counter easy hit

لاہور

سراج الحق کی عمران خان کو شادی کی مبارکباد

سراج الحق کی عمران خان کو شادی کی مبارکباد

لاہور (یس ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے عمران خان کو شادی کی مبارکباد دی ہے۔ سراج الحق نے کہا ہے کہ عمران خان کی شادی بےامنی اورغم کے ماحول میں خوشی کا باعث بنی، شادی پرعمران خان کو مبارکباد دیتے ہیں۔ Post Views – پوسٹ کو دیکھا گیا: 36

نالج پارک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی کیمپس قائم کیا جائے گا، شہباز شریف

نالج پارک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی کیمپس قائم کیا جائے گا، شہباز شریف

لاہور (یس ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ لاہور میں ایک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک کے قیام کی منصوبہ بندی کی جائے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی صدارت میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا اجلاس ہوا۔ شہباز شریف نے ہدایت کی کہ نالج پارک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی کا بہترین کیمپس […]

اوس سے 500 کے وی اور 220 کے وی کی ٹرانسمیشن لائنز ٹرپ کر گئیں

اوس سے 500 کے وی اور 220 کے وی کی ٹرانسمیشن لائنز ٹرپ کر گئیں

لاہور (یس ڈیسک) این ٹی ڈی سی کے مطابق اوس کے باعث ٹرانسمیشن لائنز ٹرپ کر گئیں۔ بجلی کی مکمل بحالی کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ راولپنڈی میں کینٹ، صادق آباد، بھابڑا بازار، ڈھوک کھبہ، موہن پورا، آریا محلہ، سید پوری گیٹ، صرافہ بازار جبکہ اسلام آباد میں آئی نائن،آئی ٹین، جی الیون، بارہ […]

کوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت کے قیدی کی پھانسی عین وقت پر ٹل گئی

کوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت کے قیدی کی پھانسی عین وقت پر ٹل گئی

لاہور (یس ڈیسک) متقول کے ورثا کی جانب سے معاف کرنے کے بعد اکرام الحق عرف لاہوری کی پھانسی پر عمل درآمد صرف 30 سیکنڈ قبل روک دیا گیا۔ کوٹ لکھپت جیل میں آج صبح قتل کے مجرم اکرام الحق عرف لاہوری کو تختہ دار پر لٹکایا جانا تھا لیکن فریقین کے درمیان صلح نامہ […]

امریکی ڈاکٹر کے اغوا میں ملوث القاعدہ کے دہشت گرد کو 3 بار سزائے موت

امریکی ڈاکٹر کے اغوا میں ملوث القاعدہ کے دہشت گرد کو 3 بار سزائے موت

لاہور (یس ڈیسک) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک نے امریکی ڈاکٹروائن اسٹائن کے اغوا کے مجرم حافظ عمران کو3مرتبہ سزائے موت سنادی۔ مقدمے کی سماعت کوٹ لکھپت جیل ہائی سیکیورٹی زون میں ہوئی، انسداد دہشت گردی ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت مجرم کی جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم دیا گیا، […]

اکرام لاہوری پھانسی، مجسٹریٹ نے فریقین کو طلب کرلیا

اکرام لاہوری پھانسی، مجسٹریٹ نے فریقین کو طلب کرلیا

لاہور (یس ڈیسک) دو ہزار ایک میں فرقہ وارانہ فسادات میں ملوث اور ایک قتل کے مجرم اکرام الحق عرف لاہوری کو پھانسی دیئے جانے کا معاملہ ، اکرام الحق کے اہل خانہ نے مقتول کے لواحقین سے صلح نامہ پیش کر دیا، مجسٹریٹ نے فریقین کو طلب کرلیا۔ کوٹ لکھپت جیل میں مجرم اکرام […]

سری لنکن ٹیم پر حملے سمیت دہشتگردی کے 30 مقدمات وزرارت داخلہ کو ارسال

سری لنکن ٹیم پر حملے سمیت دہشتگردی کے 30 مقدمات وزرارت داخلہ کو ارسال

لاہور (یس ڈیسک) لاہور کی 4 انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالتوں میں اس وقت انتہائی ہائی پروفائل کیسز پر مزید کارروائی کے لئے اب انہیں ملٹری کورٹس بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے کل 30 اہم کیسز کی لسٹ وزات داخلہ کے حوالے کر دی گئی ہے۔ ان کیسز میں سری لنکن کرکٹ […]

