counter easy hit

سٹی نیوز

عمران نے جتنے دعوے کیے ایک بھی سچا ثابت نہیں ہوا، پرویز رشید

عمران نے جتنے دعوے کیے ایک بھی سچا ثابت نہیں ہوا، پرویز رشید

اسلام آباد (یس ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان نے آج تک جتنے بھی دعوے کیے کوئی ایک بھی سچاثابت نہیں ہوا۔ تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں بغاوت مسلم لیگ (ن) کی وجہ سے ناکام ہوئی اس پر عمران خان کو نواز شریف کاشکریہ اداکرناچاہئے،این اے […]

کراچی: جعلی پاسپورٹ اور ڈگریاں بنانے والے 2 ملزمان گرفتار

کراچی: جعلی پاسپورٹ اور ڈگریاں بنانے والے 2 ملزمان گرفتار

کراچی (یس ڈیسک) کراچی میں ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل نے نرسری کے قریب کارروائی کی ہے، کارروائی کے دوران جعلی پاسپورٹ اور ڈگریاں بنانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران 28 جعلی پاسپورٹ اور گریجویشن اور ماسٹرز کی جعلی ڈگریاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔ […]

لاہور: ملازمت کےبہانے وارداتیں کرنے والی 4 خواتین گرفتار

لاہور: ملازمت کےبہانے وارداتیں کرنے والی 4 خواتین گرفتار

لاہور (یس ڈیسک) لاہور میں سی آئی اے پولیس نے ملازمت کے بہانے گھروں میں وارداتیں کرنے والی 4 خواتین سمیت 5 افراد کو گرفتار لیا۔ ایس ایس پی سی آئی اےعمر ورک کے مطابق پوش علاقوں میں ملازمت کے بہانے لوٹ مار کرنے والے 27 رکنی گروہ کی 4 خواتین سمیت 5 ارکان کو […]

کراچی: لیاری میں پولیس مقابلہ، 5 ملزمان ہلاک

کراچی: لیاری میں پولیس مقابلہ، 5 ملزمان ہلاک

کراچی (یس ڈیسک) کراچی کے علاقے لیاری میں دبئی چوک کے قریب پولیس مقابلہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 5 ملزمان ہلاک ہوگئے ہیں۔ رینجرز کے ترجمان کے مطابق لیاری میں پولیس مقابلہ ہوا ہے جس میں 5 ملزمان ہلاک ہوگئے ہیں، ہلاک ہونے والے ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار کے بابا لاڈلا […]

رات کی تاریکی میں صدارتی فرمان شریف برادران کی دھاندلی کا حربہ ہے، عمران خان

رات کی تاریکی میں صدارتی فرمان شریف برادران کی دھاندلی کا حربہ ہے، عمران خان

پشاور (یس ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سینیٹ انتخابات کی ووٹنگ سے چند گھنٹے قبل جاری ہونے والے صدارتی فرمان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریف برادران کی جانب سے کیا جانے والا اقدام دھاندلی کا پرانا حربہ ہے۔ عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں خیبر پختونخوا سے کامیاب […]

الیکشن کمیشن نے اقبال ظفر جھگڑا، راحیلہ مگسی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا

الیکشن کمیشن نے اقبال ظفر جھگڑا، راحیلہ مگسی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا

اسلام آباد (یس ڈیسک) الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے امیدوار اقبال ظفر جھگڑا اور راحیلہ مگسی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن روک دیئے، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا حتمی فیصلہ آنے تک نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے حکمران جماعت کے اسلام آباد سے سینیٹ امیدواروں راحیلہ […]

سپریم کورٹ نے بلدیاتی انتخابات کا حتمی شیڈول 10 مارچ کو طلب کر لیا

سپریم کورٹ نے بلدیاتی انتخابات کا حتمی شیڈول 10 مارچ کو طلب کر لیا

اسلام آباد (یس ڈیسک) سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا میں 30 مئی اور آزاد کشمیر میں 5 ماہ کے اندر بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیتے ہوئے پنجاب، سندھ اور اسلام آباد کے لئے حتمی شیڈول 10 مارچ کو طلب کرلیا۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق […]

الیکشن کمیشن کی کامیاب سینیٹرز کو انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت

الیکشن کمیشن کی کامیاب سینیٹرز کو انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت

