counter easy hit

مقامی خبریں

سردی بڑھ گئی،ڈرائی فروٹ اور ہیڑز کی قیمت میں اضافہ

سردی بڑھ گئی،ڈرائی فروٹ اور ہیڑز کی قیمت میں اضافہ

ملک کے میدانی اور پہاڑی علاقوں میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔درجہ حرارت میں کمی آئی تو شہریوں نے گرم کپڑے پہن لیے جبکہ ڈرائی فروٹ ،جلانے کی لکڑی اور ہیٹرز کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں ۔ ملک بھر میں کہیں موسم بے حد ٹھنڈاہے تو کہیں […]

ملتان، یونیورسٹی طلبا کا احتجاج،10زیر حراست

ملتان، یونیورسٹی طلبا کا احتجاج،10زیر حراست

ملتان میں بہاءالدین زکریا یونیورسٹی انتظامیہ کے مبینہ نارواسلوک کے خلاف طلبہ نے احتجاج کیا۔طلباء کے احتجاج میں پولیس بروقت متحرک ہو گئی اور 10سے زائد طلباء کو حراست میں لے لیا ۔ ملتان کے بوسن روڈ پر ایمرسن کالج کے طلباء و طالبات نے بی زیڈ یو انتظامیہ کے خلاف احتجاج مظاہرہ کیا اور […]

پارلیمنٹ کا بائیکاٹ، پی ٹی آئی کے اندر ہی پھوٹ پڑ گئی

پارلیمنٹ کا بائیکاٹ، پی ٹی آئی کے اندر ہی پھوٹ پڑ گئی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی قیادت کی جانب سے ترک صدر طیب اردگان کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بائیکاٹ کے فیصلے پر پی ٹی آئی کے کئی ارکان اسمبلی ناراض ہوگئے۔ جب ان سے رابطہ کیا گیا تو پی ٹی آئی کے کئی سینیٹرز اور ارکان قومی اسمبلی نے […]

خیبر پختونخوا میں پہلی بار پیرا گلائڈنگ مقابلوں کا انعقاد

خیبر پختونخوا میں پہلی بار پیرا گلائڈنگ مقابلوں کا انعقاد

نوشہرہ : ٹورزم کارپوریشن آف خیبر پختونخوا(ٹی سی کے پی) کے زیر اہتمام پہلی بار پیرا گلائڈنگ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ پیرا گلائڈنگ کا یہ مقابلہ مسری بندہ اکوڑہ خٹک کے علاقے میں منعقد کیا گیا جس میں خواتین سمیت 20 افراد نے حصہ لیا۔ خیبر پختوانخوا میں پہلی بار عام لوگوں کے لیے […]

‘سندھ حکومت کو جدید ہیلی کاپٹر کی اشد ضرورت’

‘سندھ حکومت کو جدید ہیلی کاپٹر کی اشد ضرورت’

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کا واحد ہیلی کاپٹر درگاہ شاہ نورانی میں ریسکیو کارروائی کے لیے نہیں بھیجا جاسکتا تھا کیونکہ یہ ہیلی کاپٹر اندھیرے میں پرواز نہیں کرسکتا۔ سول ہسپتال کراچی کے بینظیر بھٹو ٹراما سینٹر میں زخمیوں کی عیادت کے بعد صحافیوں سے بات چیت […]

نورانی شاہ حملے کی انٹیلی جنس رپورٹس نہیں تھیں،صوبائی ترجمان

نورانی شاہ حملے کی انٹیلی جنس رپورٹس نہیں تھیں،صوبائی ترجمان

اسلام آباد: بلوچستان حکومت کے ترجمان انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ درگاہ شاہ نورانی میں ہونے والے بم دھماکے کی پہلے سے کوئی انٹیلی جنس رپورٹس موجود نہیں تھیں ۔ ڈان نیوز کے پروگرام ‘دوسرا رُخ’ میں گفتگو کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ‘بلوچستان میں داعش موجود نہیں اور […]

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما جہانگیر بدر انتقال کر گئے

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما جہانگیر بدر انتقال کر گئے

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما جہانگیر بدر ڈیفنس لاہور کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے ۔ خاندانی ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر جہانگیر بدر کو اچانک دل کی تکلیف ہوئی جس کے باعث ڈیفنس لاہور کے نجی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ جہانگیر بدر کے بیٹے […]

پیپلز پارٹی کے سابق جنرل سیکرٹری جہانگیر بدرکی علالت کے باعث آئی سی یو منتقل، حالت نازک ،

