counter easy hit

کراچی

کراچی: مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 3 افراد گرفتار

کراچی: مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 3 افراد گرفتار

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے 3 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رینجرز اور پولیس نے سی ویو پر واقع ایک بنگلے پر چھاپا مار کر سیاسی جماعت کے نامعلوم عہدیدار کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم […]

کراچی ایئرپورٹ پر شدید دھند، حد نگاہ صفر

کراچی ایئرپورٹ پر شدید دھند، حد نگاہ صفر

کراچی ایئر پورٹ پر شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہوگئی، جس کی وجہ سے ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے۔ شہر کے مختلف مقامات پر صبح سویرے حد نگاہ صفر ہوگئی ہے۔ کراچی ایئر پورٹ پر شدید دھند کی وجہ سے جدہ، قطر اور استنبول سے آنے والی پروازوں کا شیڈول بھی […]

زرداری کی آمد، استقبال جلسہ سے بڑا ہوگا، وزیر اعلی سندھ

زرداری کی آمد، استقبال جلسہ سے بڑا ہوگا، وزیر اعلی سندھ

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سابق صدر زرداری کی آمد پر استقبال جلسہ سے بڑا ہوگا۔ مراد علی شاہ دبئی سے وطن واپسی پر اولڈ ٹرمینل پہنچے تھے۔ انہوں نے زرداری کی آمد اور استقبال کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا اور سول ایوی ایشن حکام سے ملاقات بھی […]

آصف زرداری آج کراچی پہنچیں گے، ایئرپورٹ پر بھرپور تیاریاں

آصف زرداری آج کراچی پہنچیں گے، ایئرپورٹ پر بھرپور تیاریاں

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری آج دوپہر کراچی پہنچ رہے ہیں۔ ان کے استقبال کی تیاریاں زور و شور سے جاری، جبکہ کارکنوں میں بہت جوش و خروش ہے۔ آصف زرداری کی وطن واپسی کے موقع پر استقبال کے لیے کراچی کے مختلف مقامات پر کیمپ لگائے گئے ہیں، جہاں جیالے پارٹی […]

اورنگی ٹاؤن کی 8 دکانوں میں نقب زنی

اورنگی ٹاؤن کی 8 دکانوں میں نقب زنی

کراچی میں رات گئے دکانوں کے تالے توڑکر لوٹ مار کرنے کی وارداتیں جاری ہیں۔ اورنگی ٹاؤن میں نقب زنی کرکے 8 دکانوں کولوٹ لیا گیا۔ اورنگی ٹاون سیکٹرساڑھے11 کی اقبال مارکیٹ میں رات گئے نامعلوم ملزمان آئے اور دکانوں کے تالے کاٹے، شٹر اٹھائے اور 8 دکانوں کا صفایا کردیا۔ 20سے25دکانوں پر مشتمل اس […]

گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں ایک اور جہاز میں آگ لگ گئی

گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں ایک اور جہاز میں آگ لگ گئی

گڈانی: بلوچستان کے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں موجود ایک اور ناکارہ بحری جہاز میں آگ لگ گئی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ یس نیوز کے مطابق گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں موجود ایک ناکارہ جہاز کی کٹائی کا عمل جاری تھا کہ اس کے اگلے حصے میں اچانک آگ لگ گئی۔ […]

مریم نواز اور حمزہ شہباز کے درمیان اختیارات کی جنگ چل رہی ہے، منظور وسان

مریم نواز اور حمزہ شہباز کے درمیان اختیارات کی جنگ چل رہی ہے، منظور وسان

 کراچی: وزیر صنعت سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ مریم نواز اور حمزہ شہباز کے درمیان اختیارات کی جنگ چل رہی ہے اور نئے سال میں بھی یہ لوگ لڑتے رییں گے۔ کراچی میں ترقیاتی کاموں کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ ہم جمہوریت ڈی ریل […]

کراچی میں پراسرار بیماری کے مزید 46 مریض اسپتالوں میں داخل

کراچی میں پراسرار بیماری کے مزید 46 مریض اسپتالوں میں داخل

کراچی: ملیر میں نامعلوم وبا مسلسل جاری ہے اور گزشتہ روز تین اسپتالوں میں مزید 46 مریض تیز بخار كے ساتھ لائے گئے۔ ملیر كے تین اسپتالوں میں بدھ كو مزید 46 مریض تیز بخار كے ساتھ لائے گئے جبکہ ڈائریكٹر صحت كراچی ڈاكٹر عبدالوحید پنہور كا کہنا ہے کہ عوام میں بخار كا خوف كم […]

