counter easy hit

برلن کے چڑیا گھر میں ننھے ہاتھی کی پیدائش

Baby elephant born

Baby elephant born

برلن…….جرمنی کے دارلحکومت برلن کے چڑیا گھر ٹائرپارک میں ننھے ہاتھی کی پیدائش نے شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی ہے۔
ننھے ہاتھی کی آمدنئے سال کے آغاز پر ہوئی جسے اس چڑیا گھر کے لئے سال نو کا تحفہ کہا جارہا ہے۔پیدائش کے وقت اس ہاتھی کا وزن 100کلو گرام تھاجو ہاتھیوں کے حوالے سے کم تصور کیا جاتا ہے۔ ننھے ہاتھی کی نٹ کھٹ شرارتوں نے چڑیا گھر کی رونقیں بحال کر دی ہیں جسے دیکھنے دور دور سے لوگ جوق در جوق آرہے ہیں۔