counter easy hit

سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

Tremors in Swat and surrounding

Tremors in Swat and surrounding

اسلام آباد: سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سوات اور گردو نواح میں صبح 9 بج کر 36 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کا مرکز مینگورہ سے 23 کلو میٹر شمال کی جانب تھا۔ محکمہ موسمیات  کے مطابق زلزلے کی شدت 3.5 اور زمین میں اس کی گہرائی 25 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور عوام نے کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website