counter easy hit

دلچسپ اور عجیب

موسمیاتی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کیلئے سٹیلائٹ مدار میں روانہ

موسمیاتی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کیلئے سٹیلائٹ مدار میں روانہ

نیویارک……..نجی کمپنی اسپیس ایکس کی جانب سے موسمیاتی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے سٹیلائٹ کامیابی سے مدار میں بھیج دیا گیا ،تاہم واپسی کے عمل میں راکٹ درست لینڈنگ کرنے میں ناکام رہا ۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی اور یورپی کمپنیوں کا تیار کردہ موسمیاتی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والا مصنوعی […]

تھر میں بچوں کی ہلاکت رُک نہ سکیں، تعداد55 ہوگئی

تھر میں بچوں کی ہلاکت رُک نہ سکیں، تعداد55 ہوگئی

تھر پارکر …….تھر پارکر میں غذائیت کی کمی اور مختلف امراض میں مبتلابچوں کی اموات کا سلسلہ تاحال جاری ہے،سول اسپتال مٹھی میں مزید دو بچے انتقال کرگئے ۔ تھر میں معصوم بچوں کی اموات روز بروز سنگین صورتحال اختیار کرتی جارہی ہے سول اسپتال مٹھی میں ایک نومولود بچہ اور 5 ماہ کی بچی […]

چھاتی ، پھیپھڑے اور لبلبے کے کینسر کی دوا کو بہتر بنانے کا دعویٰ

چھاتی ، پھیپھڑے اور لبلبے کے کینسر کی دوا کو بہتر بنانے کا دعویٰ

نیویارک …….. امریکی محققین نے چھاتی ، پھیپھڑوں اور لبلبے کے کینسر کیلئے استعمال ہونے والی ایک دوا کے معیار کو بہتر بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چھاتی ، پھیپھڑوں اور لبلبے کے کینسر کیلئے استعمال ہونے والی دوا پیکلی ٹاکسل کو موثر بنانے کیلئے قائم ٹیم نے دعویٰ کیا […]

ٹانک میں آج سے انسداد خسرہ مہم کا آغاز

ٹانک میں آج سے انسداد خسرہ مہم کا آغاز

ٹانک…….خیبرپختونخواکے ضلع ٹانک میں خسرہ کی وباء روکنے کے لئے محکمہ صحت کی جانب سے ٹانک میں آج انسداد خسرہ مہم شروع کردی گئی۔محکمہ صحت کے مطابق نواحی علاقہ گل امام اور ملحقہ علاقوں میں خسرہ کی وباء پھیل چکی ہے جس میں اب تک پچاس سے زائد بچت متاثر ہوئے ہیں۔محکمہ صحت کی جانب […]

ملتان کے نشتر اسپتال میں موسمی زکام کے 20مریض داخل

ملتان کے نشتر اسپتال میں موسمی زکام کے 20مریض داخل

ملتان……..ملتان کے نشتر اسپتال میں مزید ایک مریض میں سیزنل انفلوائنزا کے وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے اب تک مریضوں کی تعداد 20 ہو گئی ہے جبکہ سیزنل انفلوائنزا کے شعبہ میں دو مزید مریض اسپتال داخل ہو گئے ہیں۔ ملتان کے نشتر اسپتال میں داخل قاسم بیلہ کے رہائشی 20 سالہ سہیل میں […]

تائیوان میں تعمیر ہواہائی ہیل سینڈل چرچ

تائیوان میں تعمیر ہواہائی ہیل سینڈل چرچ

تائی پے….. تائیوان کے شہر چیایی میں مکمل طور پرشیشے سے ایک ایسا چرچ تعمیر کیا گیا ہے جو بالکل ہائی ہیل سینڈل کی طرح دکھتا ہے۔ 55فٹ بلند اور 36فٹ چوڑے اس چرچ کی تعمیر کیلئے نیلے رنگ کے 320گلاس پینلز استعمال کیے گئے ہیں جبکہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ چرچ […]

