counter easy hit

تھر میں موت کی لوری بچوں کو سلانے میں مگن،تعداد51ہوگئی

Putting children to death

Putting children to death

تھر پارکر…….تھر میں غذائیت کی کمی کے باعث مزید ایک بچہ دم توڑ گیاجس کے بعد رواں ماہ مرنےوالے بچوں کی تعداد 51 ہوگئی ہے ۔
مٹھی کے نجی اسپتال میں ایک دن کا بچہ دم توڑ گیا ،سول اسپتال مٹھی میں غذائیت کی کمی کے باعث مختلف بیماریوں میں مبتلا 43 بچے زیر علاج ہیں،ایک بچے کو تشویش ناک حالت میں حیدرآباد منتقل کردیا گیا ہے۔سول اسپتال مٹھی سمیت چھاچھرو،اسلام کوٹ،نگر پارکر اور ڈیپلو کے سرکاری اسپتالوں میں بھی موسمی امراض میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے،محکمہ صحت تھرپارکر کے مطابق سول اسپتال مٹھی کا ایک سہ ماہی کا بجٹ پیشگی جاری کردیا گیا ہے۔