ڈکیتی کی اطلاع پر چھاپا مارا گیا۔ چھاپے کے دوران ڈکیتی میں ملوث ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ سے […]