لاہورمیں خناق سے ایک اور بچہ چل بسا

لاہورمیں خناق سے ایک اور بچہ چل بسا

لاہور …..لاہور میں خناق سے ایک اور بچہ دم توڑ گیا ،بچہ دو روز سےمیواسپتال میں زیر علاج تھا۔ سمن آباد لاہورکے دس سالہ سبحان کو میو اسپتال میں داخل کرایا گیا ، تشویش ناک حالت کے باعث اسے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تاہم ڈاکٹروں کی بھرپور کوشش کے باوجود چل بسا ۔سبحان رواں […]

غذائی قلت سےتھر میں جاں بحق بچوں کی تعداد52ہو گئی

غذائی قلت سےتھر میں جاں بحق بچوں کی تعداد52ہو گئی

تھرپارکر……تھرمیں غذائی قلت کے باعث ایک ماہ کی بچی انتقال کرگئی،رواں ماہ انتقال کرجانے والے بچوں کی تعداد 52 ہوگئی۔ تھر پارکر میں غذائی قلت اور بنیادی سہولیات کی عدم موجودگی کے باعث بچوں میں مختلف امراض جنم لے رہے ہیں۔سول اسپتال مٹھی میں ایک ماہ کی بچی دنیا سے رخصتہوگئی۔رواں ماہ 52 بچے انتقال […]

راولپنڈی میں سوائن فلو سےمتاثرہ خاتون دم توڑ گئی

راولپنڈی میں سوائن فلو سےمتاثرہ خاتون دم توڑ گئی

راولپنڈی……..راولپنڈی میں سوائن فلو سے ایک اور ہلاکت کا واقعہ سامنے آیاہے۔ نجی اسپتال میں سوائن فلو سے متاثرہ خاتون مریضہ دم توڑ گئی ہے۔ راولپنڈی میں سوائن فلو سے ایک اور ہلاکت کا واقعہ سامنے آیاہے۔ نجی اسپتال میں سوائن فلو سے متاثرہ خاتون مریضہ دم توڑ گئی ہے۔ Post Views – پوسٹ کو […]

ملتان میں پیدا ہونیوالی دھڑ جڑی بچیاں چلڈرن کمپلیکس منتقل

ملتان میں پیدا ہونیوالی دھڑ جڑی بچیاں چلڈرن کمپلیکس منتقل

ملتان ……ملتان کے نجی اسپتال میں پیدا ہونے والی دھڑ جڑی بچیوں کو چلڈرن کمپلیکس منتقل کر دیا گیاہے، جہاں مزید ٹیسٹ کے بعد بچیوں کی سرجری کی جائے گی۔ مشیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کاکہنا ہے کہ بچیوں کے علاج کے لیے لندن کے ایک اسپتال سے بھی رابطہ کر لیا گیا ہے […]

دکھی فلمیں دیکھیں غم کو دور بھگائیں،ماہرین کی تحقیق

دکھی فلمیں دیکھیں غم کو دور بھگائیں،ماہرین کی تحقیق

ایمسٹرڈیم ……یوں تو خوشی اور ہنسی کو دکھ درد کی دوا سمجھا جاتا ہے، لیکن جناب ماہرین نے تو اس بات کو ماننے سے سراسر انکار کر دیا ہے۔ جی ہاں نیدر لینڈ میں ہونے والی ایک تحقیق کے دوران ماہرین نے یہ حیرت انگیز انکشاف کیا ہے کہ اگر آپ اپنے موڈ کو خوشگوار […]

برلن کے چڑیا گھر میں ننھے ہاتھی کی پیدائش

برلن کے چڑیا گھر میں ننھے ہاتھی کی پیدائش

برلن…….جرمنی کے دارلحکومت برلن کے چڑیا گھر ٹائرپارک میں ننھے ہاتھی کی پیدائش نے شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی ہے۔ ننھے ہاتھی کی آمدنئے سال کے آغاز پر ہوئی جسے اس چڑیا گھر کے لئے سال نو کا تحفہ کہا جارہا ہے۔پیدائش کے وقت اس ہاتھی کا وزن 100کلو گرام تھاجو ہاتھیوں کے […]