اسلام آباد (یس ڈیسک) الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے کامیاب امیدواروں کو انتخابی اخراجات کی تفصیلات پانچ روز میں جمع کرانے کی ہدایت کی۔ تفصیلات جمع نہ کرانے والوں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے کامیاب امیدواروں کیلئے ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام کامیاب ہونے والے […]

سینیٹ : پیپلز پارٹی 27 نشستوں کیساتھ پہلے، ن لیگ 26 کیساتھ دوسرے نمبر پر

سینیٹ : پیپلز پارٹی 27 نشستوں کیساتھ پہلے، ن لیگ 26 کیساتھ دوسرے نمبر پر

اسلام آباد (یس ڈیسک) سینیٹ کی کل 48 نشستوں کے لئے منعقدہ انتخابات میں چاروں ارکان صوبائی و قومی اسمبلی نے ووٹ ڈالے۔ پنجاب میں حکمران جماعت مسلم لیگ نواز نے 11 نشستیں جیت کر کلین سوئپ کیا۔ نواز لیگ نے بلوچستان میں 3 خیبر پختونخوا اور اسلام آباد سے 2، 2 سیٹوں پر بھی […]

یوتھ قرضہ سکیم، وزیر اعظم کیخلاف کارروائی کی درخواست سماعت کیلئے منظور

یوتھ قرضہ سکیم، وزیر اعظم کیخلاف کارروائی کی درخواست سماعت کیلئے منظور

لاہور (یس ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس امین الدین اور جسٹس سہیل اقبال بھٹی پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے یوتھ قرضہ سکیم کے لیے چیئر پرسن مریم نواز کے نام کا جو نوٹیفکیشن جاری کیا وہ غیر […]

پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی پیا گھر سدھار گئیں

پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی پیا گھر سدھار گئیں

کراچی (یس ڈیسک) لال عروسی جوڑا پہنے، آنکھوں میں نئی زندگی کے سہانے خواب سجائے پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی بابل کے گھر سے پیا دیس رخصت ہو گئیں۔ شادی کی پروقار تقریب کا احوال یہ ہے کہ چہرے پر شرمیلی مسکراہٹ، لال عروسی جوڑا، ہاتھوں میں مہندی، آنکھوں میں نئی زندگی کے سہانے خواب، […]

وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس کی مدت 3 سال مقرر

وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس کی مدت 3 سال مقرر

اسلام آباد (یس ڈیسک) صدر ممنون حسین نے وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس، جسٹس ریاض احمد کی مدت میعاد 3 سال مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ سانحہ پشاور کے شہدا کو بعد از مرگ ستارہ شجاعت اور تمغہ شجاعت دینے کی منظوری بھی دی۔ صدارتی ترجمان کے مطابق جسٹس ریاض احمد کی […]

اسٹیبلشمنٹ چالیس سال سے ایم کیو ایم سے ناراض ہے: الطاف حسین

اسٹیبلشمنٹ چالیس سال سے ایم کیو ایم سے ناراض ہے: الطاف حسین

کراچی (یس ڈیسک) سینیٹ الیکشن میں ایم کیو ایم کے امیدواروں کی کامیابی کی خوشی میں نائن زیرو اکٹھے ہونے والے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا نواز شریف نے جاگ پنجابی جاگ کا نعرہ لگایا تھا۔ محمود اچکزئی بلوچستان کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کی بات کر رہے ہیں۔ آصف […]

ڈگری کا معاملہ کلیئر ہونے تک پارٹی کی نمائندگی نہیں کروں گا: مراد سعید

ڈگری کا معاملہ کلیئر ہونے تک پارٹی کی نمائندگی نہیں کروں گا: مراد سعید

اسلام آباد (یس ڈیسک) پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ اپنے کیرئیر میں کبھی فیل نہیں ہوا۔ پشاور یونیورسٹی کا وائس چانسلر عوامی نیشنل پارٹی کے گروپ کا ہے۔ اس لئے میرا رزلٹ روکا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں ٹیچرز کے آپس کے مسئلے کی وجہ […]

پاکستان اور بھارت کے درمیان جامع مذاکرات کی ضرورت ہے: اعزاز چودھری

پاکستان اور بھارت کے درمیان جامع مذاکرات کی ضرورت ہے: اعزاز چودھری

اسلام آباد (یس ڈیسک) خارجہ سیکرٹری اعزاز احمد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کے فروغ کیلئے مسلسل اور جامع مذاکرات کی ضرورت ہے۔ وہ جمعرات کے روز پی فائیو ممالک کے سفیروں اور اسلام آباد میں یورپی یونین کے مشن کو بھارتی خارجہ سیکرٹری کے دورے کے بارے میں […]

