counter easy hit

غذائی قلت کو پورا کرکے تھر میں بچوں کی اموات روکی جا سکتی ہیں

child deaths could be prevented

child deaths could be prevented

کراچی……تھر میں غذائی قلت کے باعث بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ غذائی قلت کیا ہوتی ہےاور اسے کس طرح پورا کیا جاسکتا ہے۔
ضلع تھر میں ہر سال غذائی قلت سیکڑوں بچوں کی موت کا سبب بنتی ہے، مرنےوالے بچوں میں بیشتر یا تو نومولود ہیں، یا ان کی عمر ایک سے پانچ سال کے درمیان ہے۔طبی ماہرین کے مطابق پیدائش کے بعد ابتدائی 1000 دن بچے کی نشو نما کے لیے انتہائی اہم ہوتے ہیں۔اس میں ماں کا صحت مند ہونا اور بروقت حفاظتی ٹیکےلگنا ضروری ہے ۔ماہرین کہتے ہیں کہ ،بچوں کی مکمل غذا میں پروٹین ،وٹامن ،کاربوہائڈریٹ اور چکنائی کا مخصوص مقدار میں شامل ہونا انتہائی ضروری ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ غذائی قلت دور کرنے کے لئے بچے کیلئے چھ ماہ تک ماں کا دودھ اور ماں کیلئے متوازن غذا ضروری ہے،یوں بچوں میں قوت مدافعت بڑھتی ہے ، جوان کی اچھی صحت اور بھرپور زندگی کیلئے مددگار ہے۔