counter easy hit

سپریم کورٹ نے بلدیاتی انتخابات کا حتمی شیڈول 10 مارچ کو طلب کر لیا

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (یس ڈیسک) سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا میں 30 مئی اور آزاد کشمیر میں 5 ماہ کے اندر بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیتے ہوئے پنجاب، سندھ اور اسلام آباد کے لئے حتمی شیڈول 10 مارچ کو طلب کرلیا۔

جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی۔ اس موقع پر عدالت نے بلدیاتی انتخابات 25 اپریل کے بجائے 2 مئی کو کرانے کی الیکشن کمیشن کی استدعا مسترد کرتے ہوئے پنجاب اور سندھ میں ایک ہی مرحلے میں الیکشن کرانے کا حکم دیا جب کہ عدالت نے بلدیاتی انتخابات 20 ستمبر کو کرانے کی تجویز تحریری طور پر طلب کرلی۔

جسٹس جواد ایس خواجہ نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن بتائے کہ آخر اسے کیوں اتنا وقت درکار ہے، الیکشن میں بغیر وجہ ایک دن کی تاخیر بھی برداشت نہیں کی جائے گی جب کہ سندھ اور پنجاب کے چوتھے انتخابی شیڈول پر بھی تحفظات ہیں، عدالت کسی کے مخالف نہیں لیکن آئین پر من پسند انداز میں عملدرآمد کیا جارہا ہے۔

سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا کہ خیبرپختونخوا میں 30 مئی اور آزاد کشمیر میں 5 ماہ کے دوران انتظامات مکمل کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں جب کہ کیس کی مزید سماعت 10 مارچ تک کے ئے ملتوی کردی گئی۔