counter easy hit

وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس کی مدت 3 سال مقرر

Mamnoon Hussain

Mamnoon Hussain

اسلام آباد (یس ڈیسک) صدر ممنون حسین نے وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس، جسٹس ریاض احمد کی مدت میعاد 3 سال مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ سانحہ پشاور کے شہدا کو بعد از مرگ ستارہ شجاعت اور تمغہ شجاعت دینے کی منظوری بھی دی۔

صدارتی ترجمان کے مطابق جسٹس ریاض احمد کی 3 سال کی مدت چیف جسٹس کا حلف اٹھانے سے یا 65 سال ہونے تک پوری ہوگی۔ صدر مملکت نے اسلامی نظریاتی کونسل کے 9 ارکان کی 3 سال کے لیے تقرر کی منظوری بھی دی۔

ترجمان کے مطابق صدر نے وزیراعظم کی سفارش پر ان سمریوں کی منظوری دی۔