کراچی: شادی ہال کے ٹینک میں ڈوبنے والی بچی کا مقدمہ درج

کراچی: شادی ہال کے ٹینک میں ڈوبنے والی بچی کا مقدمہ درج

کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران پولیس نے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ ٹیپو سلطان روڈ پرشادی ہال میں واقع واٹر ٹینک میں ڈوبنے والی بچی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ٹیپو سلطان روڈپر شادی ہال میں شادی میں شرکت کے لئے آنے والی ایک بچی پانی کے ٹینک میں گرکر […]

ایان علی کیس: رجسٹرار کو 9جنوری کیلئے کیس مقرر کرنے کی ہدایت

ایان علی کیس: رجسٹرار کو 9جنوری کیلئے کیس مقرر کرنے کی ہدایت

سپرماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل پر ڈالنے سے متعلق درخواست پر سپریم کورٹ نے رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کو 9جنوری کو کیس مقرر کرنے اور ایک ہفتے کے دوران فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ ماڈل ایان علی کی جلد سماعت کی درخواست پر جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ […]

تحقیقات مکمل ،رائو انوار الزامات سے کلیئر قرار

تحقیقات مکمل ،رائو انوار الزامات سے کلیئر قرار

سابق ایس ایس پی ملیرراؤانوارکو الزامات سے کلیئر قرار دے دیا گیا،تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو جمع کرائی جائےگی ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ایم کیو ایم کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہار الحسن کی گرفتاری کے بعد رائو انوار کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام کی تحقیقات کے لئے […]

پی پی نے اولڈ ٹرمینل پر جلسے کیلئے کمشنر کراچی کو درخواست دیدی

پی پی نے اولڈ ٹرمینل پر جلسے کیلئے کمشنر کراچی کو درخواست دیدی

پیپلز پارٹی نے آصف علی زرداری کی آمد پر کراچی ایئر پورٹ اولڈ ٹرمینل پر جلسہ کرنے کی اجازت حاصل کرنے کے لئے کمشنر کراچی کو درخواست دیدی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے پارٹی کے سابق کو چیئرمین کاشاندار استقبال کرنے کا اعلان کردیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے ایئرپورٹ اولڈ ٹرمینل کا دورہ کرتے ہوئے […]

کراچی: گودام میں آتشزدگی

کراچی: گودام میں آتشزدگی

کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون میں پلاسٹک کے گودام میں آگ لگ گئی، جس کے باعث سارا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق قصبہ کالونی میں پلاسٹک کے گودام میں آگ لگ گئی تھی۔ فائر بریگیڈ کی 2گاڑیوں نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی، تاہم سارا سامان جل […]

ملیر میں تیز بخار کی وبا، روزانہ 50 کیسز رپورٹ ہونے لگے

ملیر میں تیز بخار کی وبا، روزانہ 50 کیسز رپورٹ ہونے لگے

کراچی کے علاقے ملیر میں تیز بخار کی وبا بدستور برقرار ہے اور سندھ گورنمنٹ سعودآباد اسپتال میں روزانہ 50سے زائد مریض بخار کے ساتھ آرہے ہیں، جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، تاہم تاحال تیز بخار کی وبا کی تشخیص نہیں ہو سکی ہے۔ ڈائریکٹر صحت کراچی ڈاکٹر عبد الوحید پنہور کے مطابق […]

کراچی:حب ڈیم کینال شگاف دوسرے روز بھی بھرانہ جاسکا

کراچی:حب ڈیم کینال شگاف دوسرے روز بھی بھرانہ جاسکا

حب ڈیم سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی ندی میں پڑے شگاف کو دوسرے روز بھی بھرا نہ جاسکا ،شہر میں قلت آب کے مسئلے نے سر اٹھانا شروع کردیا ہے۔ منگھو پیر کے پاس حب کینال میں پڑنے والے شگاف کی وجہ سے شہر میں 10کروڑ گیلن پانی کی قلت ہوگئی جس سے […]

شر پسند عناصر امن کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں، ڈی جی رینجرز

شر پسند عناصر امن کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں، ڈی جی رینجرز

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن دہشت گردوں ،عسکری ونگز ، اغواء کاروں اور بھتہ خوروں کے خلاف ہے، شر پسند عناصر امن کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں،ہمیں اندرونی اور بیرونی طاقتوں کا ادراک ہے۔ کراچی کے مختلف سیکٹرز کے دورے کے موقع پر ڈی […]

کورکمانڈر کراچی اور وزیراعلیٰ کا آپریشن کی حکمت عملی پر غور

کورکمانڈر کراچی اور وزیراعلیٰ کا آپریشن کی حکمت عملی پر غور

کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہدبیگ مرزا اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا ۔ ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل شاہدبیگ مرزا اور مراد علی شاہ نے اس ملاقات میں شہر کے امن کو مستحکم کرنے پر بھی […]

شہر کیلئے کام کرنے کی خواہش ہے،ہاتھ بندھے ہیں،وسیم اختر

شہر کیلئے کام کرنے کی خواہش ہے،ہاتھ بندھے ہیں،وسیم اختر

تقریب سے خطاب میں وسیم اختر کا کہناتھاکہ شہر کیلئے جو لوگ کام کرنا چاہتے ہیں نہیں کرنے دیا جا رہا ،ہمیں میئر تو بنا دیا گیا لیکن ہاتھ بندھے ہوئے ہیں ،ہمیں لوکل گورنمنٹ کے اختیارات نہیں دیے جا رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسائل حل کرنے کیلئے حوصلے بڑھائیں ہم پر تنقید […]

پی آئی اے کے طیارے تک 15کلوہیروئن کیسے پہنچی؟

پی آئی اے کے طیارے تک 15کلوہیروئن کیسے پہنچی؟

پی آئی اے کے طیارے تک 15کلوہیروئن کیسے پہنچی ؟، خفیہ خانوں میں کس نے چھپائی ، پرواز کا عملہ ملوث ہے یا کام کرنے والے دوسرے محکمہ کے افراد شامل ہیں، تحقیقات کا حکم دےدیا گیا۔ کراچی میں سیکورٹی اور کسٹم اہل کاروں نے جدہ جانے والی پرواز سے ہیروئن برآمد کرلی ،ترجمان پی […]

چوہدری نثار کی ڈکشنری میں اخلاقیات کا کوئی لفظ شامل نہیں، پیپلزپارٹی

چوہدری نثار کی ڈکشنری میں اخلاقیات کا کوئی لفظ شامل نہیں، پیپلزپارٹی

اسلام آباد/ کراچی: وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ پر کرپشن کے الزامات پر پی پی رہنماؤں نے بھی سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کی پریس بریفنگ کے بعد ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی کا کہنا تھا کہ چوہدری […]

کسی افسر کو ہٹانا یا لگانا سندھ حکومت کا اختیار ہے، مرادعلی شاہ

کسی افسر کو ہٹانا یا لگانا سندھ حکومت کا اختیار ہے، مرادعلی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اے ڈی خواجہ خود رخصت پر گئے ہیں ،انہیں نکالا نہیں گیا، اب جو بھی آئی جی آئے گا وہ 21 گریڈ کا افسر ہوگا، کسی افسر کو ہٹانا یا لگانا سندھ حکومت کا اختیار ہے ۔ این ای ڈی یونیورسٹی کراچی میں ریسرچ […]

کراچی میں 2 برسوں کے دوران تمام ٹارگٹ کلنگ صرف 15 پستولوں سے ہوئیں، پولیس

کراچی میں 2 برسوں کے دوران تمام ٹارگٹ کلنگ صرف 15 پستولوں سے ہوئیں، پولیس

کراچی: پولیس  نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر قائد میں ہونے والی تمام ٹارگٹ کلنگ میں صرف 15 پستول ہی استعمال ہوئے ہیں جن کے ذریعے ٹریفک پولیس اہلکار، سیاسی کارکنوں، فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ اور ذاتی دشمنی کی بنا پر قتل کی وارداتیں کی گئیں۔ یس نیوز کے مطابق کراچی پولیس نے نیا انکشاف کیا […]