counter easy hit

ٹانک میں آج سے انسداد خسرہ مہم کا آغاز

Tank anti-measles

Tank anti-measles

ٹانک…….خیبرپختونخواکے ضلع ٹانک میں خسرہ کی وباء روکنے کے لئے محکمہ صحت کی جانب سے ٹانک میں آج انسداد خسرہ مہم شروع کردی گئی۔محکمہ صحت کے مطابق نواحی علاقہ گل امام اور ملحقہ علاقوں میں خسرہ کی وباء پھیل چکی ہے جس میں اب تک پچاس سے زائد بچت متاثر ہوئے ہیں۔محکمہ صحت کی جانب سے آج انسداد خسرہ مہم کا آغاز کردیا گیا، بچوں میں خسرہ کی ویکسی نیشن کی جارہی ہے۔ڈی ایچ او ڈاکٹر طاہر نے میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے بتایا کہ مہم میں ضلع کے دور دراز کے علاقوں میں بھی بچوں کی ویکسی نیشن کی جائے گی۔