counter easy hit

لاہور: ملازمت کےبہانے وارداتیں کرنے والی 4 خواتین گرفتار

Women Arrested

Women Arrested

لاہور (یس ڈیسک) لاہور میں سی آئی اے پولیس نے ملازمت کے بہانے گھروں میں وارداتیں کرنے والی 4 خواتین سمیت 5 افراد کو گرفتار لیا۔ ایس ایس پی سی آئی اےعمر ورک کے مطابق پوش علاقوں میں ملازمت کے بہانے لوٹ مار کرنے والے 27 رکنی گروہ کی 4 خواتین سمیت 5 ارکان کو گرفتار کیا گیا ہے

ملزمان کے قبضے سے 7 لاکھ روپے کیش اور 78 لاکھ روپے کا مسروقہ سامان بر آمد کر لیا ہے۔ سی آئی اے اقبال ٹاؤن نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کرکر کٹ میچوں پر جوا کرانے والے 13 بک میکر بھی گرفتار کر لیے ہیں۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے کی نقدی، اسلحہ اور جوئے میں استعمال ہونے والے لیپ ٹاپس، ٹیلی فون اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا ہے۔