آگ کے ساتھ پیش کئے جانے والا انوکھا پان

آگ کے ساتھ پیش کئے جانے والا انوکھا پان

احمد آباد……آگ اور پان کے ملاپ کا سن کرپریشان نہ ہوں بلکہ کیوں کہ یہ طریقہ اپنایا ہے گجرات کے پنواڑی نےجو آگ کے ساتھ بہت ہی انوکھے انداز میں پان پیش کرتا ہے۔ پان تو آپ نے بہت کھائے ہونگے لیکن کیا کبھی آگ کے ساتھ پیش کئے جانے والا پان کھایا ہے؟۔ جی […]

سوئٹزرلینڈ کے کوہ پیما کی تیز ترین کارکردگی

سوئٹزرلینڈ کے کوہ پیما کی تیز ترین کارکردگی

برن……سوئزرلینڈ کے کوہ پیما نے دسویں بلند ترین پہاڑ کی چوٹی مختصر ترین وقت میں سَر کرکے ریکارڈ بنادیا۔برف سے ڈھکا بلند و بالا پہاڑ جس کے راستے ہیں کچھ پیچیدہ کچھ خطرناک ،،لیکن جب ہو کچھ انوکھا کردکھانے کا عزم، پھر پہاڑ بھی معنی نہیں رکھتے ۔ سوئٹزر لینڈ کے ماہر کوہ پیما کو […]

تھر میں موت کی لوری بچوں کو سلانے میں مگن،تعداد51ہوگئی

تھر میں موت کی لوری بچوں کو سلانے میں مگن،تعداد51ہوگئی

تھر پارکر…….تھر میں غذائیت کی کمی کے باعث مزید ایک بچہ دم توڑ گیاجس کے بعد رواں ماہ مرنےوالے بچوں کی تعداد 51 ہوگئی ہے ۔ مٹھی کے نجی اسپتال میں ایک دن کا بچہ دم توڑ گیا ،سول اسپتال مٹھی میں غذائیت کی کمی کے باعث مختلف بیماریوں میں مبتلا 43 بچے زیر علاج […]

جذام جلد کے ساتھ اعصاب اور دیگر اعضا کیلئے بھی نقصان دہ

جذام جلد کے ساتھ اعصاب اور دیگر اعضا کیلئے بھی نقصان دہ

لاہور……طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جذام کی بیماری صرف جلد کو ہی نہیں، اعصاب اور دیگر اعضاء کو بھی متاثر کرتی ہے۔ جسم،گھر اور اردگرد کو صاف ستھرا رکھنے سے اس مرض سے بچا جا سکتا ہے۔ جذام کے عالمی دن کے موقع پر لاہور کے شیخ زید اسپتال میں سیمینار کا انعقاد کیا […]

پنڈی میں سوائن فلو سے 3 اموات، محکمہ صحت جاگ گیا

پنڈی میں سوائن فلو سے 3 اموات، محکمہ صحت جاگ گیا

راولپنڈی …….راولپنڈی میں سوائن فلو سے 3 افراد کی ہلاکت کے بعد محکمہ صحت جاگ گیا ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا ہے کہ خطرناک مرض سے نمٹنے کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں ۔ سوائن فلو ایک خطرناک مرض ہے ،نزلہ، زکام، تیز بخار اور نمونیا اس کی علامات ہیں۔یہ مرض ایک شخص سے دوسرے […]

غذائی قلت کو پورا کرکے تھر میں بچوں کی اموات روکی جا سکتی ہیں

غذائی قلت کو پورا کرکے تھر میں بچوں کی اموات روکی جا سکتی ہیں

کراچی……تھر میں غذائی قلت کے باعث بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ غذائی قلت کیا ہوتی ہےاور اسے کس طرح پورا کیا جاسکتا ہے۔ ضلع تھر میں ہر سال غذائی قلت سیکڑوں بچوں کی موت کا سبب بنتی ہے، مرنےوالے بچوں میں بیشتر یا تو نومولود ہیں، یا ان کی عمر ایک سے پانچ […]

سندھ میں بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کی فراہمی بحال نہ ہو سکی

