counter easy hit

سیکرٹری الیکشن کمیشن کا اسلام آباد کے پولنگ اسٹیشن کا دورہ

Secretary Election Commission

Secretary Election Commission

اسلام آباد : سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد نے اسلام آباد کے پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا ۔

اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کا وقت شروع ہو تے ہی سیکرٹری الیکشن کمیشن جی 6 میں قائم پولنگ اسٹیشن پہنچے۔

انہوں نے پولنگ کے انتظامات کا جائزہ لیا اور عملے سے اس بارے میں تفصیلات معلوم کیں، صحافیوں سے گفتگو میں سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا ووٹرز کو ہرطرح کی سہولت دینے کی کوشش کی ہے۔