counter easy hit

کراچی کے مختلف علاقوں میں پرویز مشرف کے حق میں نعرے درج

Slogans in favor of Pervez Musharraf in different areas of Karachi

Slogans in favor of Pervez Musharraf in different areas of Karachi

کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں اچانک سابق صدر پرویز مشرف کے حق میں وال چاکنگ کر دی گئی ہے۔

کراچی کے ضلع وسطی کےمختلف علاقوں میں رات  گئے اچانک سابق صدر پرویز مشرف کے حق میںوال چاکنگ کر دی گئی، سابق صدر کے حق میں کی گئی وال چاکنگ میں لکھا گیا ہے کہ ’وی نیڈ‘ یعنی ہمیں آپ کی ضرورتہے۔ اس کے علاوہ مختلف علاقوں میں سابق صدر کی تصاویر بھی چسپاں کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف سے دبئی میں ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن نے ملاقات کی تھی جب کہ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور رکن قومی اسمبلی خالد مقبول صدیقی نے پرویز مشرف سے ملاقات کی تردید کی تھی۔ اس کے علاوہ میڈیا پر یہ خبریں بھی زیر گردش ہیں کہ پرویزمشرفایم کیو ایم پاکستان اور پاک سر زمین پارٹی کو یکجا کر کے دونوں جماعتوں کے سربراہ بننے کے لئے ان جماعتوں کے رہنماؤں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website