پیپلز پارٹی کے سابق جنرل سیکرٹری جہانگیر بدرکی علالت کے باعث آئی سی یو منتقل، حالت نازک ،

اسلام آباد(یس اردو نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق جنرل سیکرٹری اور مقبول راہنما جہانگیر بدر کو آج شدید علالت کے باعث ہسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں حالت نازک ہونے پر انتہائی نگہداشت کے وار ڈمیں منتقل کر دیا گیا۔ جہانگیر بدر کافی عرصہ سے لندن میں مقیم تھے اور پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر […]

درگاہ شاہ نورانی پر حملہ کا ماسٹر مائنڈ؟

درگاہ شاہ نورانی پر حملہ کا ماسٹر مائنڈ؟

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں واقع درگاہ حضرت سید سخی مخدوم شاہ بلاول نورانی کی درگاہ کے احاطے میں خود کش حملے کی ذمے داری داعش نامی تکفیری گروہ نے قبول کی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کو فون پر پیغام دیا گیا کہ یہ حملہ داعش نے کیا۔ صوبہ بلوچستان کے ضلع […]

لسبیلہ؛ 52 شیعہ سنی زائرین کا خون، تکفیریت کے چہرے پر رسوائی کا بدنما داغ

لسبیلہ؛ 52 شیعہ سنی زائرین کا خون، تکفیریت کے چہرے پر رسوائی کا بدنما داغ

صوبہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں مشہور درگاہ شاہ نورانی کے احاطہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں 52 شیعہ سنی زائرین شہید جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ لشکر جھنگوی العالمی نے ذمہ داری قبول کرلی۔ خبررساں ادارے کے مطابق، صوبہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں مشہور درگاہ شاہ نورانی کے احاطہ میں […]

سینما بچانے کیلئے بھارتی فلموں کی نمائش کرنا ہونگی:فخرعالم

سینما بچانے کیلئے بھارتی فلموں کی نمائش کرنا ہونگی:فخرعالم

پاکستان میں فلم انڈسٹری کی بقا کیلئے فوری اقدامات نہ کئے گئے تو یہاں سرمایہ کاری رک جائے گی :سابق چیئرمین فلم سنسر بورڈ کراچی : سندھ فلم سنسر بورڈ کے سابق چیئرمین ، گلوکار و اداکار فخر عالم نے کہا کہ پاکستان میں جدید سینما انڈسٹری کو بچانے کیلئے ہمیں بھارتی فلموں کی نمائش […]

خودکش حملہ آور کا سر مل گیا ہے، میجر جنرل شیر افگن

خودکش حملہ آور کا سر مل گیا ہے، میجر جنرل شیر افگن

آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن نے کہا ہے کہ خودکش حملہ آور کا سر مل گیا ہے اور متعلقہ محکمے تفتیش کررہے ہیں۔ میجر جنرل شیر افگن نے شاہ نورانی کے مزار کا دورہ کیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہو ں نے کہا کہ دھماکے کے منصوبہ سازوں تک پہنچ […]

تاخیر نہ ہوتی تو بہت سی جانیں بچ سکتی تھیں ، وزیراعلیٰ سندھ

تاخیر نہ ہوتی تو بہت سی جانیں بچ سکتی تھیں ، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تاخیر نہ ہوتی تو شاہ نورانی مزار دھماکے کے بہت سے زخمیوں جانیں بچائی جاسکتی تھیں۔ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ درگاہوں کی سیکورٹی سخت کردی گئی ہے،جہاں حادثہ ہوا وہ ایک پہاڑی علاقہ ہے، ڈاکٹروں نے بتایا تاخیر نہ […]

مشرف کی قیادت میں ایم کیو ایم کو متحد کرنے کی کوششیں؟

مشرف کی قیادت میں ایم کیو ایم کو متحد کرنے کی کوششیں؟

کراچی: انتہائی مختصر وقفے سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے دو سینئر رہنماؤں کی دبئی روانگی نے ان قیاس آرائیوں کو مزید تقویت بخش دی کہ دبئی میں موجود سابق صدر جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف نے ایم کیو ایم کے مختلف دھڑوں کو متحد کرنے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔ گزشتہ روز شہر […]

سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد: سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سوات اور گردو نواح میں صبح 9 بج کر 36 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کا مرکز مینگورہ سے 23 کلو میٹر شمال […]

دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس میں پاکستان کا دوسرا نمبر

دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس میں پاکستان کا دوسرا نمبر

سویڈن: جرمنی کے باشندے دنیا کا سب سے طاقتور ترین پاسپورٹ رکھتے ہیں کیونکہ وہ ویزہ کے بغیر 158 ملکوں میں جاسکتے ہیں جب کہ دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس میں افغانستان سرِ فہرست ہے اور پاکستان کا دوسرا نمبر ہے کیونکہ سبز پاسپورٹ کی بنا پر صرف 27 ممالک کی سیر کی جاسکتی ہے۔ پاسپورٹ […]

کراچی کے مختلف علاقوں میں پرویز مشرف کے حق میں نعرے درج

کراچی کے مختلف علاقوں میں پرویز مشرف کے حق میں نعرے درج

کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں اچانک سابق صدر پرویز مشرف کے حق میں وال چاکنگ کر دی گئی ہے۔ کراچی کے ضلع وسطی کےمختلف علاقوں میں رات  گئے اچانک سابق صدر پرویز مشرف کے حق میںوال چاکنگ کر دی گئی، سابق صدر کے حق میں کی گئی وال چاکنگ میں لکھا گیا ہے کہ ’وی […]

نوازشریف کے آستین کے سانپ اپنی ہی جماعت کیخلاف کام کررہے ہیں، مولابخش چانڈیو

نوازشریف کے آستین کے سانپ اپنی ہی جماعت کیخلاف کام کررہے ہیں، مولابخش چانڈیو

کراچی: مشیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ وفاقی وزرا اپنے بیانات سے چھوٹے صوبوں میں احساس محرومی پیدا کررہے ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی مشیر اطلاعات مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی ایسا بیان نہیں دیا کہ حکمران جماعت پاکستان کے لئے سیکیورٹی رسک بن چکی […]

سونے کے زیورات پہننے کا شوق نہیں، ریما

سونے کے زیورات پہننے کا شوق نہیں، ریما

لاہور: نامور اداکارہ و ہدایتکار ریما نے کہاہے کہ روزانہ ورزش اورچہل قدمی میرے معمولات میں شامل ہے، ایک فنکار کے لیے فٹنس ضروری ہے جب کہ خوبصورت لباس کا استعمال اسے شوبز کی رنگین دنیا میں دوسروں سے الگ تھلگ اور ممتاز بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے […]

پیر کے روز سب سے بڑے چاند ’’سپر مون‘‘ کا نظارہ کرنے کیلیے تیار رہیں

پیر کے روز سب سے بڑے چاند ’’سپر مون‘‘ کا نظارہ کرنے کیلیے تیار رہیں

کراچی: 14 نومبر 2016 کی رات آسمان پر چاند معمول سے بہت بڑا اور نمایاں ہوگا جسے ’’سپر مُون‘‘ بھی کہا جارہا ہے۔ چاند کے بڑے ہونے کا آپ کی خوش نصیبی اور بدقسمتی سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ ایک قدرتی مظہر ہے جو اُس وقت ہوتا ہے جب چاند نہ صرف زمین سے کم […]

نیلسن کا موسم پاکستان کی تیاریوں کا دشمن بن گیا

نیلسن کا موسم پاکستان کی تیاریوں کا دشمن بن گیا

نیلسن: نیلسن کا موسم پاکستان کی تیاریوں کا دشمن بن گیا، وارم اپ مقابلے کے دوسرے روز کا کھیل بھی ممکن نہ ہوسکا، مطلع صاف ہونے کی صورت میں اتوار کو ون ڈے میچ کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق کنڈیشز سے ہم آہنگی کیلیے قبل از وقت نیوزی لینڈ پہنچنے والی پاکستان ٹیم کے منصوبے […]

ورلڈ کپ میں پاکستان کی براہ راست شرکت پر خطرات بڑھ گئے

ورلڈ کپ میں پاکستان کی براہ راست شرکت پر خطرات بڑھ گئے

دبئی: ورلڈکپ میں پاکستان کی براہ راست شرکت پرخطرات بڑھ گئے، عالمی ون ڈے رینکنگ میں ٹیم کی آٹھویں پوزیشن بھی داؤ پر لگ گئی، زمبابوے میں پیر سے شروع ہونیوالی ٹرائنگولر سیریز ویسٹ انڈیز کو آگے نکلنے کا موقع فراہم کریگی، فائنل میں ناکامی کی صورت میں بھی کیریبیئنز کے مقاصد پورے ہوجائیں گے، آسٹریلیا […]