counter easy hit

عمران نے جتنے دعوے کیے ایک بھی سچا ثابت نہیں ہوا، پرویز رشید

Pervez Rasheed

Pervez Rasheed

اسلام آباد (یس ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان نے آج تک جتنے بھی دعوے کیے کوئی ایک بھی سچاثابت نہیں ہوا۔

تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں بغاوت مسلم لیگ (ن) کی وجہ سے ناکام ہوئی اس پر عمران خان کو نواز شریف کاشکریہ اداکرناچاہئے،این اے 122 نے خان صاحب کے دھاندلی کے دعوے کی قلعی کھول دی۔ یہاں سے جاری بیان میں وزیراطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہاکہ خان صاحب نواز شریف کی جگہ خود پر اور اپنی پارٹی پرتوجہ دیتے تو آج ہر محاذ پر شکست کاسامنانہ کرنا پڑتا۔

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہاکہ عمران خان قومی اسمبلی کو نہیں مانتے مگر سینیٹ کیلیے وہ پشاور جا کر بیٹھ گئے۔ کل ساری دنیانے دیکھا کہ خیبر پختونخوامیں تحریک انصاف کے اراکین کس طرح پرچیاں باہر لے گئے۔