سندھ میں بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کی فراہمی بحال نہ ہو سکی

کراچی……سندھ بھر کے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں بچوں کے حفاظتی ٹیکے ختم ہوچکے ہیں۔ وفاق سے مایوسی کے بعد صوبائی حکام نے پنجاب اور بلوچستان سے مدد مانگی ہے لیکن تاحال کسی خط کا کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔ سندھ میں بچوں کے لئے حفاظتی ٹیکے کئی ماہ سے موجود نہیں ہیں جس […]

شنگھائی:ـ ریسٹورنٹ میں روبوٹ شیفس سکینڈوں میں کھانا تیار کرنے لگے

شنگھائی:ـ ریسٹورنٹ میں روبوٹ شیفس سکینڈوں میں کھانا تیار کرنے لگے

شنگھائی……..ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے والوں کو اکثر اوقات کھانے کیلئے انتظار کرنا پڑتا ہے، لیکن اب تو کھانا ہوگا صرف سیکنڈوں میں تیار۔جی ہاں چین کے ایک ریسٹورنٹ میں مزے مزے کی ڈشز تیار کرنے کیلئے روبوٹ شیفس نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ شنگھائی کے ایک ریسٹورنٹ میں لائے گئے یہ دونوں روبوٹ […]

تیونس :130ملین سال پرانے خطرناک مگرمچھ کی ہڈیاں دریافت

تیونس :130ملین سال پرانے خطرناک مگرمچھ کی ہڈیاں دریافت

تیونس……..تیونس میں ماہرین آثار قدیمہ نے 130ملین سال پرانے سمندر میں رہنے والے ہیبت ناک مگر مچھ کی ہڈیاں صحرا سے دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس مگر مچھ کومیچی موسارس کا نام دیا گیا ہے جس کی لمبائی 32فٹ ہے جبکہ اس کا وزن 6600پاؤنڈز بتایا جارہا ہے۔ ماہرین کے مطابق اب تک […]

امریکا، ڈائنوسار کا ڈھانچہ نیشنل میوزیم کا حصہ بنا دیا گیا

امریکا، ڈائنوسار کا ڈھانچہ نیشنل میوزیم کا حصہ بنا دیا گیا

نیویارک……یوں تو ڈائنوسار ز کا دنیا سے خاتمہ ہوئے ہزاروں سا ل بیت گئے ہیں لیکن اب بھی دیوہیکل خوفناک مخلوق ماہرین کیلئے سنسنی کاباعث ہے ۔ حال ہی میں امریکی نیشنل ہسٹری میوزیم میں ڈائنوسار کا ایک ایسا ڈھانچہ رکھا گیا ہے جسے ماہرین اب تک دریافت ہونیوالا سب سے بڑاڈھانچہ قرار دے رہے […]

معذور امریکی کے وہیل چیئر پر کر تب

معذور امریکی کے وہیل چیئر پر کر تب

ٹیکساس ……معذور افرادبھی اکثر ایسے اوقات اسے کا ر نا مے سر انجا م دیتے ہیں جو دیکھنے والوں کو دنگ کر دیتے ہیں ۔Zack Ruhlنامی 26سالہ نوجوان ٹیکساس کا رہائشی ہے جو پیدائشی طور پر ٹانگوں سے محروم ہے۔ تاہم اس نے اپنی محرومی کو کمزوری نہیں بننے دیا بلکہ مسلسل محنت کے بعد […]

ماہرین کا سب سے طاقتور سپرنووا ستارہ دریافت کرنے کا دعویٰ

ماہرین کا سب سے طاقتور سپرنووا ستارہ دریافت کرنے کا دعویٰ

نیویارک ……..ماہرین فلکیات نے اب تک کا سب سے طاقتور سپرنووا یعنی پھٹنے والا ستارہ دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس پھٹنے والے ستارے کو پہلی بار گذشتہ برس جون میں دیکھا گیا تھا لیکن اس میں سے اب بھی بے پناہ توانائی کی لہریں خارج ہو رہی ہیں،اپنی انتہا پر یہ سپرنووا ستارا […]