شکرگڑھ سیکٹر پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ، پاکستان رینجرز کا بھی منہ توڑ جواب

شکرگڑھ سیکٹر پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ، پاکستان رینجرز کا بھی منہ توڑ جواب

لاہور (یس ڈیسک) شکرگڑھ سیکٹر پر بھارتی سیکیورٹی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ پاکستان رینجرز بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔ بھارتی سیکیورٹی فورسز شکرگڑھ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کررہی ہے اس کے علاوہ بھارتی فورسز نے سنبل پوسٹ سے 4 مارٹر گولے فائر […]

رات گئے پنجاب میں دھند کے ڈیرے، لاہور ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل

رات گئے پنجاب میں دھند کے ڈیرے، لاہور ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل

لاہور (یس ڈیسک) رات ڈھلتے ہی پنجاب اور سندھ کے بیشتر علاقے ایک بار پھر دھند کی آغوش میں چلے گئے۔ لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دھند کا سلسلہ رواں ہفتے بھی جاری رہے گا۔ شدت اور دورانیہ بڑھنے کا بھی امکان ہے، دھند، دھند اور صرف دھند، شہر […]

2014 :پولیس نے 18دہشت گرد، ٹارگٹ کلرز گرفتار کئے

2014 :پولیس نے 18دہشت گرد، ٹارگٹ کلرز گرفتار کئے

لاہور (یس ڈیسک) سال 2014 کے دوران لاہور پولیس نے دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث 18 دہشت گردوں اور ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر کے ان کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنایا۔ ان دہشت گردوں اور ٹارگٹ کلرز نے دوران تفتیش جو انکشافات کیے اس کی رو سے ملک کی 25 […]

آئینی ترامیم کا مقصد مساجد اور مدارس کو نشانہ بنانا نہیں، وزیر داخلہ چوہدری نثار

آئینی ترامیم کا مقصد مساجد اور مدارس کو نشانہ بنانا نہیں، وزیر داخلہ چوہدری نثار

لاہور (یس ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کے قیام کے لئے آئین میں ترمیم کا مقصد مساجد اور مدارس کو نشانہ بنانا نہیں ہے۔ پاکستان علما کونسل کے چیرمین حافظ طاہر اشرفی سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ آئینی […]

نذیر علی کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس گزر گئے

لاہور (یس ڈیسک) 1966 میں فلم “پیدا گیر” سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کرنے والے نذیر علی کو کامیاب دھنوں کے تسلسل نے بامِ عروج پر پہنچا دیا۔ نذیر علی کی ابتدائی فلمیں “دلاں دے سودے”، “سجنا دور دیا” اور “مستانہ ماہی” ان کے کیرئیر کا اہم موڑ ثابت ہوئیں۔ نذیر علی کو قلندری […]

لاہور میں پنجاب کڈنی انسٹی ٹیوٹ قائم کیا جائے گا، شہباز شریف

لاہور میں پنجاب کڈنی انسٹی ٹیوٹ قائم کیا جائے گا، شہباز شریف

لاہور (یس ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ لاہور میں 50 ایکڑ قطعہ اراضی پر اسٹیٹ آف دی آرٹ پنجاب کڈنی انسٹی ٹیوٹ قائم کیا جائے گا۔ انسٹی ٹیوٹ کیلئے اراضی مختص کرکے حد بندی کردی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پنجاب […]

4 مجرموں کی سزائے موت کالعدم قرار دیتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم

4 مجرموں کی سزائے موت کالعدم قرار دیتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم

لاہور (یس ڈیسک) ہائی کورٹ نے سزائے موت کے 4 ملزمان کی سزائیں کالعدم قرار دیتے ہوئے انھیں فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس عباد الرحمان اور جسٹس قاضی محمد امین نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جانب سے دہشت گردی کے جرم […]

لبرٹی تشدد کیس، سات نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

لبرٹی تشدد کیس، سات نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

لاہور (یس ڈیسک) لبرٹی چوک میں سابق گورنر سلمان تاثیر کی برسی کے شرکا پر تشدد میں ملوث سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزموں نے گزشتہ روز سلمان تاثیر کی برسی کی تقریب میں پھول چڑھانے اور فاتحہ خوانی کرنے والے افراد کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا تھا […]

