counter easy hit

تیونس :130ملین سال پرانے خطرناک مگرمچھ کی ہڈیاں دریافت

130 million years old, discovered

130 million years old, discovered

تیونس……..تیونس میں ماہرین آثار قدیمہ نے 130ملین سال پرانے سمندر میں رہنے والے ہیبت ناک مگر مچھ کی ہڈیاں صحرا سے دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اس مگر مچھ کومیچی موسارس کا نام دیا گیا ہے جس کی لمبائی 32فٹ ہے جبکہ اس کا وزن 6600پاؤنڈز بتایا جارہا ہے۔ ماہرین کے مطابق اب تک دریافت ہونے والا یہ پہلا جانور ہے جس کی ہڈیاں بہت اچھی حالت میں پائی گئی ہیں۔ یونیورسٹی آف بولوناکے محققین کا کہنا ہے کہ قدیم زمانے میں پائے جانے والے یہ مگرمچھ آج کے مگرمچھوں سے دو گنا زیادہ بڑے ہوتے تھے، اس بات کا اندازہ اس کی کھوپڑی کے سائز سے لگایا جاسکتا ہے جو پانچ فٹ لمبی ہے۔