counter easy hit

امریکا، ڈائنوسار کا ڈھانچہ نیشنل میوزیم کا حصہ بنا دیا گیا

United States, was made

United States, was made

نیویارک……یوں تو ڈائنوسار ز کا دنیا سے خاتمہ ہوئے ہزاروں سا ل بیت گئے ہیں لیکن اب بھی دیوہیکل خوفناک مخلوق ماہرین کیلئے سنسنی کاباعث ہے ۔
حال ہی میں امریکی نیشنل ہسٹری میوزیم میں ڈائنوسار کا ایک ایسا ڈھانچہ رکھا گیا ہے جسے ماہرین اب تک دریافت ہونیوالا سب سے بڑاڈھانچہ قرار دے رہے ہیں۔ٹائی ٹینو سار نامی اس مخلوق کی ان باقیات کو درست حالت میں جب کھڑا کیا گیا تویہ122فٹ لمبا نکلا جبکہ اونچائی 20فٹ تھی۔10افریقی ہاتھیوں کے برابر اس ڈائنوسار کی باقیات پیٹاگونیاسے کھدائی کے دوران دریافت کی گئی۔ٹائی ٹینو سار کی ایک ران کی ہڈی کی پیمائش کی گئی تو وہ8فٹ تھی جس نے ماہرین کو حیران کر دیاتاہم کچھ چھوٹی چھوٹی ہڈیاں جو نہیں ملیں انہیں تھری ڈی پرنٹنگ کے ذریعے بنا کر ڈھانچے کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