بہادر شہری نے بے قابو بائیس ویلر ٹریلر روک کر کئی زندگیاں بچا لیں

بہادر شہری نے بے قابو بائیس ویلر ٹریلر روک کر کئی زندگیاں بچا لیں

لاہور (یس ڈیسک) یہ واقعہ موٹر وے پر سالٹ رینج کے قریب پیش آیا۔ بہادر شہری اطہر یاد علی اپنی فیملی کے ساتھ اسلام آباد سے لاہور آ رہے تھے کہ موٹر وے پر اچانک خوفناک صورتحال پیدا ہو گئی۔ اطہر علی یاد یہ منظر دیکھ کر نظر انداز نہ کر سکے۔ وہ اپنی گاڑی […]

پنجاب کے اکثر علاقوں میں دھند کا راج، فلائٹ آپریشن معطل

پنجاب کے اکثر علاقوں میں دھند کا راج، فلائٹ آپریشن معطل

لاہور (یس ڈیسک) پنجاب کے اکثر علاقوں میں شدید دھند کا راج ہے، لاہور کے علاوہ گوجرانوالہ، اوکاڑہ اور کئی شہروں میں حد نگاہ صفر تک پہنچ گئی ہے۔ دھند کا سلسلہ رات گئے شروع ہوا جس نے صبح تک کئی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ شہریوں کو دھند کی وجہ سے آمد […]

لاہور: سلمان تاثیر کیبر سی کی تقریب پر مشتعل افراد کا حملہ و تشدد

لاہور: سلمان تاثیر کیبر سی کی تقریب پر مشتعل افراد کا حملہ و تشدد

لاہور (یس ڈیسک) لاہور میں سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی برسی کے موقع پر لبرٹی چوک پرشمع روشن کرنے کی تقریب پر مشتعل افراد نے حملہ کر دیا، پلے کارڈ پھاڑدیے اور لوگوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ لبرٹی چوک میں سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی برسی کے موقع پر شمعیں روشن […]

سانحہ پشاور کے باعث بھٹو کی سالگرہ سادگی سے منائی جائے، آصف زرداری

سانحہ پشاور کے باعث بھٹو کی سالگرہ سادگی سے منائی جائے، آصف زرداری

لاہور (یس ڈیسک) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ سانحہ پشاور کے باعث شہید ذوالفقار علی بھٹو کا یوم پیدائش سادگی سے منایا جائے۔ آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ ملکی سالمیت کو درپیش سب سے بڑے خطرات انتہا پسندی اور عسکریت پسندی […]

’انڈین آئیڈل سیزن فائیو‘‘ کی گلوکارہ ٹیاکر ٹی وی ڈرامہ ’’یہ ہے عاشقی‘‘ میں ہیروئن کا سٹ

’انڈین آئیڈل سیزن فائیو‘‘ کی گلوکارہ ٹیاکر ٹی وی ڈرامہ ’’یہ ہے عاشقی‘‘ میں ہیروئن کا سٹ

لاہور (یس ڈیسک) بھارتی چینل کے مقبول پروگرام ’’انڈین آئیڈل سیزن فائیو‘‘ کے ٹاپ 6 سنگرز میں شامل نوجوان گلوکارہ ٹیا کر نے گلوکاری کے ساتھ اداکاری بھی شروع کردی۔ وہ بھارتی چینل کے ڈرامہ ’’ یہ ہے عاشقی ‘‘ میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔ انھوں نے یہ پراجیکٹ کچھ عرصہ قبل سائن کیا […]

علماء آئینِ پاکستان کے سب سے زیادہ وفادار ہیں، سراج الحق

علماء آئینِ پاکستان کے سب سے زیادہ وفادار ہیں، سراج الحق

لاہور (یس ڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ اگر پاکستان کے آئین کا کوئی سب سے زیادہ وفادار ہے تو وہ علماء ہیں، اگر وزیر اعظم کو ملک کے حوالےسے کوئی ایکشن پلان بنانا ہےتو علماء سے مشورہ کرنا چاہیے، تمام دینی جماعتیں دہشت گردی کےخلاف متفق اور پاک فوج […]

دہشت گردی اور شدت پسندی کو ہر قیمت پر ختم کریں گے: آرمی چیف

دہشت گردی اور شدت پسندی کو ہر قیمت پر ختم کریں گے: آرمی چیف

لاہور (یس ڈیسک) نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کو تیز کرنے کے لیے پنجاب اپیکس کمیٹی کا اجلاس کور ہیڈ کوارٹر لاہور میں ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعلی شہباز شریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور پنجاب بھر سے کور کمانڈروں سمیت دیگر اعلی صوبائی حکام نے شرکت کی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے […]