counter easy hit

اورنگی ٹاؤن کی 8 دکانوں میں نقب زنی

Burglary 8 stores in Orangi Town

Burglary 8 stores in Orangi Town

کراچی میں رات گئے دکانوں کے تالے توڑکر لوٹ مار کرنے کی وارداتیں جاری ہیں۔ اورنگی ٹاؤن میں نقب زنی کرکے 8 دکانوں کولوٹ لیا گیا۔

اورنگی ٹاون سیکٹرساڑھے11 کی اقبال مارکیٹ میں رات گئے نامعلوم ملزمان آئے اور دکانوں کے تالے کاٹے، شٹر اٹھائے اور 8 دکانوں کا صفایا کردیا۔

20سے25دکانوں پر مشتمل اس مارکیٹ کو عمومی طور پر گودام کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے اور اس واردات کا انکشاف اس وقت ہوا جب ایک دکاندار اپنا سامان نکالنے صبح دکان پر پہنچا۔

اس مارکیٹ میں موبائل فون شاپس اور پرچون کی دکانوں سمیت دیگر دکانیں واقع ہیں۔ کتنی رقم اور کیا سامان لوٹا گیا ہے اس کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔دکانداروں نے واردات کے خلاف سخت احتجاج کیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website