پھر ثابت ہو گیا کہ پیسہ طاقتور اور ادارے کمزور ہیں، طاہر القادری

پھر ثابت ہو گیا کہ پیسہ طاقتور اور ادارے کمزور ہیں، طاہر القادری

لاہور (یس ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے نام پر پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی منڈی لگی اور تماشا ہوا۔ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن سے ایک روزقبل رات کے اندھیرے میں جاری ہونیوالے صدارتی آرڈیننس نے پارلیمنٹ کی اہمیت […]

ووٹوں کے خریداروں کا منہ کالا کر دیا : پرویز خٹک

ووٹوں کے خریداروں کا منہ کالا کر دیا : پرویز خٹک

پشاور (یس ڈیسک) خیبر پختونخوا اسمبلی کے نتائج آئے تو تمام جماعتوں نے سکھ کا سانس لیا اور دوسری جماعتوں پر ووٹ خریدنے کے بھرپور انداز میں الزامات لگائے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ارکان نے ووٹوں کے خریداروں کا منہ کالا کر دیا۔ وزیراعلیٰ کی گھن گرج کے دوران […]

خیبر پختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں نے میدان مار لیا

خیبر پختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں نے میدان مار لیا

پشاور (یس ڈیسک) تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات میں خیبر پختوا اسمبلی سے پانچ نشستیں جیت لیں۔ مسلم لیگ نواز نے دو جبکہ پیپلز پارٹی، اے این پی، جے یو آئی، جماعت اسلامی اور عوامی جمہوری اتحاد نے ایک، ایک سیٹ حاصل کی۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کی 12 سیٹوں پر پچیس امیدواروں کے […]

سندھ سے رحمان ملک، سلیم مانڈوی والا سمیت پیپلز پارٹی کے پانچوں امیدوار کامیاب

سندھ سے رحمان ملک، سلیم مانڈوی والا سمیت پیپلز پارٹی کے پانچوں امیدوار کامیاب

کراچی (یس ڈیسک) سندھ اسمبلی میں سینٹ کے سات ارکان منتخب کرنے کے لئے 167 میں سے 163 اراکین نے ووٹ ڈالا۔ پیپلز پارٹی کے پانچوں امیدواروں نے کامیابی حاصل کر لی۔ ان میں سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک اور سابق وزیر مملکت سلیم مانڈوی والا شامل ہیں۔ دونوں امیدواروں کو بیس بیس ووٹ […]

اسلام آباد: نبیل گبول کا استعفیٰ منظور

اسلام آباد: نبیل گبول کا استعفیٰ منظور

اسلام آباد (یس ڈیسک) سابق وزیرِ نبیل گبول کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا ہے۔ نبیل گبول الیکشن دوہزار تیرہ میں این اے دوسوچھیالیس کراچی سے منتخب ہوئے تھے، اُن کا استعفیٰ قومی اسمبلی کے اسپیکر نے منظور کرکے الیکشن کمیشن کو ارسال کر دیا ہے۔ نبیل گبول نے چند روز قبل اپنا استعفیٰ دیا تھا۔ […]

سندھ سے 7 جنرل نشستوں میں سے 5 پی پی پی نے جیت لیں

سندھ سے 7 جنرل نشستوں میں سے 5 پی پی پی نے جیت لیں

کراچی (یس ڈیسک) سندھ سے سات جنرل نشستوں میں سے پانچ پیپلز پارٹی نے اور دو متحدہ قومی موومنٹ نے جیت لیں۔ پیپلز پارٹی کے رحمان ملک، سلیم مانڈوی والا، اسلام الدین شیخ، انجینئر گیان چند، عبداللطیف انصاری کامیاب ہوئے ہیں، جبکہ ایم کیو ایم کے میاں محمد عتیق اور خوش بخت شجاعت کامیاب ہوئے […]

خیبرپختون خوا اسمبلی میں پولنگ کا وقت رات 8 بجے تک کر دیا گیا

خیبرپختون خوا اسمبلی میں پولنگ کا وقت رات 8 بجے تک کر دیا گیا

پشاور (یس ڈیسک) الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے انتخابات کے لئے رات آٹھ بجے کا وقت دے دیا ہے۔ ارکان اسمبلی خیبر پختون خوا رات آٹھ بجے تک ووٹ ڈال سکیں گے۔ Post Views – پوسٹ کو دیکھا گیا: 21